کورونا: امریکہ میں کیلیفورنیا کے بعد فلوریڈا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن گئی
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے. فلوریڈا میں مزید 9300 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیلیفورنیا کے بعد یہ امریکہ کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن گئی ہے۔
لائیو کوریج
دنیا بھر میں کورونا سے 640,253 اموات ہوچکی ہیں
،تصویر کا ذریعہPA Media
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 640,253 اموات ہوچکی ہیں۔
سب سے زیادہ 145,556 اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔
برازیل میں 85,238، برطانیہ میں 45,762، میکسیکو میں 42,645، اٹلی میں 35,097 اور انڈیا میں 31,358 افراد کووڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
عالمی سطح پر کل متاثرین کی تعداد 15,759,651 ہے جبکہ تاحال 9,123,433 افراد اس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
پاکستان میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ لیکن اب بھی ماہرین کو اس بات کا ڈر ہے کہ اگر عید پر ایس او پی فالو نہ کیے گئے تو ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آ سکتی ہے۔ اس سے پاکستان کے صحت کے نظام کو کیا نقصان ہو سکتا ہے، یہ بتا رہی ہیں ڈاکٹر تمکنت منصور اس وی لاگ میں
بریکنگ, سندھ میں کورونا کے مزید 798 متاثرین، 25 اموات
پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 798 متاثرین اور 25 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ ملک میں کووڈ 19 کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 117598 ہے جبکہ اب تک کل 2135 اموات ہوئی ہیں۔
صوبے میں 104019 افراد اس بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ’آج 528 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہوگئے۔۔۔ اس وقت 11444مریض زیر علاج ہیں۔
’زیر علاج مریضوں میں 10784 گھروں میں اور 29 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں۔ 613 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ آج 429 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ 66 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔‘
’کراچی سے 456 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔‘
’چھ ترقی یافتہ ملکوں کے عوام کا حکام پر یقین کم ہوا‘
،تصویر کا ذریعہAL SEIB
سنیچر کو جاری ہونے والے ایک سروے کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے چھ ترقی یافتہ ممالک کے عوام کا حکام پر بھروسہ کم ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ فرانس، جرمنی، برطانیہ، سپین، جاپان، سویڈن اور امریکہ کے عوام کا خیال ہے کہ کووڈ 19 کے متاثرین اور اموات اعداد و شمار سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔
یہ سروے کیسٹ سی این سی کمیونیکیشنز کنسلٹنگ گروپ کی جانب سے کیا گیا اور اس میں کہا گیا کہ ’رواں ماہ زیادہ سر ممالک میں حکومتوں کے لیے حمایت میں کمی دیکھی گئی۔
اس سروسے میں ہر ملک میں سے 1000 لوگوں کی رائے لی گئی تھی۔
پاکستان میں ’عید سادگی سے منانے، تفریحی مقامات کا رُخ نہ کرنے‘ کی ہدایت
،تصویر کا ذریعہCATTLE MARKET ADMINISTRATION
پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس سنیچر کو ہوا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران حکام نے عید الضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عملدرآمد اور خاص کر خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
حکام نے بتایا کہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
’پورے پاکستان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند کیا گیا، جُرمانے کیے گئے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔‘
فورم میں شاپنگ پلازہ، سبزی منڈیوں اور مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ’ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہیے۔‘
’عید پر تفریحی مقامات کا رُخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں۔ نماز میں سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل سے وَبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔‘
اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔
کیا جنوبی ایشیا میں کم ٹیسٹنگ سے وبا کی شدت پر پردہ ڈالا جا رہا ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوبی ایشیا میں دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ مقیم ہے لیکن ریکارڈ کیے جانے والے مجموعی متاثرین میں سے صرف 11 فیصد کا تعلق اس خطے سے ہے۔ جبکہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق امریکہ یا یورپ سے ہے۔
کیا لاک ڈاؤن کے دوران آپ نے بھی چائے بسکٹ، کتابوں اور ہوم ڈیلیوری پر اضافی خرچہ کیا؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیا لاک ڈاؤن میں آپ بھی زیادہ مقدار میں چائے اور بسکٹ نوش کر رہے ہیں؟ کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھروں میں محدود ہو جانے پر دن میں پی جانے والی چائے کی پیالیوں میں پاکستان اور انڈیا ہی نہیں دنیا بھر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں وبا کے دوران اور کون سی چیزوں میں لوگوں کا رجحان بڑھا اور کم ہوا ہے؟
وبا کے دوران گھروں سے کام کرنے والے افراد میں چائے، کافی اور اس کے ساتھ بسکٹ کھانے اور کتابیں پڑھنے میں دلچسپی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ میں مارکیٹ ریسرچ کمپنی کینٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران برطانیہ میں چائے اور کافی پر اضافی 2.4 کروڑ پاؤنڈ اور بسکٹ پر اضافی 1.9 کروڑ پاؤنڈ خرچ ہوئے ہیں۔
کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارہ جولائی تک گذشتہ بارہ ہفتوں میں برطانیہ میں 31.6 ارب پاؤنڈ کی روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیا خریدے جانے کا ریکارڈ قائم ہوا۔ مزید پڑھیے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں کورونا وائرس متاثرین میں مسلسل اضافہ
،تصویر کا ذریعہReuters
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں انفیکشن کی دوسری لہر پر قابو پانے کے اقدامات اور ریاستی عہدیداروں کی جانب سے ریٹائرمنٹ ہومز میں لوگوں کی حفاظت کے لیےنئی ہدایت جاری کرنے کے باوجود سنیچر کے روز کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
ریاستی عہدیداروں کے مطابق آسٹریلیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست وکٹوریا میں راتوں رات کورونا وائرس کے 357 نئے متاثرین سامنے آئے اور پانچ اموات ہوئیں۔
جمعے کے دن اس ریاست میں سات اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔
آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے 13950 متاثرین اور 145 اموات ہوئیں ہیں۔
’میرے کام کی وجہ سے مجھے اور میرے خاندان کو سنگین دھمکیاں ملی ہیں‘ ڈاکٹر انتھونی فوچی
،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ میں متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فوچی کا کہنا ہے کہ ان کے کورونا وائرس پھیلاؤ پر قابو پانے کے کام کی وجہ سے انھیں اور ان کے اہل خانہ کو ’سنگین دھمکیاں‘ ملی ہیں۔
انھوں نے سی این این کے ڈیوڈ ایکسلروڈ کو بتایا کہ نفرت انگیز ای میلز اور دھمکیوں کی مقدار کافی زیادہ تھی۔انھوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ہیں جو واقعی ناراض ہوکر سوچتے ہیں کہ میں ان کی زندگی میں مداخلت کر رہا ہوں کیونکہ میں صحت عامہ کے ایجنڈے پر زور دے رہا ہوں۔
انھوں نے کہا ’یہ مشکل ہے۔ میرے خلاف، میری بیوی کے خلاف، میری بیٹیوں کے خلاف سنگین دھمکیاں۔ کیا یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے؟‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ کووڈ 19 سے متعلق نیوز کانفرنس میں باقاعدہ شرکت کے بعد ڈاکٹر فوچی کووڈ 19 کے خلاف امریکہ کی لڑائی کا چہرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔
تاہم، ڈاکٹر فوچی اور صدر کے مابین تناؤ میں اضافہ ہوا ہے اور ڈاکٹر فوچی نے وبا کے بارے میں ٹرمپ کے تبصروں کی متعدد بار تردید کی تھی۔
کیا کورونا وائرس کی وبا کے دوران سیکس کرنا محفوظ ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیا سیکس کرنے سے مجھے کورونا وائرس ہو سکتا ہے؟ شاید یہ سوال آپ کے ذہن میں بھی آیا ہو لیکن آپ اس بارے میں کسی سے بات کرنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہوں۔
حقائق کو فرضی باتوں سے الگ کرتے ہوئے، ہم نے اس سے وابستہ چند سوال ماہرین صحت کے سامنے رکھے ہیں۔
شعبہ ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹر ایلکس جارج ریئلٹی شو ’لو آئی لینڈ‘ میں شرکت بھی کر چکے ہیں۔ ایلکس فاکس سیکس کے موضوع پر کام کرنے والی صحافی اور بی بی سی ریڈیو ون پر ایک پروگرام کی سابق میزبان اور پوڈ کاسٹ ’دا ماڈرن مین‘ کی شریک میزبان ہیں۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر: سیاحوں کے داخلے اور سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی کے خلاف احتجاج, ایم اے جرال، صحافی
،تصویر کا ذریعہM. A Jarral
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کی تنظیم آل آزاد کشمیر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد، وادی نیلم کے علاوہ ضلع باغ اور راولاکوٹ میں ریاست بھر میں سیاحوں کے داخلے اور سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
دارالحکومت مظفرآباد میں مظاہرین نے گیلانی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ریاست بھر میں سیاحت اور سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے حق میں تحریریں درج تھیں۔
وادیِ نیلم میں ہونے والے مظاہرے میں شریک ٹور آپریٹرز کی تنظیم کے صدر خواجہ ریاض نے بتایا کہ ہمارا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ایس او پیز کے تحت ریاست بھر میں سیاحوں کی آمد پر پابندی کو ختم کر کے سیاحتی سرگرمیوں کو فی الفور بحال کرے جبکہ اس شعبے سے وابستہ افراد کے یوٹیلیٹی بلز کو بھی معاف کیا جائے۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت سے ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اس شعبہ سے وابستہ تمام افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جاہیں تاکہ وہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا سکیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سیاحتی سرگرمیوں کو بحال نہ کیا تو عید کے بعد ہم اپنی فیملیز کے ہمراہ ریاست بھر میں سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔
،تصویر کا ذریعہM. A Jarral
،تصویر کا ذریعہM. A Jarral
،تصویر کا ذریعہM. A Jarral
جنوبی کوریا: تین مہینوں بعد کورونا وائرس متاثرین میں اچانک بڑا اضافہ
،تصویر کا ذریعہEPA
جنوبی کوریا میں سنیچر کے روز 113 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی جو تین مہینوں میں یومیہ متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔
صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ نئے مریضوں میں زیادہ تر لوگ بیرون ملک سے آنے والے افراد تھے جبکہ مقامی منتقلی کے متاثرین کی تعداد صرف 27 تھی۔
جمعہ کے روز عراق سے دو طیارے جنوبی کوریائی افراد کو وطن واپس لائے جن میں تقریباً 300 افراد سوار تھے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اب تک 36 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور 90 کے قریب افراد میں علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
مزید 34 متاثرین کا تعلق روسی ماہی گیری کے جہاز سے جوڑا جا رہا ہے جو بندرگاہ کے شہر بوسن میں لنگر انداز ہوئی تھی۔
بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر، کوون جون ووک نے کہا کہ تازہ ترین متاثرین ’یہ جاننے کا ایک اور موقع تھا کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کی کیا صورتحال ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہReuters
عالمی ادارہ صحت: یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
،تصویر کا ذریعہEPA
اگرچہ بہت سے ممالک نے لاک ڈاؤن اقدامات کو کم کرنا شروع کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق جمعہ کے روز 284،196 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اموات کی تعداد میں 9،753 کا اضافہ ہوا ، جو 30 اپریل کے بعد سے یومیہ تعداد میں سب سے بڑا اضافہ تھا۔
اس سے قبل متاثرین کی ریکارڈ تعداد (259،848) 18 جولائی کو سامنے آئی تھی۔
ملک کے لحاظ سے نئے متاثرین کی تعداد:
امریکہ - 69,641
برازیل - 67,860
انڈیا - 49,310
جنوبی افریقہ - 13,104
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشنعالمی ادارہ صحت کے مطابق ، پیرو میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اموات میں سب سے زیادہ اضافہ ان ممالک میں ہوا:
پیرو - 3،876
برازیل - 1،284
امریکی - 1،074
میکسیکو۔ 790
انڈیا - 740
امریکہ میں متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کم ازکم 145،000 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
،تصویر کا ذریعہReuters
کیا کورونا وائرس آپ کو دوبارہ بھی متاثر کر سکتا ہے؟
کیا آپ کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں؟ آپ کا نظام مدافعت کسی بھی وائرس سے بچاؤ میں کیا کردار ادا کرتا ہے اور اینٹی باڈیز کیسے متاثرہ جسم کو آئندہ اس بیماری سے بچا سکتی ہیں۔ جانیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔
روس: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5871 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
،تصویر کا ذریعہReuters
روس میں سنیچر کے روز کورونا وائرس کے 5،871 نئے متاثرین اور سانس کی بیماریوں کے باعث 146 مزید اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔
روس کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 806،720 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13،192 ہے اور 597،140 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال، انڈیا: لاک ڈاؤن توڑنے والوں پر لاٹھی چارج، 100 سے زائد افراد گرفتار, پربھاکر مانی تیواری، کولکتہ - بی بی سی ہندی
مغربی بنگال میں اس ہفتے کے دوسرے لاک ڈاؤن کے دوران کچھ مقامات پر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور قواعد توڑنے کے الزام میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سنیچر کے روز تمام پروازیں اور ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
تاہم ان تمام کوششوں کے باوجود ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مغربی بنگال میں کورونا سے متاثرہ 2،216 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 35 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1290 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53،973 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے ’ریاست میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 62.12 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ بنگال میں 1،873 مریض صحتیاب ہوئے۔ یہ اب تک کا نیا ریکارڈ ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
سواب ٹیسٹ کے بارے میں بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت
،تصویر کا ذریعہReuters
دماغ کی حفاظت کرنے کے لیے کئی حفاظتی تہیں ہوتی ہیں۔ اس میں سب سے پہلے تو گردن ہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی دماغ کئی حفاظتی جھلیوں اور سیال میں گھرا ہوا ہوتا ہے۔
خون کی وہ رگیں جو دماغ سے ملتی ہیں، وہ خلیوں کی تہوں میں گھری ہوتی ہیں جو خون میں شامل مالیکیولز کو دماغ تک پہنچنے سے روکتی ہیں جبکہ یہ آکسیجن اور غذائی اجزا کو دماغ تک جانے دیتے ہیں۔
ناک میں ڈالے جانے والے سویب کو دماغ کو خون سے محفوظ رکھنے والی تہہ تک پہنچنے کے لیے بافتوں کی متعدد تہوں کو توڑنا اور ایک ہڈی کو ڈرل کرنا ہوگا۔ مکمل تحریر پڑھیے۔
ویتنام: تین ماہ بعد مقامی منتقلی کے پہلے مریض کی تصدیق، ملک میں بعد دوبارہ ہائی الرٹ جاری
،تصویر کا ذریعہReuters
ویتنام کے وسطی شہر ڈانانگ میں تین ماہ بعد مقامی سطح پر کورونا وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس سامنے کے بعد ملک میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
سخت قرنطین اقدامات اور وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ پروگرام کے بدولت اس جنوب مشرقی ایشین ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد صرف 415 ہے اور 100 دنوں تک مقامی طور پر منتقلی کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا تھا۔
ویتنام میں اب تک وائرس سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
لیکن جمعہ کے روز وزارت صحت نے کہا کہ داننگ (ایک سیاحتی مقام) سے تعلق رکھنے والے ایک 57 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس شخص سے رابطے میں آنے والے تقریباً 50 افراد کو قرنطینہ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
اب ویتنام میں متاثرین کی کل تعداد 416 ہو گئی ہے۔
،تصویر کا ذریعہReuters
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: سمارٹ لاک ڈاؤن میں پانچ اگست تک توسیع، عید الضحیٰ پر سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی, ایم اے جرال، صحافی
،تصویر کا ذریعہM. A. Jarral
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام نے سمارٹ لاک ڈاون کو مزید پانچ اگست تک توسیع کر دیا ہے جبکہ عید الضحیٰ کے پیش نظر خطے میں سیاحوں کی آمد اور سیاحتی سرگرمیوں پر سخت پابندی کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم کے مطابق عید قربان کے پیش نظر ریاست بھر میں سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ کو ہدایات ہیں کہ وہ عید کے موقع پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طہ شدہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔
ان کے مطابق عید قربان پر جہاں ہر فرد کے لیے ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے وہاں پر قربانی کے جانوروں کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے جہاں مویشی منڈی لگے گی۔
جبکہ محکمہ صحت نے اجتماعی قربانیوں کے بجائے انفرادی سطح پر قربانی دیے جانے کی پالیسی کو اختیار کرنے کو کہا ہے تاکہ زیادہ افراد کا مجمع ایک جگہ اکھٹا نہ ہو سکے۔
راجہ وسیم کا کہنا تھا کہ ریاست بھر میں عید کے موقع پر تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد سمیت سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کیوں اس خطے کو سیاحت کے لیے نہیں کھول رہی؟
پاکستان کے شمالی خطے گلگت بلتستان میں الیکشن سے پہلے اِس وقت ایک عبوری حکومت قائم ہے جس پر قدرتی حسن سے مالامال اِس خوبصور ت پہاڑی علاقے کو مقامی سیاحت کے لیے کھولنے کا مشکل فیصلہ آن پڑا ہے۔
تحلیل ہوجانے والی حکومت نے دوردراز پہاڑی علاقوں میں بری طرح کووڈ 19 پھیل جانے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت اور سیاحتی صنعت سے وابستہ حلقوں کے زبردست دباؤ کے باوجود گلگت بلتستان کو سیاحت کے لیے کھولنے سے انکار کردیا تھا۔