کورونا: پاکستان میں 2426 متاثرین، سندھ میں پابندیاں مزید سخت

پاکستان میں جمعرات کو 100 سے زیادہ نئے مریض سامنے آنے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2426 ہوگئی ہے جبکہ 35 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس شرح سے کورونا پھیل رہا ہے اس سے نمٹنے کے وسائل موجود ہیں۔

لائیو کوریج

  1. آپ کورونا کے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں؟, حکومت ِ پنجاب نے ایسے سوالوں کے جوابات دیے ہیں جو عام لوگوں کے ذہنوں میں آتے ہیں

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

  2. پاکستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

  3. سندھ میں مزید 27 مریض صحت یاب، کل تعداد 41 ہو گئی

    سندھ کے محکمۂ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 27 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں سات، 50، 53 اور 70 سال کے چار مریضوں کا ٹیسٹ دو مرتبہ نیگیٹو آنے کے بعد انھیں کراچی میں اوجھا ہسپتال سے پیر کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

    صحت یاب ہونے والے افراد نے شام اور دبئی کا سفر کیا تھا۔

    حکام کے مطابق اس کے علاوہ 23 متاثرین کو سکھر کے قرنطینہ سے صحت یابی کے بعد فارغ کیا گیا ہے

  4. شمالی وزیرستان کے لیے حفاظتی کٹس اور سینیٹائزر بھجوا دیے گئے

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف اقبال وزیر کا کہنا ہے کہ 500 حفاظتی کٹس اور 500 سینٹائزرز شمالی وزیرستان بھیج دیے گئے ہیں۔

    یہ تمام حفاظتی کٹس اور سینیٹائزرز ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع اور قرنطینہ مراکز کو ضروری سامان بھیجوا دیا گیا ہے۔

    محکمہ ریلیف کورونا سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اور اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں ماسکز اور دیگر حفاظتی سامان تقسیم کیے جارہے ہیں۔

    اقبال وزیر پشاور کا کہنا تھا این ڈی ایم اے کی طرف سے 50 ہزار مزید ماسک پشاور پہنچ رہے ہیں جو مختلف اضلاع میں تقسیم کیے جائیں گے۔

  5. کورونا کے حوالے سے سوال اور ان کے جواب, حکومت پنجاب نے لوگوں کے ذہنوں میں کورونا کے حوالے پیدا ہونے والے سوالوں کے جواب دیے ہیں

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF PUNJAB

  6. زلفی بخاری کی خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو 1 ارب کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیاہے۔

    قانونی نوٹس کے ذریعے زلفی بخاری نے خواجہ آصف سے اُن پر عائد کردہ ’جھوٹے اور من گھڑت الزامات‘ فوری واپس لینے کا مطالبہ یا ہے۔ زلفی بخاری نے نون لیگ کے رہنما سے علی الاعلان معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    زلفی بخاری کی جانب سے خواجہ آصف کو الزامات کی واپسی اور معافی کیلئے 14 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

    قانونی نوٹس 2002 کے ہتک عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ خواجہ آصف نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری پر ایران سے آنے والے زائرین کو تفتان سے فرار کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔

  7. آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ کو کورونا تو نہیں؟

    ،ویڈیو کیپشنآپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ کو کورونا تو نہیں؟ جاننے کے لیے دیکھیے یہ ڈیجیٹل ویڈیو
  8. رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں سکریننگ

    رائیونڈ

    ،تصویر کا ذریعہPunjab Police

    لاہور کے سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ حکومت نے رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کے شرکا کی سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پیر کو تبلیغی مرکز اور وہاں قائم قرنطینہ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے پابندیوں کو رضاکارانہ طور پر نافذ کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں کورونا کے ایسے مریض پائے گئے ہیں جنھیں یہ وائرس رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے دوران لگا۔ اب تک ایسے کم از کم تین افراد کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔

    تبلیغی مرکز کے 328 شرکا اس وقت وہاں قائم کیے گئے قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے ہیں جبکہ وہاں 20 سے زیادہ میں کورونا کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

  9. کراچی میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے لیے پانچ قبرستان مخصوص

    کراچی کی انتظامیہ نے شہر میں کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کے لیے شہر کے پانچ قبرستانوں میں جگہ مخصوص کر دی ہے۔

    کراچی کے میئر وسیم اختر کے مطابق ان قبرستانوں میں محمد شاہ قبرستان، سرجانی قبرستان، مواچھ گوٹھ قبرستان، کورنگی نمبر چھ اور اورنگی ٹاؤن میں گلشنِ ضیا قبرستان شامل ہیں۔

    وسیم اختر کا کہنا ہے کہ تدفین کے لیے میت کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ لایا جائے گا۔

    ان کے مطابق ‏تدفین کے لیے جنازے کے ساتھ چند قریبی رشتہ دار ہی قبرستان جا سکیں گے اور میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہو گی۔

  10. کورونا سے بچاؤ کے لیے ہاتھ کیسے دھوئیں؟

    باقاعدگی سے ہاتھ دھونا کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچنے کا سب سے موذوں طریقہ ہے تاہم عین ممکن ہے کہ آپ اپنے ہاتھ صحیح طریقے سے نہیں دھوتے۔

    عالمی ادارہ برائے صحت نے ہاتھ دھونے کے طریقہ کار کے حوالے سے اپنے معلوماتی پرچے میں تبدیلیاں کی ہیں۔ پیش خدمت ہیں وہ چند مراحل جن کے ذریعے آپ اپنے ہاتھ اچھے طریقے سے دھو سکتے ہیں۔

    ،ویڈیو کیپشنوائرس سے بچنے کے لیے ایسے ہاتھ دھوئیے
  11. سندھ میں نجی سکولوں پر یکمشت چھٹیوں کی فیس لینے پر پابندی

    سندھ حکومت نے صوبے میں نجی سکولوں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ طلبہ سے چھٹیوں کی فیس ایک ساتھ وصول نہیں کر سکتے اور وہ ایک، ایک ماہ کی فیس ہی لیں گے۔

    نجی سکولوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے عملے اور اساتذہ کو ان کی پوری تنخواہ بھی وقت پر ادا کریں۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر سکول بچوں کو فیس میں کسی قسم کی رعایت دیتے ہیں تو یہ ایک احسن اقدام ہو گا۔

    سندھ حکومت کا نوٹیفیکیشن

    ،تصویر کا ذریعہGovt of Sindh

  12. اسلام آباد میں پاک چین فرینڈشپ سنٹر، حاجی کیمپ اور اوجی ڈی سی بلڈنگ قرنطینہ میں تبدیل

    اسلام آباد میں کورونا کی وبا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 سے بڑھ گئی ہے اور مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات کے پیشِ نظر شہر میں تین بڑی عمارتیں قرنظینہ مراکز قرار دے دی گئی ہیں۔

    پہلا قرنظینہ مرکز پاک چین فرینڈ شپ سنٹرمیں قائم کیا گیا ہے جس کے نگران ڈاکٹر سرتاج ہوں گے ہے۔

    دوسرا قرنطینہ مرکز حاجی کیمپ میں بنایا گیا جس کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے۔

    اس کے علاوہ آئی نائن سیکٹر میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی عمارت کو بھی قرنظینہ میں بدل دیا گیا ہے اور اس مرکز کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے۔

    اگر صورتحال بگڑی تو مزید قرنطینہ مراکز بنانے کے لیے دو نجی ہوٹلوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

  13. لوگ آخر کیا کیا چیزیں جمع کر رہے ہیں؟

    کورونا اور خریداری

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس دنیا بھر میں اپنی جگہ بنا چکا ہے جس کے بعد اس وبا نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور لوگ سیلف آئسولیشن یا خود ساختہ تنہائی کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں چیزیں خرید رہے ہیں۔

  14. سماجی دوری کیوں ہے ضروری؟

    سماجی دوری
  15. کووڈ-19 سے متعلق چند بنیادی سوالات اور ان کے جواب

    کورونا ٹیسٹنگ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دنیا میں جیسے جیسے کووِڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے عام آدمی کے ذہن میں اس بیماری کے بارے میں نت نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

  16. اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کورونا کے مریض ہیں تو کیا کریں؟

    کورونا
  17. گلگت میں حکام کورونا کم ٹیسٹنگ اور نتائج میں تاخیر سے پریشان

    گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اتوار تک کے اعدادوشمار کے مطابق علاقے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 128 ہو چکی ہے۔

    حکام نے کورونا سے مقابلے میں سب سے بڑا مسئلہ ٹیسٹوں کی مناسب سہولت نہ ہونا اور ان کے نتائج تاخیرسے آنا قرار دے دیا ہے۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے صحافی زبیر خان کو بتایا کہ اس وقت گلگت شہر کے علاوہ پورے ضلعے میں کہیں اور ٹیسٹ یا اس کی رپورٹ تیار کرنے تک کا انتظام نہیں اور 20 دنوں میں گلگت بلتستان میں ابھی صرف 842 افراد کے ٹیسٹ ہو سکے ہیں۔

    کورونا سکریننگ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ابھی تک بہت سے مریض سامنے نہیں آئے ہیں جو کہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

    فیض اللہ فراق نے کہا کہ ’پہلے ایک ہفتے میں ہمیں ٹیسٹ کی رپورٹ مل جاتی تھی اب دس، دس دن تاخیر ہو رہی ہے اور اس معاملے کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کیا گیا ہے۔

    گلگت بلتستان میں حکام کے مطابق 10 میں سے چار اضلاع گلگت, سکردو, شگر اور نگر کے افراد کورونا کی وبا کا شکار ہیں جبکہ دیگر چار اضلاع کھرمنگ, غذر, ہنزہ اور دیامر ابھی محفوظ ہیں۔

    کورونا کے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد سکردو میں ہے جو کہ سبھی ایران سے واپس آنے والے زائرین ہیں۔

    حکام کے مطابق گلگت بلتستان میں اب تک 862 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 128 افراد وبا کا شکار نکلے اور ان میں سے چار صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ دو اموات ہوئی ہیں۔

  18. کورونا وائرس: غلط معلومات کو وائرل ہونے سے کیسے روکا جائے

    سوشل میڈیا اور کورونا

    انٹرنیٹ پر ان دنوں کورونا وائرس کے بارے میں ڈھیروں معلومات شیئر کی جارہی ہے جس میں متعدد مشورے اور نسخے بھی شامل ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات پر آنکھ بند کر کے یقین کرنے سے پرہیز کریں۔

  19. بریکنگ, سپریم کورث نے قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دیا

    SC

    ،تصویر کا ذریعہSupreme Court of Pakistan

    سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں کے فیصلے معطل کرتے ہوئے حکومت اور تمام عدالتوں کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق کوئی بھی ایسا فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالت نے وفاق، تمام ایڈووکیٹس جنرل، آئی جی اسلام آباد، انتظامیہ، صوبائی ہوم سیکرٹریز، آئی جیز جیل خانہ جات، پراسیکیوٹر جنرل نیب، اے این ایف اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پیر کو سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ سنگین جرائم میں ملوث قیدی رہا کردیے جائیں۔

    سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سپریم کورٹ کو طریقہ کار وضع کرنا چاہیے۔

    اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد میں انتظامیہ عدالت کے حکم پر 300 کے قریب ایسے ملزمان کو رہا کر چکی ہے جو چھوٹے جرائم میں ملوث تھے تاہم عدالت عظمی کے احکامات کے بعد انھیں نے یہ عمل روک دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیدیوں کی 90 روز کی سزا معطل کر دی تھی، جس سے 3100 سے زائد قیدی مستفید ہو سکتے تھے۔

  20. بریکنگ, پنجاب میں مزید 45 مریض، پاکستان میں متاثرین 1670 ہو گئے, پاکستان میں 14 ہزار سے زیادہ مشتبہ مریض

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیر کو کووڈ-19 کے 45 مزید مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1670 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 32 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 20 مریض اس بیماری سے اب تک ہلاک ہوئے ہیں۔

    ان متاثرین میں 291 ایران سے آنے والے زائرین ہیں جن میں سے 207 ڈیرہ غازی خان، 80 ملتان اور چار فیصل آباد قرنطینہ میں ہیں۔ رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکا میں سے بھی 27 کو وہاں بنائے گئے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی متاثرین کی تعداد 126 ہو گئی ہے۔ بقیہ متاثرین میں سے 62 کا تعلق کا گجرات، 28 کا جہلم، 40 کا راولپنڈی، 13 کا ننکانہ صاحب اور 11 کا گوجرانوالہ سے ہے۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد میں نو، ڈیرہ غازی خان اور حافظ آباد میں پانچ، پانچ، منڈی بہاؤالدین میں چار، میانوالی میں تین، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی اور سرگودھا میں دو، دو جبکہ نارووال، خوشاب، قصور، اٹک، بہاولنگر اور بہاولپور میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

    ادھر قومی ادارۂ صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک 14748 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں