کورونا: پاکستان میں 2426 متاثرین، سندھ میں پابندیاں مزید سخت

پاکستان میں جمعرات کو 100 سے زیادہ نئے مریض سامنے آنے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2426 ہوگئی ہے جبکہ 35 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس شرح سے کورونا پھیل رہا ہے اس سے نمٹنے کے وسائل موجود ہیں۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کی وبا کے پیشِ نظرقیدیوں کی رہائی کا عدالتی حکم

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہM A Jarral

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی عدالت عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس اظہر سلیم بابر کی سر براہی میں قائم ہونے والے لارجر بنچ نے ایسے قیدی جن کے مقدمات ابھی زیرِ سماعت ہوں اور ان کی سزائیں دس سال سے زائد ہوں ان کو دو ماہ کی مشروط جبکہ جن کی سزائیں دس سال سے کم ہوں ان کی شیورٹی اور پرسنل بانڈ پر رہائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی جانب دائر ضمانت کی درخواست پر سنایا ہے۔

    قیدیوں کی جانب سے پیش ہونے والے ایک وکیل اور سنٹرل بار مظفرآباد کے صدر ناصر مسعود مغل نے صحافی ایم اے جرال سے بات کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی مختلف جیلوں میں قید قیدیوں کی جانب سے عدالتِ العالیہ میں ضمانت کی درخواست کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیادوں رہائی کی استدعا کی گی تھی جس پر عدالت کے لاجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے اس خطے کے انسپکٹر جنرل پولیس و ڈائریکٹر صحت، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات اور کمشنر مظفرآباد کو احکامات دیے ہیں کہ دس سال سے زائد عرصے کے لیے سزا پانے والے قیدیوں کو مشروط بنیادوں پر دو ماہ کے لیے رہا کیا جائے اور ان کی یہ رہائی یا اس میں توسیع آنے والے حالات کے مطابق کی جائے گی۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اس فیصلہ کا اطلاق سزایافتہ یا انسداد دہشت گردی کی دفعات میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر نہیں ہو گا اور اس حوالے سے حکومت کو فیصلہ کرنے کا حق دے دیا ہے۔

  2. ’خود کو محدود کر کے ہی وبا سے نبٹا جا سکتا ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. بریکنگ, سندھ میں متاثرین 440، پاکستان میں تعداد 1250 سے بڑھ گئی

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں جمعے کو 19 نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 440 ہو گئی ہے۔

    اس اضافے کے بعد پاکستان بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1257 تک پہنچ گئی ہے۔

    حکام کے مطابق نئے متاثرین میں سے 11 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے اور یہ سب مقامی منتقلی کے معاملے ہیں۔ اس کے علاوہ سات ایسے زائرین کا بھی ٹیسٹ میثت آیا ہے جو ایران سے لاڑکانہ آئے تھے۔

    حکام کے مطابق نئے مریض سامنے آنے کے بعد کراچی میں متاثرین کی کل تعداد 164 ہو گئی ہے جن میں سے 110 سے زیادہ مریضوں میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔

    کراچی میں اب تک وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ 13 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ سکھر میں قرنطینہ میں رکھے گئے 265 زائرین میں کورونا پایا گیا ہے جبکہ حیدرآباد میں اب تک تین جبکہ دادو میں ایک شخص میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

  4. حکومتی پابندی کے باوجود کوئٹہ میں معمول کے مطابق نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی مساجد میں لوگوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے جمعے اور دیگر باجماعت نمازوں میں عوام کی شرکت پر عائد پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے باجماعت نمازیں ادا کیں۔

    کوئٹہ شہر کے مرکزی علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں لوگ حسب معمول مساجد میں نماز پڑھنے کے لیے آئے جبکہ جماعت کے دوران لوگوں نے فاصلہ رکھنے کے حوالے سے بھی ایڈوائزری کا خیال نہیں رکھا۔

    کورونا وائرس، کوئٹہ، بلوچستان

    نماز باجماعت پڑھنے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد سنتوں کی ادائیگی کے لیے بھی مسجد میں موجود رہی تاہم جو مساجد سرکاری دفاتر کے اندر تھے ان میں حکومتی ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔

    کوئٹہ میں کمشنر کے دفتر میں ایک جامع مسجد ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آتی ہے لیکن آج کمشنر کے دفتر کے دروازے بند تھے۔

    دفتر کے باہر موجود سیکورٹی اہلکار سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمشنر نے لوگوں کے داخلے کو بند کیا ہے۔

    کورونا وائرس، کوئٹہ، بلوچستان،
  5. بریکنگ, پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں نئے مریض، متاثرین کی تعداد 1246, پنجاب میں دو ڈاکٹر بھی کورونا میں مبتلا

    جمعے کو پاکستان میں کورونا کے مزید 46 مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 1246 ہو گئی ہے۔ اب تک اس وائرس سے نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین میں سے 23 صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

    پنجاب

    پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق جمعے کو مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں اب 419 مریض موجود ہیں

    محکمے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے متاثرین ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور لاہور میں سامنے آئے ہیں۔

    پنجاب میں جو متاثرین ہیں ان میں سے 226 ایران سے آنے والے زائرین ہیں جن میں سے 207 ڈیرہ غازی خان جبکہ 19 ملتان میں ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں مزید پانچ مریض بھی ہیں جن میں سے دو سکریننگ کے عمل میں شریک ڈاکٹر بھی ہیں۔

    تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی متاثرین کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔

    بقیہ متاثرین میں سے 22 کا تعلق کا گجرات، 19 کا جہلم، 14 کا راولپنڈی اور آٹھ کا گوجرانوالہ سے ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں پانچ، منڈی بہاؤالدین اور ملتان میں تین میانوالی میں دو جبکہ ناروال، رحیم یار خان، اٹک، بہاولنگر، اور سرگودھا میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    سندھ

    سندھ کے محکمۂ صحت کے مطابق صوبے میں کووڈ-19 وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 429 تک پہنچ گئی ہے۔

    سکھر میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین میں سے 265 میں اب تک وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کراچی میں بھی 150 سے زیادہ متاثرین موجود ہیں جن میں سے 100 سے زیادہ میں یہ وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔

    کراچی میں متاثرین میں سے 13 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

    سندھ کے دیگر شہروں کی بات کی جائے تو دادو میں ایک اور حیدرآباد میں دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے ایک شخص صحت یاب ہو چکا ہے۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    خیبر پختونخوا

    صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق صوبے میں مزید 24 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں متاثرین کی کل تعداد 147 تک پہنچ گئی ہے۔

    ضلع مردان کی یونین کونسل منگا کے مزید چھ رہائشیوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ صوابی اور سوات میں بھی ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

    پشاور میں ایک نئے مریض کی تصدیق کے بعد تعداد 13 ہو گئی ہے اور بقیہ مریضوں میں سے بیشتر کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان میں قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے زائرین سے ہے۔

    گلگت بلتستان

    گلت بلتستان میں جمعرات کو سات نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 91 ہے۔

    اس کے علاوہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں اب کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہے جبکہ بلوچستان میں متاثرین کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی دو مریض موجود ہیں۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  6. بلوچستان: گھروں پر محدود نہ رہنے والے بچوں کے والدین کی گرفتاری کا حکم

    ‎حکومت بلوچستان نے لوگوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھروں تک محدود رکھیں ورنہ ایسے والدین کو گرفتار کیا جائے گا جن کے بچے گھروں تک محدود نہیں ہوں گے۔ ‎

    ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون کوئٹہ شہر گلیوں، پہاڑوں کے دامن اور تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں کے اجتماعات باعثِ تشویش ہیں۔

    والدین پر زور دیا گیا ہے کہ چونکہ ایسی سرگرمیاں، سماجی میل جول اور بے احتیاطی وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں، اس لیے والدین اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

    اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ‎پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے ‎مزید مطلع کیا گیا ہے کہ شہر میں حفاظتی ناکوں اور گشت میں اضافہ ‎کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے بچوں کے والدین اور بلا ضرورت باہر نکلنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  7. چین کے ساتھ پاکستانی سرحد کھول دی گئی، امدادی سامان کی پاکستان آمد

    پاکستان اور چین کی سرحد خنجراب بارڈر کو آج ایک روز کے لیے کھول دیا گیا ہے جہاں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان چین سے آنے والا امدادی سامان وصول کریں گے۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ کے گورنر نے 10 ٹن ضروری سامان گلگت بلتستان حکومت کو بطور امداد دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق اس سامان میں وینٹیلیٹر، ماسک، ٹیسٹ کٹس اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہیں۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہFaizullah Firaq

  8. سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی نمازِ جمعہ میں عام شرکت محدود

    صوبہ پنجاب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر صوبے بھر کی تمام مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد ہی پانچ وقت کی نماز اور نمازِ جمعہ ادا کریں گے۔

    اعلامیے کے مطابق وہ لوگ جو مساجد میں نماز ادا کریں گے ان میں خطیب/امام، مؤذن اور خدمتگار شامل ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام حکومتِ پنجاب اور طبی ماہرین کی ہدایات اور علما کرام کی رہنمائی کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  9. خیبر پختونخوا: پانچ ہزار حفاظتی کٹس، سینکڑوں لیٹر سینیٹائزر ضلعی اداروں کے حوالے

    صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پانچ ہزارحفاظتی کٹس ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔

    حفاظتی کٹس میں جسمانی سوٹ، ماسک، سرجیکل کیپس، ڈسپوزیبل دستانے، اور گاؤن شامل ہیں جبکہ 750 لیٹر‎ سینیٹائزر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق مزید 10 ہزار کٹس بھی جلد مہیا کر دی جائیں گی۔ ‎

    انھوں نے مزید بتایا کہ نوشہرہ، خیبر، بٹگرام، دیر بالا، اورکزئی، کرم، بونیر، کوہستان، پشاور، ڈی آئی خان، تورغر کی ضلعی انتظامیہ کو قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے لیے ضروری سامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔

    انھوں نے مطلع کیا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام ٹول فری نمبر 01700 0800 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ ‎

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہPDMA, KP

  10. چین سے خریدی گئی حفاظتی کٹس جلد کوئٹہ پہنچنے کا امکان

    حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے چین سے حفاظتی کٹس کی خریداری کی ہے جو جلد کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔

    کورونا وائرس اور اس سے جنم لینے والی صورتحال کے ضمن میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی صدارت میں ایک اجلاس کو اپنی بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے بتایا کہ چین سے ساڑھے سات لاکھ این 95ماسک، 75 ہزار حفاظتی عینکیں، 75 ہزار حفاظتی ماسک اور چار ہزار حفاظتی شیلڈ خریدی گئی ہیں۔

    نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی کہ خریداری کے تمام عمل میں ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، پی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت میں مکمل ہم آہنگی رکھی جائے تاکہ ضلعوں کو ان کی ضروریات کے مطابق طبی آلات اور ادویات فراہم کی جاسکیں۔

    اجلاس میں دیگر صوبوں سے گندم اور اشیائے خورد و نوش لانے والے ٹرکوں کے صوبے میں داخلے اور مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے لیے طریقہ کار بنانے کا فیصلہ بھی کیا تاکہ اس میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ محنت مختلف ذرائع سے معلومات پر مبنی محنت کشوں کی فہرست تیار کرے گا جس کی بنیاد پر محنت کشوں کی مالی معاونت کی جا سکے گی۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  11. ڈی جی خان: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں قائم کیے گئے قرنطینے اور آئسولیشن وارڈ میں فرائض انجام دینے والے دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    دونوں ڈاکٹروں کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گذشتہ اتوار کو ہلاک ہوگئے تھے۔

  12. ’ملک میں مساجد بند نہیں کی جائیں گی‘

    پاکستان میں مساجد کو بند نہیں کیا جائے گا، نور الحق قادری

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے واضح کیا ہے کہ ملک میں مساجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ تاہم مساجد میں نماز کی ادائیگی کرنے والوں کی تعداد کم رکھی جائے گی تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

    نور الحق قادری نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں نمازِ باجماعت اور نمازِ جمعہ محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مساجد تو بند نہیں کی جائیں گی تاہم باجماعت نماز اور جمعے کی نماز میں اب بیمار افراد، نابالغ افراد اور 50 برس سے زیادہ عمر کے افراد کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں برس حج کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سے کہا ہے کہ فی الحال آمد و رفت سے متعلق حتمی معاہدے نہ کریں جب تک کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہوجاتی۔

    انھوں نے علما سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے منفی پہلوؤں کے حوالے سے ہدایت فراہم کریں۔

  13. کورونا کے پیشِ نظر بلوچستان کی مختلف جیلوں سے 78 قیدی رہا

    کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلوچستان میں 78 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    ایک سرکاری نوٹیفیکشن کے مطابق ان قیدیوں کی رہائی خضدار، کوئٹہ، مچھ، ڈیرہ مراد جمالی اور صوبے کے دیگر جیلوں سےعمل میں آئی۔ ‎

    بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ ہدایت کی تھی کہ جن قیدیوں کی سزا مکمل ہونے میں دو ماہ یا اس سے کم رہ گئے ہیں، انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    کورونا،

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  14. مساجد کھلی ہوں گی مگر باجماعت نمازوں کے اجتماعات انتہائی محدود

    پاکستان میں نماز جمعہ اور باجماعت نماز کے لیے مساجد بند نہیں ہوں گی بلکہ نمازوں کے اجتماعات کو انتہائی محدود کیا جائے گا۔ علما اور آئمہ کرام نے کہا ہے کہ طبی بنیادوں پر اگرحکومت نمازیوں کی تعداد یا عمر کی وجہ سے ان کو نماز کی باجماعت ادائیگی سے کسی کو منع کرے تو انھیں ’معذور‘ سمجھا جائے گا۔

    عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اثرات سے جہاں بیشتر ممالک میں مساجد میں باجماعت نمازوں پر پابندی عائد کردی ہے وہاں پاکستان میں بھی اس حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

  15. بلوچستان میں عوام پر جمعے کی نماز میں شرکت پر پابندی

    نماز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بلوچستان میں بھی صوبائی حکومت نے عوام کے مساجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی لگا دی ہے اور کہا ہے کہ عوام گھروں میں نماز ادا کریں۔

    نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کی رو ک تھام کی احتیاطی تدابیر کے تناظر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے ایڈوائزری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ کے تمام مناسک کی ادائیگی معمول کے مطابق ہو گی۔

    تاہم نماز جمعہ کی جماعت میں مسجد کے پیش امام کے علاوہ تین سے پانچ افراد جن میں موذن، مسجد کے منتظم اور خادم شامل ہیں شریک ہوں گے۔

    اس پابندی کا اطلاق چار اپریل 2020 تک کے لیے ہو گا اور نوٹیفیکیش کے مطابق ہر ضلعے میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے ان احکامات پر عملدرامد کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

    بلوچستان سے قبل سندھ میں حکام نے جمعے کی نماز کی مساجد میں ادائیگی پر پابندی لگاتے ہوئے روزانہ بھی باجماعت نماز میں تین سے پانچ افراد کی شرکت کا حکم دیا ہے۔

  16. بریکنگ, پنجاب میں مریضوں کی تعداد 408، پاکستان میں کل متاثرین 1200

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جمعرات کی شب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 408 ہو گئی ہے۔

    اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جو متاثرین ہیں ان میں سے 226 ایران سے آنے والے زائرین ہیں جن میں سے 207 ڈیرہ غازی خان جبکہ 19 ملتان میں ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی متاثرین کی تعداد 103 ہو گئی ہے جبکہ جمعرات کو لاہور میں ایک اور مریض ہلاک بھی ہوا ہے۔

    بقیہ متاثرین میں سے 22 کا تعلق کا گجرات، 19 کا جہلم، 14 کا راولپنڈی اور آٹھ کا گوجرانوالہ سے ہے۔ اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، ملتان اور فیصل آباد میں تین، تین میانوالی میں دو جبکہ ناروال، رحیم یار خان، اٹک، بہاولنگر، اور سرگودھا میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اسے عوام کی مکمل حمایت درکار ہے اس لیے وہ گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

  17. بریکنگ, سندھ میں عوام کی مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی

    سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے سلسلے میں صوبے میں عوام کے باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    سندھ کابینہ کے رکن ناصر حسین شاہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پانچ اپریل 2020 تک تمام مساجد میں صرف وہاں متعین تین سے پانچ افراد ہی نماز ادا کر سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام علما کی رہنمائی میں اپنے گھروں پر ہی نماز ادا کریں گے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت نے جمعے کی نماز کی عوامی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

    باجماعت نماز پر پابندی کا حکم

    ،تصویر کا ذریعہGovt of Sindh

  18. بریکنگ, 24 فیصد افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

    پاکستان کے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے جمعرات کی شام پریس کانفرنس کے بعد ایک وضاحتی ٹویٹ میں کہا ہے کہ 6589 افراد قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 2500 کے حتمی نتائج آچکے ہیں۔

    انھوں نے اپنے تحریری بیان میں لکھا ہے کہ مندرجہ بالا تعداد درست ہے اور اسی تعداد میں ایران سے پاکستان آنے والے زائرین بھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر کے مطابق 588 افراد کے ٹیسٹ مثبت جبکہ 1912 کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. کورونا: متاثرہ کشمیری نوجوان کا خاندان قرنطینہ میں, ’پانچ ہزار کشمیری نژاد برطانوی وطن لوٹے ہیں‘

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں میرپور ڈویژن کے کمشنر محمد رقیب خان نے بی بی سی سے بات کرتے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کشمیری نثراد برطانوی شہری ظہیر کے گھر کے آٹھ افراد کو قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا ہے۔

    جبکہ اس کے علاقے بنگڑیلا میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لیے پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

    انھوں نے صحافی ایم اے جرال کو بتایا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اس خطے کے پانچ ہزار دو سو کشمیری نثراد برطانوی شہریوں نے برطانیہ کے مختلف علاقوں سے اس خطے کے ضلع میرپور، کوٹلی، بھمبر کے مختلف علاقوں کا رخ کیا ہے جن کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت کوشش ہے کہ برطانیہ سمیت بیرون ملک کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک سے آنے والے افراد کو ان کے گھروں تک محدود رکھا جائے تاکہ اگر کوئی فرد متاثرہ ہو تو مزید افراد کو متاثر نہ کرسکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا ’یہ سو فیصد اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ان افراد سمیت معاشرہ کا ہر فرد موجودہ نازک حالات کے مطابق سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرے جو حکومت نے جاری کر رکھی ہیں۔‘

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر علاقوں سے گزشتہ کئی روز سے لاک ڈوان کے باوجود اس خطے سے تعلق والے سیکنڑوں افراد واپس آبائی علاقوں کو لوٹ رہیں ہیں اس بنا پر پنجاب سے بھمبر سمیت دیگر جہگوں کے ذریعے کشمیر کے اس حصے میں پیدل بھی داخل ہونے والوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    یاد رہے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں لاک ڈوان کے باوجود اس خطے سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد روزانہ پاکستان کو اس کے زیر انتظام کشمیر سے ملانے والے داخلی راستوں سے چوری چھپے پیدل اس خطے میں داخل ہو رہے ہیں جن کی سکرینگ نہ ہونے کی بنا پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

  20. بریکنگ, سندھ میں باجماعت نماز جمعہ پر پابندی

    نماز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے جمعہ کی باجماعت نماز پر پابندی کا اعلان کردیا۔

    ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کسی کو جمعہ کی باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا جمعہ کی نماز میں صرف مسجد کا عملہ شریک ہوگا۔ اور جمعہ کی نماز کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام