عمران خان کی وکٹری سپیچ: دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں تعاون کریں گے

پاکستان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلی مرتبہ متعارف کروائے جانے والے نظام میں تکنیکی خرابی نتائج میں تاخیر کی وجہ بنی ہے۔ الیکشن 2018 پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، حسن زیدی، رضا ہمدانی ذیشان علی، حمیرا کنول

  1. این اے 47 میں پی ٹی آئی فاتح

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 قبائلی علاقہ 08 میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں سے پی ٹی آئی کے امیدوار فواد حسن 11102 ووٹ لے کر پہلے جبکہ متحدہ مجلس عمل کےقاسم گل 6898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  2. بریکنگ, اب تک موصول ہونے والے صوبائی اسمبلیوں کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج

    خیبر پختونخوا

    تحریکِ انصاف: 24

    عوامی نیشنل پارٹی: 2

    متحدہ مجلسِ عمل: 2

    آزاد: 2

    پنجاب

    مسلم لیگ ن: 18

    تحریکِ انصاف: 17

    آزاد: 2

    سندھ

    پیپلز پارٹی: 5

    تحریکِ انصاف: 1

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس: 1

    بلوچستان

    بلوچستان عوامی پارٹی: 2

    بلوچستان نیشنل پارٹی: 1

    آزاد: 1

  3. قومی اسمبلی کا حلقہ 78- نارووال 2 سے مسلم لیگ ن کے احسن اقبال فاتح

    احسن اقبال

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے اس حلقے میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال 159651 ووٹ لے کر واضح اکثریت سے جیت گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ابرا الحق کو 88250 ووٹ پڑے۔

  4. این اے 164 وہاڑی تھری پر بھی پی ٹی آئی

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 164 وہاڑی تھری میں بھی پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یہاں پی ٹی آئی کے طارق اقبال نے 82034 سے شکست دے کر بیگم تہمینہ دولتانہ کو شکست دے فی ہے جن کا تعلق سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سے ہے انھوں نے 68198 ووٹ حاصل کیے۔

    Tehmina doultana

    ،تصویر کا ذریعہTWITTER

  5. این اے 79 گوجرانوالہ ون مسلم لیگ ن کا

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 ون میں مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یہاں مسلم لیگ ن کے نثار احمد چیمہ نے 142545 رنز حاصل کر کے پہلی جبکہ تحریک انصاف کے محمد احمد چٹھہ نے 118709 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

  6. قومی اسمبلی کا حلقہ 205- گھوٹکی 2 سے آزاد امیدوار کامیاب

    صوبہ سندھ میں قومی اسمبلی کے اس حلقے میں آزاد امیدوار علی محمد خان مہر 71943 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے جبکہ یہاں سے ہارنے والے امیدوار احسان اللہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جو 41843 ووٹ حاصل کر سکے

  7. بنی گالہ جانے والے راستے پر کڑی سکیورٹی

    نامہ نگار فرحت جاوید نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ جانے والے راستے پر پولیس ہر گاڑی کی روک کر تلاشی لے رہی ہے۔

    پولیس
  8. قومی اسمبلی کا حلقہ: 188- لیہ-2 سے تحریک انصاف جیت گئی

    جنوبی پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 188 سے تحریک انصاف کے نیاز احمد 109420 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ یہاں سے مسلم لیگ نون کے سید محمد ثقلین بخاری کو 102943 ووٹ پڑے۔

  9. بریکنگ, عمران کا خطاب کچھ دیر میں

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

    ان کی پریس کانفرنس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچ رہی ہے۔

    bani gala
  10. این اے 264 ایم ایم اے کے نام

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 کوئٹہ ون پر متحدہ مجلس عمل کے عصمت اللہ 14887 پر پہلے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبداللہ ولی کاکڑ 10071 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

  11. قومی اسمبلی کا حلقہ 245- کراچی-4 ایسٹ، ایم کیو ایم کو شکست، پی ٹی آئی فاتح

    تحریک انصاف

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے حلقہ 245 میں تحریک انصاف کے رہنما عامر حسین 56615 ووٹ کر لے کر کامیاب رہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو 35247 ووٹ ملے۔

  12. این اے 238 ملیر 03 پی پی پی کی

    قومی اسمبلی کے حلقہ این 238 ملیر تھری پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یہاں سید رفیع اللہ نے 29598 ووٹ سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ حافظ اورنگزیب جن کا تعلق پاکستان راہ حق پارٹی سے ہے 19453 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  13. حلقہ این اے 165- وہاڑی-4 سے تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب

    این اے 165- وہاڑی-4: پنجاب میں قومی اسمبلی کے اس حلقے میں تحریک انصاف کے رہنما اورنگزیب خان کھچی 99287 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ مسلم لیگ نون کے رہنما سعید احمد خان 65536 ووٹ حاصل کر سکے

  14. بریکنگ, اب تک آنے والے قومی اسمبلی کے 49 حلقوں کے نتائج

    انتخابات

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے نتائج حسبِ ذیل ہیں:

    تحریکِ انصاف: 28

    مسلم لیگ ن: 11

    پیپلز پارٹی: 6

    دیگر: 4

  15. این اے 170 بہاولپور01 پی ٹی آئی کا ہوا

    این اے 170 بہاولپور01 میں پی ٹی آئی نے فتح حاصل کی ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد فاروق اعظم ملک 84495 ووٹ لے کر پہلے جبکہ نون لیگ کے محمد بلیغ الرحمن 74694 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  16. این اے 174 بہاولپور 05 بھی تحریک انصاف کے نام

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 بہاولپور 05 میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاص کی ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق یہاں پی ٹی آئی کے سمیع الحس گیلانی نے 63884 ووٹ لے کر پہلی جبکہ ایک آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس عباسی نے 58092 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

  17. این اے 179 بھی پی ٹی آئی کی

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 179 رحیم یار خان 5 میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر سرکاری ننائج کے مطابق یہاں سے پی ٹی آئی کے جاوید اقبال 110827 ووٹ لے کر پہلے جبکہ میاں امتیاز احمد 88795 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

  18. این اے 82 گوجرانوالہ 4 بھی ن لیگ کا

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 چار پر مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے عثمان ابراہیم 117520 ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے علی اشرف 67400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

  19. این اے 20 مردان سے بھی تحریک انصاف کامیاب

    قومی اسمبلی کا حلقہ 20- مردان 1 سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مجاہد علی 78140 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ عوامی نشنل پارٹی کے رہنما گل نواز خان 38713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

  20. این اے 80 گوجرانوالہ2 پر ن لیگ کی کامیابی

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے گوجرانوالہ2 پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار چوہدری محمد بشیر ورک 108653 ووٹ لے کر پہلے جبکہ تحریک انصاف کے طارق محمود 71937 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔