آسیہ بی بی کی بریت: تحریک لبیک کا احتجاج اور حکومت کا موقف، کب کیا ہوا؟

پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کی اپیل کی منظوری اور اس کے بعد مذہبی جماعت تحریک لبیک کے احتجاج پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج۔

لائیو کوریج

  1. آسیہ بی بی کیس: اب تک کیا ہوا ہے

    آسیہ بی بی پر توہین رسالت کے الزام میں موت کی سزا ٹرائل کورٹ نے 2010 میں سنائی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک کیا ہوا ہے، ان تفصیلات کے لیے آپ یہاں کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔

    بی بی سی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  2. ’نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا حق رکھتے ہیں‘

    آسیہ بی بی کے خلاف اپیل دائر کرنے والے قاری محمد سالم بھی عدالت اپنے وکیل چوہدری غلام مصطفی کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔ بی بی سی کے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق انھوں نے کہا کہ اگر فیصلہ خلاف آیا تو نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

    بی بی سی
  3. بریکنگ, آسیہ بی بی کیس: عدالتی کاروائی شروع ہونے والی ہے

    آسیہ بی بی کیس دن کا پہلا مقدمہ ہوگا جس کے لیے سپریم کورٹ میں کاروائی کا آغاز ہونے والا ہے۔ عدالت کے گرد سیکورٹی انتظامات سخت، شاہراہ دستور پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں اور عدالت میں صرف انہی افراد کو عدالت میں آنے کی اجازت ہے جن کے مقدمات لگے ہوئے ہیں۔

    بی بی سی
    ،تصویر کا کیپشنعدالت کے راستوں میں کنٹینر لگائے گئے ہیں