وزیر اعظم کی ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے آخر میں کہا کہ ’ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے افراتفری پھیلتی ہے اور اشیا کی قیمتیں اوپر جاتی ہیں جس سے غریبوں کو نقصان ہوتا ہے اس لیے ان لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں جو اس وقت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان سے ریاست سخت کارروائی کرے گی۔‘















