کورونا: پاکستان میں 2426 متاثرین، سندھ میں پابندیاں مزید سخت
پاکستان میں جمعرات کو 100 سے زیادہ نئے مریض سامنے آنے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2426 ہوگئی ہے جبکہ 35 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس شرح سے کورونا پھیل رہا ہے اس سے نمٹنے کے وسائل موجود ہیں۔
لائیو کوریج
ملکی سطح پر وینٹیلیٹرز کی تیاری کے لیے ڈیزائن موصول، فواد چوہدری
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدی نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سطح پر وینٹیلیٹرز کی تیاری کے لیے پاکستان انجینیئرنگ کونسل کو 48 ڈیزائنز کی تجاویز موصول ہوئی ہیں جن میں سے تین کو حتمی منظوری کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کو بھیجا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ان وینٹیلیٹرز کی آزمائش چار ہسپتالوں میں کی جائے گی اور منظور ہونے کے بعد ان کی کمرشل سطح پر تیاری کی جائے گی۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
مقامی سطح پر تیار کیے گئے وینٹیلیٹرز کی قیمت درآمد شدہ وینٹیلیٹرز سے کہیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پڑوسی ملک انڈیا میں بھی سائنسدانوں کی جانب سے فوری طور پر مقامی سطح پر وینٹیلیٹرز کی تیاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
50 ہزار N-95 ماسک خیبر پختونخوا کے حوالے

،تصویر کا ذریعہReuters
صوبہ خیبر پختونخوا کی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سےکوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے 50 ہزار N-95 ماسک محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
ان میں سے 40 ہزار ماسک محکمہ صحت جبکہ 10 ہزار ماسک دیگر ضلعی اور صوبائی اداروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ آٹھ ہزار سرجیکل دستانے اور آٹھ ہزار سرجیکل کیپس بھی پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ صحت کو فراہم کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے بچوں کے ساتھ کورونا آگاہی ویڈیو
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
میر شکیل الرحمان کا ہار کر جیتنے والا بھائی
کورونا وائرس : مشکل صورتحال میں کرکٹرز فٹ رہنے میں مصروف
کورونا وائرس: غریب طبقے کو امدادی رقم کب اور کیسے ملے گی
بریکنگ, کورونا وائرس: پنجاب میں 708 مصدقہ مریض، پاکستان میں کل متاثرین 2031
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کی شام تک پنجاب میں ایک بار پھر کورونا متاثرین کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 708 تک پہنچ چکی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 2031 ہو گئی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان میں207 زائرین، ملتان میں 91 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 34 اور فیصل آباد قرنطینہ مرکز میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جبکہ لاہور میں 154، گجرات میں 72، راولپنڈی میں 45، جہلم میں 28، ننکانہ صاحب میں 13، گوجرانوالہ میں 12، فیصل آباد میں نو، حافظ آباد میں پانچ، ڈی جی خان میں پانچ، منڈی بہاوالدین میں چار، میانوالی، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تین تین متاثرین، سرگودھا، ملتان، ناروال، لودھراں اور وہاڑی میں دو دو، جبکہ قصور ، اٹک، خوشاب ، بہاولپور اور لیہ میں ایک ایک میں ایک مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق کورونا ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد، پی آر ایل پنجاب، شوکت خانم، نشتر ہسپتال ملتان اور چغتائی لیب میں کیے جا رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 نئے مریض، پاکستان میں متاثرین تقریباً 2000 ہو گئے
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں متاثرین کے کل تعداد 253 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کے مجموعی تعداد 1999 ہو گئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 32 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ صوبے میں متاثرین 188 جبکہ 65 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

،تصویر کا ذریعہKPK
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو معطل کر دیا, ایم اے جرال، صحافی مظفر آباد

،تصویر کا ذریعہM A JARRAL
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کسی بھی قیدی کی رہائی کو روک دیا ہے جبکہ رہا کیے جانے والے قیدیوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے.
صحافی ایم اے جرال کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی پیروی کرنے والے سپریم کورٹ کے ایک سنیئر وکیل طاہر عزیز خان نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے لاجر بینچ کی جانب سے قتل اور دیگر جرائم میں سزا یافتہ اور زیر سماعت مقدموں کے قیدیوں کو رہا کرنے حکم قانون سے متصادم تھا کیونکہ ہائی کورٹ کو قیدیوں کی نسبت ایسا کوئی حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔
طاہر عزیز خان کے مطابق ہائی کورٹ نے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، اسی بنیاد پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ جسٹس راجہ سعید اکرم اور جسٹس غلام مصطفیٰ مغل شامل تھے ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانون کے متصادم قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ نہ صرف معطل کیابلکہ اس خطے کے ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلقہ جیل اتھارٹی کو آگاہ کریں تاکہ وہ کسی بھی قیدی کو رہا نہ کریں اگر کوئی قیدی رہا کیا گیا ہے تو تمام متعلقہ پولیس افسران کو انھیں دوبارہ گرفتار کر کےجیل بھیجنے کی ہدایت کریں۔
یاد رہے رواں ماہ27 مارچ کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اظہر سلیم بابر کی سربراہی میںلاجر بینچ نے فیصلہ دیا تھاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر انڈر ٹرائل وہ قیدی جن کے جرم کی سزا دس برس سے زائد ہے ان کو دو ماہ کے لیے جبکہ دس برس سے کم جرم کی سزا میں قید قیدیوں کو شیورٹی بانڈز پر رہا کیا جائے جبکہ سزا یافتہ یا انسداد دہشت گردی کے تحت سزا یافتہ افراد کے بارے میں حکومت کو اختیار ہے وہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہM A JARRAL
بریکنگ, سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ دس مزید افراد صحت یاب
X پوسٹ نظرانداز کریں, 1X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ دس مزید افراد صحت یاب ہو گئے ہیں، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اس کی تصدیق اپنی ٹویٹ کرتے ہوئے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت یاب ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔ جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 51 جبکہ ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے۔
X پوسٹ نظرانداز کریں, 2X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
بریکنگ, پنجاب میں کورونا وائرس کے 18 نئے مریض، مصدقہ متاثرین کی تعداد 676
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کے مطابق صوبے میں منگل کی شام تک کورونا کے 18 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر مصدقہ متاثرین کی تعداد 676 تک پہنچ گئی ہے۔
جس کے بعد ملک میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 1967 ہو گئی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان میں207 زائرین، ملتان میں 89 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 27 اور فیصل آباد قرنطینہ مرکز میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جبکہ لاہور میں 144، گجرات میں 62، راولپنڈی میں 44، جہلم میں 28، ننکانہ صاحب میں 13، گوجرانوالہ میں 12، فیصل آباد میں نو، حافظ آباد میں پانچ، ڈی جی خان میں پانچ، منڈی بہاوالدین میں چار، میانوالی اور رحیم یار خان میں تین تین متاثرین، سرگودھا، ملتان اور وہاڑی میں دو دو، جبکہ قصور ، اٹک، ناروال، خوشاب 1، بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں اور لیہ میں ایک ایک میں ایک مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق کورونا ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد، پی آر ایل پنجاب، شوکت خانم، نشتر ہسپتال ملتان اور چغتائی لیب میں کیے جا رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی نمازِ پنجگانہ و جمعہ کے عوامی اجتماعات پر پابندی
صوبائی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے کیے صوبے بھر میں مساجد میں نماز پنجگانہ میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے اور جمعے کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کورونا کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلے کو اختیار کرنے کے تحت مساجد میں عام لوگوں کے نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف مسجد انتظامیہ کے افراد کو نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔
جبکہ مساجد میں جمعہ کے عوامی اجتماعات پر بھی فوری پابندی نافذ کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہKPK Govt
بریکنگ, تبلیغی جماعت کے 94 ارکان میں کورونا، سندھ پھر سرفہرست, پاکستان میں کل متاثرین 1949 ہو گئے
پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 676 تک پہنچ گئی ہے اور یوں سندھ ایک مرتبہ پھر ملک میں سب سے متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد پاکستان میں بھی کورونا کے متاثرین کی تعداد 1949 ہو گئی ہے۔
سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق اس وقت صوبے میں 627 افراد زیرِ علاج ہیں، 08 ہلاک جبکہ 41 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
منگل کو مریضوں میں سب سے بڑا اضافہ حیدرآباد میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں تبلیغی جماعت کے 94 ارکان سمیت 128 افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
کراچی میں متاثرین کی تعداد 274 ہے جن میں سے بڑی تعداد مقامی طور پر متاثر ہونے والے افراد کی ہے۔
اس کے علاوہ دادو اور جیکب آباد میں ایک ایک مریض ہے۔
سکھر اور لاڑکانہ کے قرنطینہ میں لائے گئے متاثرہ زائرین کی تعداد 272 ہے جن میں سے 23 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزیر صحت کے مطابق سندھ بھر میں کورونا کے6578 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
بریکنگ, گلگت بلتستان میں 24 نئے مریض، پاکستان میں 1900 مریض, گلگت میں دو مریض ہلاک جبکہ چار صحت یاب
صحافی زبیر خان کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ 24 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرین کی کل تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے۔
نئے مریضوں میں سے 16 کا تعلق نگر جبکہ آٹھ کا بلتستان سے ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک اس وبا میں ایک ڈاکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چار افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں اس اضافے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1900 ہو گئی ہے۔
ٹرک میں چھپ کر سفر کرنے والے کم ازکم 50 افراد قرنطینہ منتقل, الیاس خان، بی بی سی
پاکستانی حکام نے ٹرک میں چھپ کر سفر کرنے والے کم از کم 50 افراد کو قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔
یہ افراد لاک ڈاؤن کے باعث بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث مال بردار ٹرک میں چھپ کر سفر کر رہے تھے جب حکام نے انھیں صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ سے گرفتار کیا۔
اس ٹرک نے کراچی سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث اشیا خوردو نوش کی مسلسل فراہمی کے لیے مال برادر گاڑیوں کی نقل و حمل کی اجازت دی گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہDargai Admin
حکام کے مطابق اس ٹرک کومختلف مقامات پر مشکوک انداز میں رکنے کی اطلاعات ملنے کے بعد روکا گیا تھا۔
حالیہ دنوں میں ملک کے سوشل میڈیا پر بھی ایسے ویڈیوز دیکھنے میں آئی ہیں جن میں عام مزدور کراچی میں پھنسے ہوئے ہیں اور مال برادر ٹرانسپورٹرز کو پیسے دے کر ان کے سامان کے ساتھ چھپ کر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کی جانب سفر کر رہے ہیں۔
ان مال برادر گاڑیوں کو لاک ڈاؤن کے دوران سفر کی اجازت ہے اور اسی طرح سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں درجنوں افراد کو ایک ٹرک کے پیچھلے حصے سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ٹرک کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پکڑا گیا تھا۔
کورونا وائرس: بعض ممالک نے چینی سامان مسترد کر دیا
بریکنگ, پنجاب میں یکم اپریل سے دکانوں کے اوقات میں مزید کمی
پنجاب میں حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششوں کے سلسلے میں صوبے بھر میں کریانہ اور اشیائے صرف کی دکانوں اور جنرل سٹور کے اوقاتِ کار میں مزید کمی کر دی ہے۔
صوبے میں لاک ڈاؤن کے بعد یہ دکانیں صبح آٹھ سے شام آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جسے کم کر کے یکم اپریل سے اب صبح نو سے شام پانچ بجے تک کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق میڈیکل سٹور اور فارمیسیوں کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا
وزیراعلیٰ کے مطابق نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او زندگی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
بریکنگ, کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کرونا ٹیسٹ سینٹر قائم

،تصویر کا ذریعہGetty Images
صوبہ سندھ کے محکمہ بلدیات اور محکمہ صحت نے مشترکہ طور پر صوبے میں پہلا ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ سنٹر قائم کیا ہے۔
صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا ڈرائیو تھرو کرونا ٹیسٹ سنٹر کے دورے پر کہنا تھا کہ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے لیے عوام ڈی سی ساوتھ آفس کی ہیلپ لائن پر فون کریں۔ہیلپ لائن ٹیسٹ کے لیے وقت اور کوڈ فراہم کرے گی۔‘
انھوں نے بتایا کہ ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے تین مرحلے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور عوام دونوں کی صحت کی حفاظت ہوگی۔ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سینٹر میں خصوصی ایکسرے مشین بھی لگائی گئی ہے۔
’سندھ میں 47 فیصد مریضوں کو وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا، خدارا گھر میں رہیں‘
سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں منگل تک جو 627 زائرین موجود ہیں ان میں سب سے بڑی تعداد یعنی 293 مریض وہ ہیں جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔
ان کے مطابق یہ مریض صوبے کے کل مریضوں کا 47 فیصد بنتے ہیں جبکہ ایران سے آنے والے زائرین 272 ہیں جو کہ مریضوں کی کل تعداد کا 43 فیصد ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بقیہ دس فیصد ایسے مریض ہیں جو دیگر ممالک سے سندھ آئے تھے۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی وہ برائے مہربات گھروں میں رہیں۔
ان کا عوام سے کہنا تھا کہ ’ہم اس بیماری کو آپ کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں اور اگر آپ کا تعاون نہیں رہا تو اس مرض سے جان چھڑانا مشکل ہو جائے گا۔‘
