کورونا: پاکستان میں 2426 متاثرین، سندھ میں پابندیاں مزید سخت

پاکستان میں جمعرات کو 100 سے زیادہ نئے مریض سامنے آنے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2426 ہوگئی ہے جبکہ 35 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس شرح سے کورونا پھیل رہا ہے اس سے نمٹنے کے وسائل موجود ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ایران سے مزید زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

    بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی علاقے تفتان کے قرنطینہ مرکز سے مزید زائرین سمیت 274 افراد کو بلوچستان اور دوسرے صوبوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اہلکار نے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا ہے کہ جن افراد کو تفتان سے روانہ کیا گیا ان میں سے 76 افراد کا تعلق بلوچستان کے رخشاں ڈویژن سے ہے جو کہ ایران کام کے سلسلے میں گئے تھے۔

    اہلکار نے بتایا کہ ان افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کے باعث انھیں گھر جانے دیا گیا۔ ان کاکہنا تھا کہ باقی افراد میں سے 34 تاجر اور کاروباری افراد تھے جن کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔جبکہ باقی تمام افراد زائرین تھے۔

    زائرین میں سے 63 کا تعلق پنجاب ،59 کا تعلق سندھ ، 5 کا تعلق خیبر پختونخوا جبکہ باقی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

    اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران سے مزید زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز 17 زائرین ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ تفتان کے قرنطینہ مرکز میں اس وقت 100 کے قریب لوگ مقیم ہیں۔

  2. لاہور: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 33571 افراد کو پولیس کی وارننگ

    کورونا وائرس کے خطرات کے پیشِ نظر لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 33571 افراد کو پولیس نے وارننگ جاری کی ہے۔

    پولیس کے ترجمان کے مطابق 1394 افراد سے آئندہ پاسداری کے حلف نامے لیے ہیں۔

    وارننگ کے باوجود گھروں سے باہر آنے والے 403 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور میں 229 پولیس ناکوں پر 35376 افراد کی چیکنگ کی گئی ہے۔ 15056 موٹرسائیکلز، 4262 رکشوں، 4075 کاروں اور 557 ٹیکسیوں کی چیکنگ ہوئی۔

    لاہور پولیس نے مجموعی طور پر 25632 گاڑیوں کو چیک کیا۔

    پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری بلاوجہ گھروں سے باہر آئے تو کارروائی ہوگی۔

  3. بریکنگ, پنجاب میں کورونا کے سات نئے مریض، مجموعی تعداد 497, لاہور میں 116 متاثرین

    کورونا، پنجاب

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق سنیچر کو صوبے میں سات مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    اس وقت پنجاب پاکستان میں اس عالمی وبا سے سب زیادہ متاثر صوبہ ہے جس میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 497 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 5 اموات جبکہ 4 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 46 زائرین، لاہورمیں 116 افراد اور گجرات میں 51 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    گجرانوالہ میں 9، جہلم 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک اور ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  4. ’وزیراعظم سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر غلط ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    سینیٹر فیصل جاوید نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے سے متعلق خبر غلط ہے۔

  5. چین پاکستان کی مدد کیسے کر رہا ہے؟

    چین، پاکستان، کورونا وائرس، ماسک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین کی طرف سے پاکستان کو ضروری طبی سامان عطیہ کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو چینی ڈاکٹرز کی طبی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

    گذشتہ روز کی طرح سنیچر کو بھی ریلیف کا کچھ طبی سامان پاکستان آئے گا۔ لیکن اس مرتبہ اسے لینے کے لیے اور چین کا شکر ادا کرنے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہوں گے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق چین نے اب تک پاکستان کو 12 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، تین لاکھ ماسک، 10 ہزار حفاظتی لباس اور آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ امریکی ڈالرز دیے ہیں۔

    سنکیانگ کی حکومت نے اسلام آباد اور سندھ دونوں کو 50 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں جبکہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے پاکستان میں 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور پانچ لاکھ ماسک بھیجے ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان کو چینی ڈاکٹرز کی طبی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

    سنیچر کو ملک میں چین سے ایک آٹھ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم پہنچے گی۔ یہ ٹیم پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گی اورتکنیکی تعاون فراہم کرے گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. حکومت کا چار نئی لیبز بنانے کا فیصلہ

    پاکستان، کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت نے چار نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔

    انھوں نے کہا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔

    ’ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال میں ہونے والی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری رپورٹ طلب کی ہے۔ ’میں نے اس مریض کی ہلاکت کے فوراً بعد ہسپتال کا دورہ کیا تھا۔ مریض سحر انگیزی میں مبتلا تھا اور واش روم میں گِر گیا تھا۔‘

  7. ’بیرون ملک مقیم محبِ وطن پاکستانی آگے بڑھیں‘

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے لیے سٹیٹ بینک میں ایک اکاؤنٹ کھولے گی جو زرمبادلہ بھیج کر موجودہ صورتحال میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں۔

    انھوں نے بیرون ملک مقیم ’محبِ وطن پاکستانیوں‘ سے گزارش کی ہے کہ وہ ملکی معیشت کی بحالی میں مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور آگے بڑھیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں سٹیٹ بینک میں کھلنے والے اکاؤنٹ میں ڈالرز جمع کروائیں تاکہ ملک میں کورونا وائرس کو روکا جاسکے۔

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت صحافیوں اور ورکرز کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے گی۔

  8. بینکاک سے خصوصی پرواز پر 60 مسافر آج اسلام آباد پہنچیں گے

    بینکاک سے خصوصی پرواز پر 60 مسافر آج اسلام آباد پہنچیں گے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سیکریٹری ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بینکاک ایئر پورٹ میں پھنسے پاکستانی مسافروں کی مدد کے لیے حکومت پاکستان نے تھائی ایئرویز کی ایک پرواز کو اسلام آباد آنے کی اجازت دی ہے۔

    اسلام آباد آنے والی اس خصوصی پرواز میں 60 مسافر ہوں گے جو کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی سرحد بند ہونے کے وقت ٹرانزٹ پرواز پر تھائی لینڈ میں موجود تھے۔

    یہ پرواز 28 مارچ کو پاکستان پہنچے گی اور تمام مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی۔

  9. پنجاب: ’سرکاری ملازمین تنخواہ اور پینشن دو روز قبل وصول کر سکتے ہیں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پنجاب حکومت نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں ’سرکاری ملازمین رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن 27 مارچ سے وصول کر سکیں گے۔‘

    اس ضمن میں محکمہ خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

  10. پاکستان کی تازہ صورتحال

    پاکستان، کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 1375 متاثرین سامنے آچکے ہیں اور اموات کی تعداد 11 ہے۔ جمعے کو مزید دو افراد کی ہلاکت ہوئی اور 175 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی۔
    • صوبہ پنجاب 82 نئے مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ صوبے میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد سندھ سے بڑھ کر 490 ہو چکی ہے۔
    • وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 62 فیصد مریضوں کی عمر 21 سے 50 سال تک ہے۔
    • ملک کے چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے۔ چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل رہیں گے۔
    • جمعے کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں نماز جمعہ کے عوامی اجتماعات پر پابندی لگاتے ہوئے لوگوں سے گھروں میں نماز پڑھنے کا کہا گیا ہے۔
    • وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے نام سے رضا کار نو جوانوں کی ایک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے رجسٹریشن کا آغازاس ماہ کی 31 تاریخ سے ہو گا۔
    • ریڈیو پاکستان کے مطابق سنیچر کو ملک میں چین سے ایک آٹھ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم پہنچے گی۔ یہ ٹیم پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گی اورتکنیکی تعاون فراہم کرے گی۔
  11. مردان میں کورونا سے مرنے والے سعادت خان کی موت ہمیں کیا بتاتی ہے

    منگاہ میں لاک ڈاؤن

    سعادت خان کی موت پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں کورونا انفیکشن سے لڑنے کے چیلنجوں کو نمایاں کرتی ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں خاندان اکٹھے رہتے ہیں اور جہاں صحت عامہ کا نظام پہلے ہی مسائل سے دوچار ہے۔

  12. ’گھر والے پوچھتے ہیں گھر کب آؤ گے، انھیں کیا بتاؤں؟‘, بنکاک ایئرپورٹ پر پھنسے درجنوں پاکستانیوں کی کہانی

    بنکاک

    ،تصویر کا ذریعہSadia Chaudhry

    گذشتہ ہفتے جب تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی کے 349 کے مسافر بورڈنگ پاسز حاصل کرنے کے بعد جہاز میں سوار ہونے جا رہے تھے تو گیٹ پر انھیں بتایا گیا کہ آپ کی فلائٹ کینسل ہو گئی ہے، تمام مسافروں کو گیٹ سے واپس لوٹا دیا گیا۔

    یہ 50 مسافر مختلف ممالک سے براستہ بنکاک اسلام آباد جا رہے تھے۔ لیکن کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے اپنی فضائی حدود اچانک بند کر دیں۔

    نمائندہ بی بی سی اردو منزہ انوار نے بنکاک ایئر پورٹ پر پھنسے ایسے چند پاکستانیوں سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا ہے۔یہ پاکستانی ایئر پورٹ پر کن حالات میں رہ رہے ہیں، جاننے کے لیے اس رپورٹ پر کلک کیجیے

  13. پنجاب میں اموات پانچ، ہلاک شدگان کی کل تعداد 11 جبکہ پاکستان میں متاثرین 1375 ہو گئے, پنجاب پہلی مرتبہ متاثرین کے لحاظ سے سرفہرست

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعے کو مزید 175 متاثرین کے سامنے آنے کے بعد ملک میں ان کی مجموعی تعداد 1375 ہو گئی ہے۔

    جمعے کو مزید دو افراد کی اس وبا سے ہلاکت کے بعد ملک میں اب تک 11 افراد اس سے ہلاک بھی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کا تعلق پنجاب، تین کا خیبر پختونخوا سے ہے جبکہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص اس کا شکار ہوا ہے۔

    جمعے کو صوبہ پنجاب نئے مریضوں کے لحاظ سے سب سے آگے رہا جہاں 82 نئے مریض سامنے آئے اور جمعہ کو نصف شب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا کہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 490 ہو چکی ہے۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کا ایک 22 سالہ مریض دم توڑ گیا ہے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں کورونا کے 207 مصدقہ متاثرین موجود ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں متاثرین کی تعداد 115 ہے۔

    اس کے علاوہ ملتان میں 46، گجرات میں 48، گوجرانوالہ میں نو، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 14 ، فیصل آباد میں 10، ملتان میں تین، ڈیرہ غازی خان میں پانچ، منڈی بہاؤ الدین میں تین، سرگودھا، ننکانہ صاحب اور میانوالی میں دو، دو جبکہ ناروال، رحیم یار خان، اٹک بہاولنگر اور خوشاب میں کورونا کا ایک، ایک مصدقہ متاثرین ہیں۔

    پنجاب کے علاوہ جمعے کو خیبر پختونخوا میں بھی 57 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں اب 180 متاثرین موجود ہیں۔

    حکام کے مطابق مردان میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 79 تک جا پہنچی ہے،۔ بونیر اور مانسہرہ میں پانچ پانچ مریض ہیں جبکہ چارسدہ، دیر اپر، سوات میں یہ تعداد دو دو ہے۔ جنوبی وزیرستان، کرک اور ملاکنڈ میں ایک ایک مریض موجود ہے۔ نوشہرہ میں تین مریض، صوابی میں چار، پشاور میں 18 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ میں 55 مریض ہیں۔

    سندھ میں 19 نئے مریض سامنے آنے کے بعد وہاں متاثرین کی کل تعداد 440 ہو گئی جبکہ بلوچستان میں دو مریضوں کے اضافے کے بعد وہاں اب 133 متاثرین ہیں۔

    صحافی زبیر خان کے مطابق گلگت بلتستان میں حکام کے مطابق 11 نئے مریضوں کے بعد کل تعداد 103 ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 27 اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو مریض موجود ہیں۔

  14. سندھ: دو مساجد کے پیش اماموں کے خلاف مقدمہ

    نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے کراچی کے اورنگی ٹاون میں نماز جمعہ کی اجتماع کی پابندی نہ کرنے پر دو مساجد کے پیش امام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کیا گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ سکھر کے ایس ایس پی عرفان سموں نے نامہ نگار ریاض سہیل کو بتایا کہ ان کے شہر میں بھی اس حوالے سے دس مقدمات درج کیے گئے اور دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    karachi

    ،تصویر کا ذریعہKARACHI POLICE

  15. وزیراعلیٰ سندھ: جمعے کی نماز گھر میں ادا کی، مشکل فیصلہ تھا

    murad ali shah

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

    وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف مساجد میں باجماعت نماز پڑھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی مشکل فیصلہ تھا جو دکھی دل سے لیا۔

    انھوں نے کہا یہ فیصلہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مناسب مشاورت کے بعد لیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد لوگوں کو مقامی ٹرانسمیشن سے بچانا ہے۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ انھوں نے جمعہ کی نماز اپنے گھر میں ادا کی۔

    انہوں نے کہا میں اپنے گھر میں اپنی مسجد کے امام کی پیروی کرتا رہا جو لاؤڈ اسپیکر پر مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے اور ہم سب کو اس طرح کی پیروی کرنی چاہئے۔

    مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ لاک ڈاؤن کو مزید سخت کریں اور لوگوں کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے اِدھر اُدھر جانےکی اجازت نہ دیں۔

  16. پشاور کے ڈپٹی کمشنر کے نئے احکامات

    صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا وائرس کے تدارک کے لیے احکامات سات اپریل تک لاگو ہوں گے اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    میڈیا اور متعلقہ اداروں کو اس حکمنامے کی کاپیاں ارسال کی گئی ہیں۔

    DC OFFICE PESHAWAR

    ،تصویر کا ذریعہDC OFFICE PESHAWAR

    PESHAWAR

    ،تصویر کا ذریعہDC OFFICE PESHAWAR

  17. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی, صوبہ پنجاب میں پہلی بار متاثرین کی تعداد سندھ سے زیادہ ہوگئی

    pak

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں جمعہ کے روز کووڈ 19 کے مزید 132 مریضوں کے بعد اس وقت ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1326 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ پبجاب ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ بن گیا ہے۔

    آج سامنے آنے والے مزید کیسز میں سب سے بڑی تعداد صوبہ خیبر پختونخوا کی تھی جہاں 57 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے۔

    صوبہ پنجاب میں جمعہ کے روز کل 44 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہو چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

    صوبہ سندھ میں 20، گلگت بلتستان میں سات، اسلام آباد میں دو جبکہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور بلوچستان میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آج دو مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

  18. بلوچستان: ایک ڈاکٹر متاثر، دو مریض صحت یاب

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    بلوچستان میں ایک ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جبکہ دو مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ صحتیابی کے بعد دونوں مریضوں کو ڈسچارج کرکے ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

    دوسری جانب بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک ڈاکٹر جن کا تعلق بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے ہے، میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    متاثرہ ڈاکٹر کو شیخ زید ہسپتال کے آئیسولیشن سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ اگرچہ محکمہ صحت کے حکام نے ڈاکٹر کے متاثر ہونے کی تصدیق کی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں سے کرونا سے متاثر ہوئے۔

  19. پاکستان اپنی سرحدیں مزید 2 ہفتے بند رکھے گا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. پاکستان: ’محدود‘ نمازِ جمعہ پر جزوی عملدرآمد

    ،ویڈیو کیپشنکورونا وائرس: پاکستان کے مختلف علاقوں میں نمازِ جمعہ محدود کر دی گئی

    پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں نمازِ جمعہ پر پابندی پر جزوی عملدرآمد دیکھنے میں آیا۔ مزید جانیے اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔