پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ایک اور جیت
صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک اور کامیابی ملی ہے، جہاں اس کے امیدوار سید مرتضیٰ محمود نے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 180 کی نشست پر 71988 ووٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ارشد خان لغاری 54990 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔









