کورونا: امریکہ میں کیلیفورنیا کے بعد فلوریڈا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن گئی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے. فلوریڈا میں مزید 9300 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیلیفورنیا کے بعد یہ امریکہ کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. عید پر تمام تفریحی مقامات بند رکھے جائیں گے، این سی او سی

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید پر تمام تفریحی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ حکومت سے منظوری کے بغیر قائم کی گئی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

    این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں سے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں چنانچہ وفاق، صوبوں، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    حکام کے مطابق خلاف ورزی پر مویشی منڈیاں بند کر دی جائیں گی جبکہ ان کے منتظمین پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    این سی او سی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ چہرے پر ماسک اور سماجی دوری جیسے ضوابط کا خیال رکھیں ورنہ وبا پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا۔

  2. حکومت کو کیسے پتا چلتا ہے کہ کہاں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانا ہے؟

    کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے منتخب علاقوں میں لگایا جانے والا لاک ڈاؤن نہ صرف مرض کا پھیلاؤ کم کرنے میں مدد دے رہا ہے بلکہ اس سے معیشت بھی کچھ حد تک رواں دواں رہتی ہے۔

    لیکن سمارٹ لاک ڈاؤن آخر لگایا کیسے جاتا ہے اور حکومت کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ کس علاقے کو بند کرنا ہے، ہمارے ساتھی عمر دراز اور فرقان الٰہی نے اس ویڈیو میں جاننے کی کوشش کی ہے۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  3. پاکستان میں کورونا کے نئے متاثرین میں کمی، ہلاکتوں میں اضافہ

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1209 مزید متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    نئے متاثرین کی تعداد اس سے پچھلے روز کے 1763 متاثرین کے مقابلے میں خاصی کم ہے، تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مجموعی طور پر 54 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس سے پچھلے روز یہ تعداد 32 تھی۔

    حکام نے مطلع کیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے زیر علاج مریض 44 ہزار 854 ہیں جن میں سے 242 افراد وینٹیلیٹر پر ہیں۔

    کورونا
  4. کورونا وائرس بحران: اسرائیل میں ہزاروں افراد کا احتجاج

    اسرائیل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی بے روز گاری کی وجہ سے مظاہروں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ یہ اس نئے قانون کے بعد سامنے آیا ہے جس میں حکومت کو کورونا وائرس کی پابندیاں لگانے کے لیے نئے اختیارات دیے گئے ہیں۔

    حالیہ ہفتوں میں اسرائیل میں یومیہ 1 ہزار نئے مریض دیکھے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اس پر نظر ڈالیں تو ان کی حکومت نے معیشت کھولنے میں ذرا جلدی کر دی تھی۔

    ان مظاہروں کی سربراہی کرنے والی بلیک فلیگ تحریک کی بانی شکما شوارٹزمین نے بی بی سی ورلڈ سروس ریڈیو کے پروگرام آؤٹ سائیڈ سورس کو بتایا کہ ’یہ ایک مکمل بد نظمی ہے، اور ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ کس طرح ہمارا ملک اس بحران سے نکلے گا۔‘

  5. پلازمہ عطیہ کرنے کا فائدہ کیا ہے؟

    پاکستان میں پلازمہ کے عطیہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کو خاصی مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پلازمہ کا عطیہ دینا بے حد ضروری ہے لیکن لوگوں میں اس بارے میں اب بھی بہت سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ پلازمہ کا عطیہ کیا ہے، یہ کیوں ضروری ہے اور یہ ہوتا کیسے ہے، ان تمام سوالات کے جواب دے رہے ہیں ڈاکٹر طاہر شمسی اس ویڈیو میں

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  6. بریکنگ, پاکستان: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 294 نئے کیس، مزید 5 اموات

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 294 نئے کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 91423 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 اموات کے ساتھ صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2105 ہو گئی ہے۔

    اب تک پنجاب میں کورونا وائرس کے 68439 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 28 افراد میں کورونا کی تصدیق

    corona

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ڈاکٹر ندیم الرحمن کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 341 افراد کے ٹیسٹ لیے گے جن میں 9 خواتین سمیت 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مظفرآباد میں ایک مریض ہلاک ہوا ہے جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 49 ہوگی ہے۔

    ان کے مطابق اب تک اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1989 ہوگی ہے۔

    صحافی ایم اے جرال کے مطابق ڈاکٹر ندیم الرحمن نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی دو خواتین سمیت 4 افراد کا تعلق مظفرآباد، 6 خواتین سمیت 21 افراد کا تعلق راولاکوٹ جبکہ ایک خاتون سمیت 3 افراد کا تعلق باغ سے ہے۔

    ان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 33 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 1361 ہوگی ہے۔

    ڈاکٹر ندیم الرحمن کے مطابق اب تک اس خطے میں 23740 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں۔

  8. برطانیہ میں 50 سے زیادہ نئی اموات

    برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے والے مزید 53 افراد ہسپتالوں، کیئر ہومز اور دوسری جگہوں پر دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 45 ہزار 5 سو 54 ہو گئی ہے۔

    760 نئے متاثرین کے سامنے آنے کے بعد ملک میں انفیکٹڈ لوگوں کی تعداد بھی اب 2 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس، لیڈز

    ،تصویر کا ذریعہget

  9. کتے سونگھ کر کورونا وائرس کا پتہ لگا سکتے ہیں: تحقیق

    سونگھنے والے کتے: فائل فوٹو

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    جرمنی میں تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ وہ سنائفر ڈوگز یا سونگھنے والے کتوں کو یہ سیکھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ سارس کووڈ۔2 کا کس طرح پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہی وہ وائرس ہے جس سے کووڈ۔19 وجود میں آیا ہے۔

    جرمنی کے شہر ہینوور کی یونیورسٹی آف ویٹرنیری میڈیسن کی ایک تحقیق کے مطابق، جس میں جرمنی کی فوج نے بھی تعاون کیا ہے، یہ پتہ چلا ہے کہ ایک ہفتے کی تربیت کے بعد آٹھ کتوں نے 94 فیصد کیسز میں کامیابی کے ساتھ یہ بتا دیا کہ کون سے نمونے انفیکٹڈ ہیں اور کون سے نہیں۔

    تحقیق کاروں کے مطابق یہ نتائج عوامی مقامات جیسے ہوائی اڈے اور کھیل کے ایونٹس میں انفیکشن کی شناخت کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

    برطانیہ سمیت دوسرے ممالک میں بھی سونگھنے والے کتوں پر تحقیق جاری ہے تاکہ وہ سونگھ کر وائرس کا پتہ چلا سکیں۔

  10. کورونا وائرس: بخار، کھانسی اور سانس میں دشواری، اس بیماری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

    corona

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب تک مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد چھ لاکھ سے زیادہ ہے۔ پاکستان پر نظر ڈالیں تو وہاں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ افراد اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

    محققین کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد میں اس کی معمولی علامات ہی دکھائی دی ہیں اور ایسے لوگ جن میں یہ علامات شدت سے پائی گئیں اقلیت میں ہیں۔

  11. بریکنگ, دو تہائی کورونا کیس صرف 10 ممالک میں ہیں:ڈبلیو ایچ او

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سامنے آنے والے کیسز میں دو تہائی انفیکشن صرف 10 ممالک میں ہیں۔

    تنظیم کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھنم جبریاس نے کہا ہے کہ ’کورونا کی وبا نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ بہت سے لوگ کئی مہینوں سے گھروں میں بند ہیں اور اس وبا کے خاتمہ کے منتظر ہیں۔‘

    ’لیکن اب معاملات سابقہ معمول کی طرح نہیں ہوں گے، وبائی امراض میں بہت سی چیزیں مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہیں۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کو سمجھنا ہوگا کہ اب اپنی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کو سماجی دوری کے قواعد پر عمل پیرا ہونا پڑتا ہے اور اپنے ہاتھ کثرت سے دھونے ہیں۔ آپ جہاں کہیں بھی ہوں آپ کو مقامی انتظامیہ کی بھی اطاعت کرنی ہوگی۔‘

    تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ جلد ہی کورونا سے متعلق قرنطینہ کے قواعد کو بھی تبدیل کردیا جائے گا۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کے مطابق ، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6.24 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

    امریکہ میں اب تک اس وائرس سے 143،224 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ وبا کی وجہ سے برازیل میں 82،771 اور برطانیہ میں 45،586 اموات ہوئیں۔

  12. بلوچستان میں صرف 76 ٹیسٹ اور کورونا کے چھ نئے مریض

    corona

    بلوچستان میں کورونا کے 6 نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 11523 ہوگئی ہے۔

    کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 136 ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 23 جولائی 2020 کو کورونا کے صرف 76 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 پازیٹو آئے۔

    اپریل کی وسط کے بعد بلوچستان میں ٹیسٹ کی یہ کم ترین سطح ہے۔ بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 56215 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔جن میں سے 44692 کے نتائج منفی آئے۔

    بلوچستان میں مجموعی طوپر پر129264 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 9818 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

  13. قربانی کا جانور خریدنے منڈی جانے کا ارادہ ہے تو کن ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے؟

    ہر سال کی طرح اِس سال بھی عیدالاضحی سے قبل مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کی جا رہی ہے۔ کورونا کی وبا کے زمانے میں خریداروں کو منڈیوں میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئں، جانیے ہمارے ساتھی کریم الاسلام کی اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  14. سویڈن کے ’بہادروں‘ کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ

    سویڈن کے نائٹس

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    قرونِ وسطیٰ کے دور کے نائٹس یا بہادر جنگجؤوں کا روپ دھارے ایک گروہ نے سویڈن کے جزیرے گوٹلینڈ پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔

    ذرہ بکتر کا مکمل سوٹ پہنے ہوئے آٹھ نائٹس نے بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’مشترکہ طور پر ہم ذمہ داری لیتے ہیں۔‘

    وہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے کہ وہ نہ ڈریں اور سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کریں۔

    پراجیکٹ کے مینیجر لینارٹ بورگ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمارے تین پیغامات ہیں اور وہ یہ ہیں: ’فاصلہ رکھیں، کثرت سے اپنے ہاتھ صاف کریں اور اگر آپ بیمار محسوس کر رہے ہیں تو گھر پر ہی رہیں۔‘

    جدید دور کے ان نائٹس کا تعلق ماضی کے واقعات کو اداکاری کے ذریعے دوبارہ پیش کرنے والی ایک سوسائٹی ٹورنامنٹم سے ہے، جو موسمِ گرما میں مشترکہ ٹورنامنٹس منعقد کراتی ہے۔ کیونکہ یہ پروگرام کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں، اس لیے اب یہ ہجوم سے بچنے کے لیے بیچز اور دوسری جگہوں پر نظر آیا کریں گے۔

    سویڈن کے نائٹس

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  15. چھوٹے بچوں کو ماسک نہ پہنائیں، والدین کو تنبیہہ

    ماسک

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو ماسک نہ پہنائیں کیونکہ اس سے انھیں پھندا لگنے یا دم گھٹنے کا خدشہ ہے۔

    یہ اعلان اس انکشاف کے بعد آیا ہے کہ آن لائن اور دوکانوں پر چھوٹے بچوں کے لیے ماسک اور چہرہ ڈھانپنے کی دوسری اشیا بک رہی ہیں۔

    انگلینڈ میں جمعہ سے سپر مارکیٹوں اور دوکانوں میں منہ کو ڈھانپنا لازمی ہو گیا ہے، لیکن تین سال سے کم عمر بچے اس سے مستثنیٰ ہیں۔

    ایجنسی کی چیف نرس پروفیسر وو بینیٹ نے کہا: ’ہدایات بالکل واضح ہیں کہ تین سال سے کم عمر بچوں کو ماسک اور منہ ڈھانپنے کی چیزیں نہیں پہنانی چاہیئں۔

    ’یہ ماسک استعمال نہیں کرنے چاہیئں کیونکہ یہ ممکنہ طور پر خطرناک ہیں اور ان سے پھندا لگ سکتا ہے اور دم گھٹ سکتا ہے۔‘

  16. ٹیلر سوئفٹ کا لاک ڈاؤن کے دوران ریکارڈ کیے گئے البم کا ’سرپرائز‘ اعلان

    ٹیلر سوئفٹ

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    ٹیلر سوئفٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کو اپنا آٹھواں ’سرپرائز‘ سٹیوڈیو البم جاری کر رہی ہیں جو انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ریکارڈ کیا تھا۔

    امریکی گلوکارہ نے کہا کہ ’میں نے اس موسمِ گرما میں زیادہ تر جن چیزوں کا منصوبہ بنایا تھا وہ ہو نہیں سکیں۔

    ’لیکن ایک ایسی چیز ہے جس کو میں نے پلان نہیں کیا اور وہ ہو گئی۔‘

    انھوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ 16 گانوں والی اس البم کا نام ’فولک لور‘ ہے اور یہ کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن کے درمیان تنہائی میں ہی لکھی اور ریکارڈ کی گئی ہے۔

  17. بریکنگ, آئندہ دو ہفتے کورونا کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں: اسد عمر

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے کورونا کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ اگر ان کے دوران احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہیں ہوا تو آگے آنے والے مہینوں میں ہمیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    کوئٹہ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ مویشی منڈیوں، عید الاضحیٰ اور محرم کے مواقع پر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام میں ان احتیاطی تدابیر کو مزید اجاگر کرنے کے لیے تمام شعبوں کو زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اسدعمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے علاوہ عید الاضحیٰ اور محرم کے مواقع پر ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہییں۔

    انھوں نے کہا کہ کورونا کے وبا سے نمٹنے کے کے لیے قومی اور مذہبی ہم آہنگی کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’کورونا کے خلاف اب تک ہم نے جو کامیابی حاصل کی ہے اس کو برقرار رکھنے کے لیے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔‘

    کوئٹہ میں اس خصوصی اجلاس کی میزبانی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کی جبکہ تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس میں شرکت کی۔

  18. خیبر پختونخوا میں سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا نوٹس

    galiyat

    ایبٹ آباد, گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں موجود سیاحوں کو 24 گھنٹے میں علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

    صوبائی حکومت کی جانب سیاحتی مقامات میں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    گلیات میں سیاحوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاعات کے بعد انتظامیہ نے گلیات کے کچھ ہوٹل اور ریسٹ ہاوس مالکان کو 24 گھنٹے کے اندر اپنی عمارتوں کو خالی کروانے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔

    گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ گلیات میں موجود سیاحوں اور صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کر دیا۔

  19. امریکہ میں متاثرین کی تعداد 40 لاکھ کے قریب

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جان ہوپکنزیونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی انفیکشنز کی تعداد چالیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    وائرس کی وجہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 1 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

    روئٹرز کی طرف سے دیے جانے والے مختلف اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اوسطً ہر گھنٹے میں 2 ہزار 600 متاثرین رپورٹ کیے جاتے ہیں، جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

    نیو یارک میں، جہاں امریکہ میں وبا نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا تھا، ابھی بھی ملک میں سب سے زیادہ متاثرین اور ہلاکتیں رپورٹ ہو رہی ہیں۔

    لیکن فلوریڈا اور ٹیکساس کی طرح کی جنوبی ریاستوں میں بھی حالیہ ہفتوں میں انفیکشن کی شرح تیزی سے بڑھی ہے۔

    کیلیفورنیا، جو کہ امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے، پہلے ہی کیسز کی تعداد کے حوالے سے نیو یارک سے آگے ہے۔

  20. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں مزید 11 ہلاکتیں

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مزید 145 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 32898 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں بڑھ کر 1169 ہو گئی ہیں۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں مںی ہونے والی ہلاکتیں 6 پشاور، 4 ایبت آباد اور ایک کرک میں ہوئی۔

    مزید 894 افراد وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 26607 ہو گئی ہے۔ اس وقت صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5122 ہے۔

    corona

    ،تصویر کا ذریعہKPK GOVT