سیاسی ساکھ داؤ پر لگا دی، دیگر اداکار کھیل کھیلنے میں مصروف: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ’کیسا ہو اگر پیٹرول کی قیمت 12 اپریل پہ واپس لا کر اداکاروں سے کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟‘
ٹوئٹر پر انھوں نے کہا کہ ’یوں لگتا ہے کہ ملک کے درد کا ٹھیکہ صرف مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے لے رکھا ہے جو اپنی سیاسی ساکھ داؤ پہ لگا کر ملک اور معیشت کو سنبھالنے پہ لگیں ہیں اور دیگر اداکار کھیل کھیلنے میں مصروف۔‘