پشاور میں مختلف مقامات پر احتجاج جاری
پشاور میں رنگ روڈ پر واقع پیر زکوڑی پل پر مظاہرین نے راستہ بند کر رکھا ہے اور ان کا دھرنا جاری ہے۔ نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق شہر میں تمام نجی تعلیمی ادارے سکیورٹی کے پیش نظر بند ہیں۔ مختلف تنظیموں نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ پشاور پولیس نے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔







