عمران خان کی وکٹری سپیچ: دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں تعاون کریں گے

پاکستان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلی مرتبہ متعارف کروائے جانے والے نظام میں تکنیکی خرابی نتائج میں تاخیر کی وجہ بنی ہے۔ الیکشن 2018 پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، حسن زیدی، رضا ہمدانی ذیشان علی، حمیرا کنول

  1. این اے 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کامیاب

    قومی اسمبلی کا حلقہ 21- مردان 2 سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر اعظم خان کو 78911 ووٹ ملے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد عاطف 78873 ووٹ ملے۔

  2. این اے 58 پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کامیاب

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 پر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 125090 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری ایم عظیم 95574 ووٹ لے کر ناکام ہو گئے ہیں۔

  3. این اے 193 راجن پور 1 پر بھی پی ٹی آئی

    سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور 1 پر پاکستان تحریک انصاف کے سردار محمد جعفر خان لغاری 81149 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار سردار شیر علی گورچانی 46693 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  4. این اے 04 سوات پی ٹی آئی کے نام

    قومی اسمبلی کے حلقہ این نے چار سوات میں پی ٹی آئی کو کامیابی ملی ہے۔ یہاں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مراد سعید 71600 ووٹ لے کر پہلے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد سلیم خان30975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    مراد سعید

    ،تصویر کا ذریعہMurad saeed

  5. بریکنگ, اب تک آنے والے قومی اسمبلی کے 41 حلقوں کے نتائج

    اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے نتائج حسبِ ذیل ہیں:

    تحریکِ انصاف: 24

    مسلم لیگ ن: 9

    پیپلز پارٹی: 5

    دیگر: 3

    نتائج

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  6. مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا جشن

    mardan
    mardan
    mardan
  7. این اے میں 171 مسلم لیگ ن کی جیت

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یہاں مسلم لیگ ن کے میاں ریاض حسین پیرزادہ 99202 پہلے نمبر پر ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری نعیم الدین وڑائچ 88297 ووٹ لے کر ندوسرے نمبر پر رہے۔

  8. بریکنگ, ’تحریک انصاف کا پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا اعلان‘

    تحریک انصاف

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مرکز میں حکومت بنا رہی ہے۔

    بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ ان کے پاس مرکز میں حکومت بنانے کے لیے کافی نشستیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ان کا مسلم لیگ ن سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب رہے گی۔ سندھ کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ اس صوبے میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

    نعیم الحق نے دعویٰ کیا کہ وہ سندھ اسمبلی میں ایک مضبوط حزب اختلاف کی جماعت بنیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت نے کراچی سے ایم کیو کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔

  9. این اے 232 ٹھٹہ میں پی پی پی کی جیت

    سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 232 ٹھٹہ میں پیلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلمینٹیرین کی شمس النسا نے 152691 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ارسلان بخش بروہی 18900 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔

  10. این اے 126 بھی پی ٹی آئی کا

    لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 پر مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی ہے، جہاں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد حماد اظہر نے 105734 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن کے مہر اشتیاق احمد نے 102677 ووٹ حاصل کیے۔

  11. سیالکوٹ: این اے 75 پر پی ٹی آئی کو شکست

    سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید افتخار الحسن نے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 101617 ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی 61432 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

  12. اب تک موصول ہونے والے صوبائی اسمبلیوں کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج:

    خیبر پختونخوا

    تحریکِ انصاف: 24

    عوامی نیشنل پارٹی: 2

    متحدہ مجلسِ عمل: 2

    آزاد: 2

    پنجاب

    مسلم لیگ ن: 17

    تحریکِ انصاف: 16

    آزاد: 2

    سندھ

    پیپلز پارٹی: 5

    تحریکِ انصاف: 1

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس: 1

    بلوچستان

    بلوچستان عوامی پارٹی: 2

    بلوچستان نیشنل پارٹی: 1

    آزاد: 1

  13. شہباز شریف پنجاب سے بھی ہار گئے

    مسلم لیگ کے سربراہ شہباز شریف خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب سے بھی قومی اسمبلی کی نشست پر ہار گئے ہیں۔ ڈی جی خان کے حلقہ این اے 192 پر وہ 67608 لے پائے جب کہ ان کے حریف تحریکِ انصاف کے سردار محمد خان لغاری نے 80522 لے کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    شہباز شریف

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. پنڈی سے تحریکِ انصاف کی ایک اور کامیابی

    راولپنڈی کے حلقہ این اے 61 سے پاکستان تحریکِ انصاف کے عامر محمد کیانی جیت گئے ہیں۔ انھوں نے 105000 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف مسلم لیگ ن کے ابرار احمد نے 60125 ووٹ لیے۔

  15. اب تک موصول ہونے والے صوبائی اسمبلیوں کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج:

    خیبرپختونخوا

    تحریکِ انصاف: 24

    عوامی نیشنل پارٹی: 2

    متحدہ مجلسِ عمل: 2

    آزاد: 2

    پنجاب

    مسلم لیگ ن: 17

    تحریکِ انصاف: 12

    آزاد: 2

    سندھ

    پیپلز پارٹی: 5

    تحریکِ انصاف: 1

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس: 1

    بلوچستان

    بلوچستان عوامی پارٹی: 2

    بلوچستان نیشنل پارٹی: 1

    آزاد: 1

  16. این اے 79 میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست

    پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قوم اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ سے 118709 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نثار احمد چیمہ نے 142545 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

  17. بریکنگ, اب تک آنے والے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کے نتائج

    اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے نتائج حسبِ ذیل ہیں:

    تحریکِ انصاف: 20

    مسلم لیگ ن: 6

    پیپلز پارٹی: 4

    دیگر: 3

    Pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. جمائما کی عمران خان کو مبارک باد

    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ٹویٹ کر کے عمران خان کو مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے لکھا: ’22 برسوں کی خجالتوں، مشکلات اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کا باپ پاکستان کا اگلا وزیرِ اعظم بننے جا رہا ہے۔ یہ برداشت، یقین اور شکست تسلیم نہ کرنے کا ناقابلِ یقین درس ہے۔ اب چیلنج یہ ہے کہ وہ یاد کریں کہ وہ سیاسی میدان میں کیوں داخل ہوئے تھے۔ مبارک باد۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. گوجرانوالہ: این اے 84 سے مسلم لیگ ن کامیاب

    PMLN

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر قیوم ناہرا نے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 119612 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

    ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری بلال اعجاز 89728 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔