امریکہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ، میکسیکو میں 5311 نئے متاثرین

امریکہ میں ہر ہفتے تقریباً پانچ ہزار لوگ وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ امریکی شہروں میں حکام کے پاس مردہ خانوں میں جگہ ختم ہونے کے باعث لاشیں رکھنے کی جگہ باقی نہیں بچی ہے۔ پاکستان میں اس مرض سے اب تک دو لاکھ 64 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر جبکہ دو لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. دنیا بھر سے تازہ ترین

    world

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 14,246,121 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 601,512 تک پہنچ گئی ہے۔

    جانزہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 140,119 ہو گئی ہے۔

    دیگر ممالک میں صورتحال:

    برازیل: 78,772

    برطانیہ: 45,358

    میکسیکو: 38,888

    اٹلی: 35,042

    فرانس: 30,155

    سپین: 28,420

    انڈیا:26,273

    ایران: 13,979

    پیرو: 12,998

    روس: 12,228

    بیلجیئم: 9,800

  2. بریکنگ, پاکستان: مزید 46 ہلاکتیں، 298 مریض وینٹی لیٹر پر

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 46 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حکام نے 1579 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔

    اتوار کی صبح فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار جاری کیے۔ جن میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں فعال متاثرین کی تعداد 53,652 ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ وینٹی لیٹر پر 298 مریض موجود ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 204276 ہو گئی ہے۔

    حکام کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے کل 22,559 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 1,721,660 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

    تفصیل:

    پنجاب:7,831

    سندھ: 9,270

    بلوچستان: 333

    خیبر پختونخوا: 2,046

    گلگت بلتستان: 66

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: 379

    اس وقت ہسپتالوں میں موجود مریضوں کی تعداد 2,636 ہے۔

  3. پنجاب میں 328 مزید افراد میں کورونا کی تشخیص، 12 مزید ہلاکتیں

    کورونا

    صوبہ پنجاب میں گذشتہ روز کورونا وائرس کے 328 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں متاثرین کی کُل تعداد 89 ہزار 793 ہوچکی ہے۔

    صوبائی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ یہاں 12 مزید لوگوں کی جانیں گئی ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 65 ہزار 436 ہوگئی ہے۔

    لاہور اس صوبے کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے جہاں 46 ہزار 243 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے میں یہاں 133 نئے مریض سامنے آئے اور چار افراد کی ہلاکت ہوئی۔

    لاہور میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 793 ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. کورونا وائرس: سواب ٹیسٹ کے بارے میں بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت

  5. لگاتار دوسرے روز متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، عالمی ادارہ صحت

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    عالمی ادارہ صحت نے آگاہ کیا ہے کہ لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کے ریکارڈ تعداد میں مریض سامنے آئے ہیں اور مریضوں کی مجموعی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 59 ہزار 848 کا اضافہ ہوا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کو سب سے زیادہ متاثرین امریکہ، انڈیا، برازیل، اور جنوبی افریقہ سے سامنے آئے۔ اس سے پہلے کا یومیہ ریکارڈ جمعے کو قائم ہوا تھا جب دو لاکھ 37 ہزار 743 متاثرین سامنے آئے تھے۔

    یومیہ ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار 360 رہی جو کہ 10 مئی سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    جولائی میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 4800 تک رہی ہے جو کہ جون میں 4600 فی دن سے تھوڑی سی زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں پانچ لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

  6. خیبر پختونخوا میں 221 نئے متاثرین، نو مزید ہلاکتیں

    کورونا

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے حکام نے مطلع کیا ہے کہ ان کے صوبے میں کورونا کے 221 نئے متاثرین سامنے آگئے ہیں جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 31 ہزار 890 ہوگئی ہے۔

    اس صوبے میں مزید نو افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

    تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہاں پر ایک دن میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں 1715 افراد کا اضافہ ہوا ہے اور یہاں اب تک 24 ہزار 588 مریض کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. گذشتہ برسوں کے مقابلے میں ایران میں مارچ تا جون 20 ہزار اضافی اموات ہوئیں

    IRAN

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں رواں برس 20 مارچ تا 20 جون پچھلے برسوں میں اس ہی عرصے کے مقابلے میں 20 ہزار اضافی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    خبررساں ایجنسی آئی ایس این اے کی خبر کے مطابق ایران کے قومی ادارہ برائے سول رجسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق یہاں بہار کے موسم میں یعنی 20 مارچ تا 20 جون 110384 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    ان مہینوں کے دوران ریکارڈ کی گئی اموات گذشتہ تین برسوں میں بالترتیب 93067، 90214، 91742 رہی ہیں۔

    ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 14 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم چند ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ آج ایران کے صدر حسن روحانی نے وزارتِ صحت کی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ڈھائی کروڑ ایرانی اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ساڑھے تین کروڑ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    اب تک ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 271606 ہے۔

  8. چین: صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی میں ’حالتِ جنگ‘ کا اعلان

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا بعد ’حالتِ جنگ‘ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    سنیچر کے روز حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یہاں 17 نئے مریض سامنے آئے تھے جس کے بعد آمد و رفت پر کڑی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    حالانکہ یہ اعداد و شمار بظاہر معمولی ہیں لیکن چین میں ووہان کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں وائرس کا نمایاں پھیلاؤ نہیں دیکھا گیا۔

    سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہاں ریاستی کنٹرول انتہائی مضبوط ہے۔

    ارمچی میں تازہ ترین لاک ڈاؤن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں:

    • ایسی عمارتوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کرنا جہاں سے نئے مریض سامنے آئے تھے۔
    • بڑے اجتماعات اور ایک دوسرے کے گھروں میں جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
    • شہر سے صرف اس صورت میں نکلنے کی اجازت ہے اگر انتہائی ضروری ہو اور جانے سے قبل ٹیسٹ کروانے بھی ضروری ہیں۔
  9. بریکنگ, بلوچستان میں صرف 19 نئے مریض، 333 ٹیسٹ

    نمبرز

    بلوچستان میں کورونا کے 19 نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 11424 ہو گئی ہے۔

    کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 131 ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 18 جولائی 2020 کو کورونا کے 333 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19 مثبت آئے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 55475 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 44051 کے نتائج منفی آئے۔

    بلوچستان میں مجموعی طور پر123287 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 8399 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

  10. انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے نجی آئی سی یوز

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    انڈیا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، اور اس وقت انڈیا متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    جہاں ایک جانب حکومت کی جانب سے دعوے کیے جاتے ہیں کہ تمام متاثرہ افراد کے لیے ضروری طبّی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہیں سینکڑوں کی تعداد میں متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں بستروں کی کمی کی وجہ سے واپس لوٹنا پڑا۔

    وہ افراد جو استطاعت رکھتے ہیں اپنے گھروں میں ہی علاج کی ضروری سہولیات کا انتظام کر رہے ہیں جن میں نجی آئی سی یو بھی شامل ہیں۔

    گھروں میں آئی سو یو کیسے بنائے جارہے ہیں، دیکھیے بی بی سی کے نِتِن شریواستو کی رپورٹ

  11. انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں متاثرین تین لاکھ سے تجاوز کر گئے

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مہاراشٹر کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سنیچر کے روز ریاست میں کورونا وائرس کے 8348 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 144 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

    اس اضافے کے بعد ریاست میں متاثرین کی کل تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک یہاں ساڑھے 11 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ریاست میں سامنے آنے والے تین لاکھ متاثرین میں سے ایک لاکھ ممبئی شہر سے ہیں۔ ممبئی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1199 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 65 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

  12. کیا لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی عادات تبدیل ہونے پر آپ کو پریشان ہونا چاہیے؟

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ کے شہر شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ٹیلر وِٹہم کا کہتی ہیں کہ ’آپ بوریت یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے بار بار کھاتے ہیں۔ کیونکہ کرنے کو کچھ اور ہوتا ہی نہیں۔‘

    لاک ڈاؤن میں گزر رہے ہفتے اب بھاری پڑنا شروع ہو گئے ہیں اور ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی اپنی من پسند غذاؤں کی تلاش میں بار بار فریج کی جانب لپکتے ہیں۔

    کام سے واپسی پر کچھ تازہ خریدنے کی بجائے ٹیلر وِٹہم ٹِک ٹاک پر دستیاب ریسپیز کی مدد سے اپنی مرغوب غذاؤں کو گھر پر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، جیسا کہ میک ڈونلڈز کے چیز بائٹس۔

  13. امریکی ریاست ایریزونا میں سکول کھولنے کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکی ریاست ایریزونا میں سیکڑوں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں اور یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ آمنے سامنے کلاسز کا آغاز اکتوبر کے آخر تک مؤخر کر دیا جائے۔

    اساتذہ نے اپنی گاڑیوں پر یہ نعرے لکھے ’آن لائن کلاسز ہمیں نہیں ماریں گی لیکن کووڈ 19 ہمیں مار دے گا،‘ اور ’ہمیں زندگیوں اور طلبا میں سے ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور نہ کرو‘ وغیرہ اور انھیں پورے شہر میں چلایا۔

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ایریزونا امریکہ کی ان ریاستوں میں سے ہے جہاں گذشتہ ہفتوں کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ایرزونا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں صرف 10 فیصد گنجائش باقی ہے۔

    خبررساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے بروسیئس نامی استانی اپنا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ یہ ہم سے ہمارے طلبا میں منتقل ہو۔ بطور استانی میں اپنے طلبا کے جنازوں میں نہیں جانا چاہتی۔‘

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    انھوں نے کہا کہ وہ اپنے تین بچوں کو بھی سکول بھیجنے سے ہچکچا رہی ہیں۔

  14. کیا کورونا وائرس آپ کو دوبارہ متاثر کر سکتا ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کیا آپ کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں؟ آپ کا نظام مدافعت کسی بھی وائرس سے بچاؤ میں کیا کردار ادا کرتا ہے اور اینٹی باڈیز کیسے متاثرہ جسم کو آئندہ اس بیماری سے بچا سکتی ہیں۔ جانیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  15. بریکنگ, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 48 نئے مریض، مزید ایک ہلاکت

    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر ندیم الحق کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں 48 نئے مریض سامنے آئے اور مزید ایک ہلاکت ہوئی۔

    گذشتہ روز خطے میں کل 379 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 80 مریض اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے۔

    صحافی ایم اے جرال کے مطابق اب تک خطے میں مریضوں کی کل تعداد 1888 ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 1174 ہو چکی ہے۔

    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں اب تک 47 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

  16. عالمی وبا نے معاشروں کے کمزور ڈھانچوں، دراڑوں کو عیاں کیا ہے: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے لندن میں ایک لیکچر کے دوران خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 ’ایک ایکس رے کی مانند ہے جس سے ہمارے تعمیر کیے گئے معاشروں کے کمزور ڈھانچے اور دراڑیں عیاں ہو گئی ہیں۔‘

    انھوں نے تمام عالمی طاقتوں سے ایک ’نیا سماجی معاہدہ‘ وضح کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا کہ وہ یہ سمجھ لیں کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے جب تک تمام ممالک اس سے چھٹکارا نہیں حاصل کر لیتے۔

    انھوں نے اس سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس سے تب تک محفوظ نہیں رہ سکتے جب تک تمام افراد اس سے محفوظ نہ ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک موثر ویکسین تیار کر لی جاتی ہے تو اس کی دستیابی ہر کسی کے لیے ممکن بنانا ضروری ہے۔

  17. ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہROCHE

    دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے وہیں اس کی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

    تاحال اس بیماری کا علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے لیکن پاکستان میں اس وبا کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات کی بھرمار دیکھی گئی جس میں مختلف ادویات، جڑی بوٹیوں یا پھر کھانے پینے میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو اس بیماری سے صحت یابی میں مددگار یا پھر اس کا علاج ہی قرار دے دیا گیا۔

    یہ بات جہاں ادرک اور کلونجی یا ملیریا کے علاج میں استعمال ہونی والی دوائی کلوروکوئین سے شروع ہوئی وہیں آج کل اکٹیمرا نامی انجیکشن اور سنامکی نامی جڑی بوٹی کا شہرہ ہے اور ایسی ادویات و جڑی بوٹیوں کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ ان کا استعمال کورونا کے مریض کے جسم میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

  18. کورونا وائرس سے بچنے کے خلائی لباس پہننے والا برازیلین جوڑا

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    وہ کیا طریقہ ہو، جس سے آپ خود کو کووڈ 19 سے محفوظ بھی رکھ سکیں اور باہر نکل کر چہل قدمی بھی کر سکیں؟ اسی مشکل کا ایک دلچسپ حل ڈھونڈا ہے برازیل کے ایک جوڑے نے۔۔

    حفاظتی سوٹ پہنے چہل قدمی کرتے انھیں دیکھ کر گمان تو یہ ہوتا ہے کہ آپ زمین کا نہیں بلکہ خلا کا نظارہ کر رہے ہیں۔

  19. سپین کے کیٹالونیا خطے میں متاثرین میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، مریض 1226 نئے مریض

    corona

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    سپین کے شمال مشرقی خطے کیٹالونیا میں متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے جبکہ جمعے کے روز بارسیلونا میں لوگوں کو ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    کیٹالونیا خطے کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1226 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    اس مہینے کے آغاز میں بارسیلونا کے جنوب میں واقع سیجریا میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا۔ اس علاقے کی آبادی دو لاکھ 10 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

    کیٹالونیا میں اب تک کل 81932 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    اس سے قبل فرانس کے وزیرِ اعظم سے جب سوال کیا گیا کہ وہ سپین کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو انھوں نے کہا کہ وہ سپین میں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

  20. انڈیا میں کورونا وائرس متاثرین میں بتدریج اضافہ

    corona

    انڈیا کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انڈیا میں گذشتہ روز 34 ہزار 884 مریض سامنے آئے جبکہ مزید 671 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

    اوپر دیے گئے گرافز میں انڈیا میں بڑھتی اموات کا مقابلہ دوسرے ممالک سے کیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں ساڑھے چھ لاکھ افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں اس وقت صرف تین لاکھ 58 ہزار سے زیادہ زیرِ علاج مریض ہیں۔

    دارالحکومت نئی دہلی میں 1462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مہاراشٹر میں ریکارڈ 8308 نئے مریض سامنے آئے۔

    متعدد ریاستوں میں کیسز میں اضافے کے باعث ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کیا جا چکا ہے۔