کورونا: پاکستان میں 2426 متاثرین، سندھ میں پابندیاں مزید سخت

پاکستان میں جمعرات کو 100 سے زیادہ نئے مریض سامنے آنے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2426 ہوگئی ہے جبکہ 35 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس شرح سے کورونا پھیل رہا ہے اس سے نمٹنے کے وسائل موجود ہیں۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, سندھ میں مزید 12 نئے مریض، پاکستان میں تعداد 1435 ہو گئی, 12 ہلاکتیں، 25 صحت یاب

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں سنیچر کو مزید 60 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ملک میں اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1435 ہوگئی ہے۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک اس وبا میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ 25 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

    ہلاک شدگان میں سے پانچ کا تعلق پنجاب، چار کا خیبر پختونخوا جبکہ ایک ایک کا بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ سے ہے۔

    12ویں ہلاکت کی تصدیق خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کی اور بتایا کہ خاتون کا تعلق لوئر دیر سے تھا جو سعودی عرب سے عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھیں اور ان کی وفات کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    سنیچر کی دوپہر تک سب سے زیادہ مریض سندھ میں سامنے آئے جن کی تعداد 29 ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 469 تک پہنچ گئی ہے۔

    ان متاثرین میں سے 265 سکھر کے قرنطینہ اور 189 کراچی میں ہیں جبکہ اس کے علاوہ لاڑکانہ اور حیدرآباد میں سات، سات جبکہ دادو میں ایک متاثرہ شخص موجود ہے۔

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سندھ میں کورونا کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سنیچر کو کراچی میں 25 اور حیدرآباد میں تین نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    کراچی ملک میں وائرس کی مقامی منتقلی کا سب سے بڑا مرکز بنا ہوا ہے جہاں 189 مریضوں میں سے 130 سے زیادہ کو یہ مرض مقامی طور پر لگا ہے۔

    اس وقت پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اور یہاں سنیچر کو سات مزید متاثرین سامنے آنے کے بعد کل تعداد 497 ہے۔

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور سنیچر کو مزید ایک مریض کی تصدیق کے بعد یہاں کل تعداد 116 ہو چکی ہے۔

    سنیچر کو اسلام آباد میں بھی مصدقہ مریضوں کی تعداد میں 12 کا اضافہ ہوا ہے اور اب وفاقی دارالحکومت میں 39 مریض ہیں جبکہ شہر کے تین علاقے سیل کیے جا چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107 جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

  2. بریکنگ, ضلع راولپنڈی میں حکام کو سکریننگ سے بچنے والے مسافروں کی تلاش

    پاکستان کے ضلع راولپنڈی میں حکام اب بھی 850 سے زیادہ ایسے افراد کی تلاش میں ہیں جو کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد بیرونِ ملک سے وطن واپس تو آئے لیکن ان کی سکریننگ نہیں ہو سکی۔

    ان افراد میں سے بیشتر سعودی عرب سے اسلام آباد کے راستے واپس آئے تھے۔

    راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے بی بی سی اردو کی فرحت جاوید کو بتایا کہ انھیں 3035 افراد کی فہرست دی گئی تھی جن میں سے سنیچر تک 2155 کو تلاش کر کے ان کی سکریننگ کی گئی ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان افراد کی جانب سے حکام کو دیے گئے فون نمبر درست نہیں تھے اس لیے اب ان کے رہائشی پتوں پر جا کر تصدیق کی جا رہی ہے۔

  3. بریکنگ, پنجاب میں طبی عملے کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ اور قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی

    پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا ہے کہ پنجاب میں 82 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کورونا وائرس کے پیسِ نظر حکومت نے 15 ارب کے صوبائی ٹیکسز معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے 25 لاکھ گھرانوں کے لیے 4 ہزار کی امداد کی بھی اعلان کیا۔

    انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طبی حکام کی خدمات کی تعریف کی اور ان کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کیا۔

    usman buzdar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرصوبائی حکومت نے پہلی بار خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قیدیوں کی 90 روز کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس فیصلے سے 3100 قیدی مستفید ہںو گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا اطلاق سنگین جرائم پر نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھپا کہ زیرسماعت مقدامات کے قیدیوں کی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں جنہیں وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

  4. بریکنگ, کورونا کے ٹیسٹ کون کون کروائے؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ کورونا کی تشخیص کیلئےدنیا بھر میں پی سی آر ٹیسٹ کو سب سےمعیاری سمجھا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ملک میں 14 لیبارٹریز پی سی آرٹیسٹ کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وبا کی حالیہ صورتحال کے دیکھتے ہوئے ہر شخص کے لیے پی سی آر کرانا مناسب نہیں چناچہ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے درجہ بندی کی ہے۔ جس کے تحت ڈاکٹر ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    ٹیسٹ کروانے کے لیے پہلا درجہ

    تین درجوں میں پہلی ترجیح میں وہ لوگ جن میں سانس کی بیماریوں کی علامات ہوں اور انہوں نے کورونا کے مصدقہ مریض کے ساتھ وقت گزارا ہو۔ یا ایسے ممالک میں وقت گزارا ہو جہاں کورونا کا مرض پھیلا ہوا ہو۔ یا ایسے افراد جو بخار یا سانس کی نالی میں انفیکشن میں مبتلا ہوں یا جن کی قوت مدافعت کمزور ہو چکی ہو ، یا وہ شوگر، دل یا دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں۔ ان کے علاوہ سانس کی بیماری کا شکار وہ لوگ جو کورونا وائرس کا شکار افراد کا علاج کرنے کے لیے کام کر رہے ہوں۔

    ٹیسٹ کروانے کے لیے دوسرا درجہ

    ہسپتال یا کلینک میں آنے والے ایسے مریض جو کورونا کی مصدقہ تعریف پر پورے اترتے ہوں یا وہ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے بیماریوں میں مبتلا ہوں۔

    ٹیسٹ کروانے کے لیے تیسرا درجہ

    ایسی جگہ موجود لوگ جن کی نگرانی کی جا رہی ہو، جیسے قرنطیہ کیے گئے ، یا کورونا سے متعلق تحقیق میں شامل لوگ۔

    وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسی صورت میں ٹیسٹ کروائیں اگر آپ اس دجہ بندی میں پورے اترتے ہوں۔

  5. بریکنگ, پولی کلینک کے 30 ڈاکٹرز قرنطینہ منتقل

    اسلام آباد ہسپتال پولی کلینک میں ایمرجنسی وارڈ میں مامور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پولی کلینک ہاسٹل کے 30 ڈاکٹرز کو ایچ نائن کے قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

    کورونا کا شکار ڈاکٹر امتیاز اس وقت پولی کلینک کے ہی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

    قرنطینہ مرکز کے انچارج ڈاکٹر سرتاج کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ہاسٹل میں رہائش پذیر تمام 30 ڈاکٹرز کے نمونے این آئی ایچ بھیجے جا رہے ہیں جن کی رپورٹ ایک سے دو روز میں موصول ہو جائے گے۔

    ڈاکٹر سرتاج علی خان کے بقول رپورٹ موصول ہونے کے بعد آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  6. ایس پی آپریشنز مردان میں کورونا کی تشخیص

    خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے منگاہ میں لاک ڈاؤن کی نگرانی کرنے والے پولیس افسر میں بھی کورونا کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

    اے ایس پی تخت بھائی سرکل اور قائم مقامی ایس پی آپریشنز مردان وقار عظیم کھرل کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

    خیال رہے کہ منگاہ مردان کی وہ یونین کونسل ہے جہاں ایک شخص کی کورونا سے ہلاکت کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا اور اب تک وہاں سے 79 افراد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

  7. جماعتِ اسلامی کے سربراہ کی خواجہ سراؤں کا خیال رکھنے کی ہدایت

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. متاثرہ شہروں میں کیمیائی سپرے کا فیصلہ

    پاکستان میں کل سے چین کی طرز پر زیادہ متاثرہ علاقوں میں کیمیائی سپرے کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں این ڈی ایم اے نے سپرے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنھیں سنیچر کو سپرے کرنے کی تربیت فراہم کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کل سے یہ ٹیمیں اسلام آباد میں بھارہ کہوہ سے سپرے کا آغاز کریں گی جبکہ شہزاد ٹائون کے علاوہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بھی سپرے کروائے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں کورونا کی مقامی منتقلی کے مریض سامنے آئے ہیں۔

    این ڈی ایم اے

    ،تصویر کا ذریعہNDMA

  9. خواجہ آصف پر زائرین کو قرنطینہ سے فرار کروانے کا الزام

    پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) کا کہنا ہے کہ ایران سے زائرین کو زبردستی لانے اور تفتان قرنطینہ سے فرار کرانے کے الزام پر وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف عدالت سے رُجوع کریں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ، راولپنڈی کے تین علاقے سیل

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 188، پاکستان میں متاثرین 1423

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ سنیچر کو مزید آٹھ افراد کے مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔

    اس اضافے کے بعد پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 1423 تک پہنچ گئی ہے۔

    پریس کانفرنس میں اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت مشتبہ مریضوں کی تعداد 820 ہے جبکہ 345 کے ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

    ان کے بقول ’کورونا ٹیسٹ کی سہولت پورے صوبے تک پہنچائی جائے گی اس سلسلسے میں ضلعی ہسپتالوں میں تمام ضروری آلات فراہم کر رہے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز، پولیس اور فرنٹ لائن پر موجود تمام عملے کے لیے حفاظتی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔‘

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ’حفاظتی پابندیوں کا اب تک اچھا رزلٹ آ رہا ہے۔ صوبے میں بیرونی ممالک سے آنے والوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ عوام بیرونی ممالک سے آنے والوں کا ٹال فری نمبر 1700 یا 080001700 پر اطلاع دے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔‘

    انھوں نے کہا ’میڈیا سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

  12. بریکنگ, کراچی میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے مزید 17 مریض

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مقامی طور منتقل ہونے کے نئے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    نئے اعداد و شمار کے مطابق مقامی منتقلی کے 17 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سندھ بھر میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعدادکی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

    کراچی- 181

    دادود -01

    حیدر آباد -03

    صحت یاب ہونے والے کل 14 ( حیدر آباد- 01، کراچی – 13 )

    ہلاکت -01

    ان 185 کیسز میں سے 131 کیسز ایسے ہیں جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔

    سکھر میں ایران سے آنے والے زائرین

    کورونا مثبت – 265

    لاڑکانہ میں ایران سے آنے والے زائرین

    کورونا مثبت – 07

    سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد = 457

  13. کینسر کے مریضوں کے لیے ہدایات

    اسلام آباد میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے قائم نوری ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضوں سے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہسپتال نہ آئیں اور یہ ہدایات ان کی حفاظت کے پیش نظر دی جا رہی ہیں۔

    ہسپتال ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ عملے کی جانب سے اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے رجسٹرڈ شدہ مریضوں سے فون پر رابطہ کیا جا رہا ہے اور انھیں کیمو تھراپی یا لیزر اور معمول کے چیک اپ کے لیے نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔

    اسی ہسپتال سے علاج کروانے والی ایک مریضہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی کیمو تھراپی 26 مارچ کو ہونا تھی لیکن پہلے ڈاکٹر کی جانب سے انھیں دو اپریل اور یکم جون کو بلایا گیا ہے۔

  14. کورونا: ’وطن لوٹنے والے سترہ ہزار سے زائد کشمیریوں کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے‘

    کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہM A JARRAL

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد اس خطے کے سترہ ہزار تین سو افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ان افراد کو کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ افراد کی فہرست میں رکھا گیا ہے.‘

    ان کے مطابق اس خطے کی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ان تمام افراد ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔ جس کی بنیاد پر ان افراد کی سکریننگ یا مزید پالیسی مرتب کی گی ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ مختلف ممالک سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر آنے والے افراد سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہ میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں بیرون ملک بالخصوص یورپ اور نارتھ امریکہ سے آنے والوں کسی بھی فرد کو اس خطے میں نہیں آنے دیا جائے گا۔‘

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ’ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اگر یہ وبا اس ریاست میں پھوٹ پڑے تو ہم اس سے نمٹ سکیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ کورونا ٹسٹنگ لیب کا پہلا قیام مظفرآباد کے ایمز اسپتال میں کر دیا ہے جبکہ میرپور اور راولاکوٹ میں بھی یہ لیب قائم کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو اس خطے میں روکنے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے علاوہ انتظامیہ، پولیس کے آفیسرز و جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں. انھوں نے کہا کہ گذشتہ رات بھی ایک پولیس اہلکار ہلاک کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاون سے ڈیوٹی دیکر واپس آرہا تھا کہ بارش کے بعد لینڈ سلائٹ کے باعث پتھر لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

  15. چین سے امدادی طبی سامان اور ڈاکٹروں کی آمد

    شاہ محمود قریشی، چین

    ،تصویر کا ذریعہPID

    چین سے پاکستان امدادی طبی سامان اور ڈاکٹرز کی آمد پر شاہ محمود قریشی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور دوست ملک کی تعریف کی۔

    ملک میں چین سے ایک آٹھ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم پہنچ گئی ہے جو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گی اورتکنیکی تعاون فراہم کرے گی۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق چین نے اب تک پاکستان کو 12 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، تین لاکھ ماسک، 10 ہزار حفاظتی لباس اور آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ امریکی ڈالرز دیے ہیں۔

  16. قطار مینیجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد جاری

    سماجی دوری
    ،تصویر کا کیپشنراولپنڈی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فارمیسیز اور سٹورز پر قطار مینیجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد جاری ہے اس عمل سے سماجی دوری کو فروغ ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

    صوبے میں کورونا وائرس کے 497 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    سماجی دوری
    ،تصویر کا کیپشنراولپنڈی
  17. پشاور میں جعلی سینیٹائزر کی 600 بوتلیں برآمد

    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں جعلی سینیٹائزر کی 600 بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔

    حکام کے مطابق فقیر آباد میں ایک پلازے پر چھاپہ مارا گیا جہاں جعلی سینیٹائزر کو بوتلوں میں بھرا جا رہا تھا۔

    ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ملزمان جعلی سینیٹائزر بنانے کے بعد مارکیٹ میں مہنگے داموں پر فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

    کارروائی کے دوران تین ڈرم تیار جعلی سینیٹائزر تحویل میں لے لیا گیا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  18. جمعے کو پاکستان میں کورونا کے ریکارڈ نئے مریض

    کووڈ-19 کے اعدادوشمار کے لیے پاکستانی حکومت کے بنائے گئے ڈیٹا بیس کے مطابق ملک میں جمعے کو 175 نئے مریض سامنے آئے جو اس وبا کے آغاز کے بعد ملک میں ایک دن میں نئے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے

    کووڈ19

    ،تصویر کا ذریعہGoP

    کووڈ19

    ،تصویر کا ذریعہGoP

  19. کشمیر میں ڈاکٹروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان, ایم اے جرال، صحافی

    کورونا وائرس، کشمیر، پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ صحت کے گریڈ ایک سے 20 تک کے تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈک سٹاف کو ایک اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے پہلی لیبارٹری ایمز ہسپتال مظفرآباد میں قائم کر دی ہے۔

    دوسری جانب لاک ڈاون چھٹے روز بھی جاری ہے اور لوگوں کی گھروں سے باہر آمد و رفت کم ہوگئی ہے۔

    پنجاب، سندھ اور بلوچستان صوبوں کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لوگوں کو نمازِ جمعہ اور باقی پانچ نمازیں گھر پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مساجد میں نمازِ جمعہ سمیت دیگر نمازوں کے دوران پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ نے علما اورمحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی مشاورت سے گھر پر نماز کی ادائیگی کی پابندی تین ہفتوں کے لیے لگائی ہے جس کے بارے میں تمام اضلاع میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

    اس کے مطابق امام، موزن اور خادم سمیت صرف پانچ افراد مسجد میں نماز ادا کر سکتے ہیں۔

  20. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین کی تعداد 1415 تک پہنچ گئی, 11 ہلاکتیں، 25 صحت یاب

    پاکستان میں سنیچر کو مزید 40 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ملک میں اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1415 ہوگئی ہے۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک اس وبا میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ 25 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

    ہلاک شدگان میں سے پانچ کا تعلق پنجاب، تین کا خیبر پختونخوا جبکہ ایک ایک کا بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ سے ہے۔

    سنیچر کی دوپہر تک سب سے زیادہ مریض سندھ میں سامنے آئے جن کی تعداد 17 ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 457 تک پہنچ گئی ہے۔

    سندھ کا دارالحکومت ملک میں وائرس کی مقامی منتقلی کا سب سے بڑا مرکز بنا ہوا ہے جہاں 164 مریضوں میں سے سو سے زیادہ کو یہ مرض مقامی طور پر لگا ہے۔

    کورونا وائرس، پاکستان، تشخیص

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس وقت پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اور یہاں سنیچر کو سات مزید متاثرین سامنے آنے کے بعد کل تعداد 497 ہے۔

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور سنیچر کو مزید ایک مریض کی تصدیق کے بعد یہاں کل تعداد 116 ہو چکی ہے۔

    سنیچر کو اسلام آباد میں بھی مصدقہ مریضوں کی تعداد میں 12 کا اضافہ ہوا ہے اور اب وفاقی دارالحکومت میں 39 مریض ہیں جبکہ شہر کے تین علاقے سیل کیے جا چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107 جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔