وزیر اعظم کی جانب سے جامع حکمت عملی کا اعلان متوقع
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت پر بُرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق لاک ڈاؤن سے روزانہ کی اشیائے ضروریہ کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔
وزرات اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پیر کو ایک جامع حکمت عملی کا اعلان کریں گے، جس سے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی بغیر تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں تھے اور انھوں نے لاک ڈاؤن سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اس سے غریب لوگ متاثر ہوں گے۔










