آسیہ بی بی کی بریت: تحریک لبیک کا احتجاج اور حکومت کا موقف، کب کیا ہوا؟
پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کی اپیل کی منظوری اور اس کے بعد مذہبی جماعت تحریک لبیک کے احتجاج پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج۔
لائیو کوریج
’خادم رضوی بدتمیز ہیں‘
اس سال مارچ میں آئی ایس آئی نے فیض آباد دھرنے کے حوالے سے ایک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق خادم رضوی خادم حسین رضوی اپنے اونچے عہدے والوں کے سامنے مغرور اور ماتحتوں کے ساتھ بدتمیز ہیں۔ مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
راولپنڈی شہر کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس گذشتہ رات سے بند ہے
بریکنگ, ’کل بھی سکول بند رہیں گے‘
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بعض نجی سکولوں نے کل دوسرے روز بھی سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
آسیہ بی بی کو کیوں بری کیا گیا؟
ہمارے ساتھی آصف فاروقی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور ان نکات کی نشاندہی کی ہے جن کی بنا پر سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو رہا کیا گیا۔ تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
’لگتا ہے کوئی تھرڈ امپائر فیصلے کر رہا ہے‘
،تصویر کا ذریعہTwitter
بریکنگ, ’مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں‘
پنجاب حکومت کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تاکہ وہ پرامن انداز میں منتشر ہو جائیں۔
بریکنگ, فیض آباد کے مقام پر دھرنا: دیگیں بھی پک رہی ہیں، تقریریں بھی جاری ہیں
کوئٹہ میں بھی آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف مظاہرے
’پہلا دن تھا، وزیراعظم کو ایسے الفاظ استعمال کرنے چاہیے تھے؟‘
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اپوزیشن اراکین نے وزیراعظم کے گزشتہ روز کے قوم سے خطاب کا جائزہ لیا ہے۔ خورشید شاہ کے مطابق اس بات پر غور کیا گیا کہ کیا وزیراعظم کو ایسے موقع پر ایسے الفاظ کہنے چاہیے تھے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت کی رائے ہے کہ ’ملک انارکی کا متحمل نہیں ہو سکتا اور حکومت خود بھی انارکی پیدا کر رہی ہے‘۔
بریکنگ, لاہور کی تازہ ترین صورتحال, لاہور شہر میں تقریباً بیس مقامات پر دھرنے جاری ہیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ نے شہر کے ٹریفک حکام کے حوالے سے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہیں کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، جیل روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ ڈیفنس کے علاقے کی بھی تمام سڑکیں کھلی ہیں۔
اس کے علاوہ نواں پل سے مغل پورہ دونوں جانب ٹریفک کھلی ہے، اور فیرروز پور روڈ زقرطبہ چوک سے اچھرہ تک، کینال سے شنگھائی پل تک راستے کھلے ہوئے ہیں۔ ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ، علامہ اقبال روڈ، مولانا شوکت علی روڈ سبھی ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔
مزید براں بیگم کوٹ چوک، سگیاں چوک، آؤٹ فال روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
تاہم شہر کے کچھ علاقوں میں ٹریفک کو متبادل راستے استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔
کینٹ سے سیکرٹریٹ جانے والی ٹریفک کو گورنر ہاؤس، چائنہ چوک، ریگل چوک، اور مال روڈ بجھوایا جا رہا ہے۔
باگڑیاں چوک اور ہمددر چوک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہیں۔ ملتان روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔
اس کے علاوہ شاہدرہ سے امامیہ کالونی جانے والی سڑک اور برکی آر او دونوں اطراف سے بند ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام شہر میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔
بریکنگ, مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں: شہریار آفریدی
حکومت نے پہلی مرتبہ تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں آسیہ بی بی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور قوم کو جلد ایک خوش خبری ملے گی۔
قومی اسمبلی میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر جاری بحث کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ تمام صوبوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ طویل مشاورت ہوئی ہے اور یہ فیصلہ ہوا ہے کہ احتـجاج کے خاتمے کے لیے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، ان سے بات کی جائے۔
’مل کر نہ کھڑے ہوئے تو حکومت کی رٹ کمزور ہو گی‘
حکومت نے قومی اسمبلی میں آج حزب اختلاف کو پیشکش کی ہے کہ وہ آسیہ بی بی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملک میں موجودہ بحران سب کے لیے ایک چیلنج ہے۔ ’اگر انہوں نے (حزب اختلاف نے) چھوٹی چھوٹی سیاست کے مقابلے میں قانون کی پاسداری اور حکمرانی کے لیے مل کر نہ کھڑے ہوئے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ حکومت کی رٹ کمزور ہو گی۔‘
بریکنگ, ’دیمک کی لپیٹ میں ہے سب کی کرسی‘
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں تحریکِ لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی نے بظاہر وزیرِ اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے:
فانی ہے یہ اربابِ طرب کی کرسی
قائم دائم ہے فقط رب کی کرسی
دیمک کی لپیٹ میں سب کی کرسی
تم نے سمجھا کہ سدا ہم نے کرسیوں پر رہنا ہے
لیکن یہ کرسی دیمک کی لپیٹ میں ہے
،تصویر کا ذریعہTwitter/@KhadimRizviReal
’اب دل میں سکون ہے کہ تحریکِ لبیک اسلام کی صحیح طور پر ترجمانی کر رہی ہے‘
ہماری نامہ نگار سحر بلوچ سے بات کرتے ہوئے سٹار گیٹ کے مقام پر دھرنے میں شریک محمد عمران کہتے ہیں کہ ’ملک کی انتظامیہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ اگر ہوتے تو آسیہ کو بری نہیں کیا جاتا۔ میں پہلے متحدہ میں تھا اور اب راہِ راست پر ہوں۔ اب دل میں سکون ہے کہ تحریکِ لبیک اسلام کی صحیح طور پر ترجمانی کر رہی ہے۔‘
بریکنگ, کراچی میں سٹار گیٹ کے مقام پر اہلِ سنت و جماعت کے رہنما اورنگ زیب فاروقی خطاب کر رہے ہیں
نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق اس سے قبل تحریکِ لبیک کے سٹار گیٹ پر جاری دھرنے میں اورنگزیب فاروقی کی آمد پر تحریکِ لبیک کے کارکنان نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اورنگزیب فاروقی اور ان کی جماعت رسول کی واحدانیت کو نہیں مانتے اس لیے ان کو کہیں اور دھرنا کرنا چاہیے اور وہیں خطاب کرنا چاہیے۔
بریکنگ, سندھ میں مختلف مقامات پر ہائی وے بند
سندھ میں ٹریفک حکام نے بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے، سہراب گوٹھ سے ماڑی پور جاتے ہوئے نیازی چوک ٹریفک کے لیے بند ہے اور ٹریفک کو گارڈن انٹرچینج سے شہر کی جانب متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ماڑی پور سے سہراب گوٹھ جانے والی ٹریفک بحال ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بریکنگ, ’اسلام آباد سے لاہور کے لیے متبادل راستہ‘
پشاور سے اسلام آباد آنے والی شاہراہ M1 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ادھر اسلام آباد اور لاہور کے درمیان M2 پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد جانے کے لیے ہرن مینار سے موٹروے M2 پر داخل ہوسکتے ہیں۔
اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں سے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا ذریعہGetty Images
راولپنڈی کے بیشتر بازار بند، کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر
راولپنڈی شہر میں تقریباً تمام بازار بند ہیں۔ بی بی سی کے راجہ وقاص کے مطابق معروف راجہ بازار، بوہڑ بازار، تاریخی اردو بازار، موتی بازار، اور باڑا بازار سبھی میں خاموشی طاری ہے۔ تاہم ان علاقوں میں صورتحال پرامن ہے اور یہاں اب تک کوئی بڑے مظاہرے نہیں دیکھے گئے۔
بریکنگ, کراچی: معروف مقامات دو تلوار اور تین تلوار ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں
کراچی میں مدرسوں کے بچے بھی احتجاج میں شامل
کراچی کے علاقے تین ہٹی میں تحریکِ لبیک کے کارکنان، جن میں بچوں اور کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، دھرنا دیے ہوئے ہیں۔