امریکہ میں کورونا وائرس کے حالیہ پھیلاؤ پر ڈاکٹر فاؤچی کو تشویش

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ میں متعدی امراض کے سرکاری ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے ملک میں کورونا وائرس کے حالیہ پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر پھیلاؤ نہ روکا گیا تو وبا وسیع پیمانے پر پھیل جائے گی۔
انھوں نے بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وبا نے بری طرح متاثر کیا ہے۔ یہاں کسی بھی ملک سے زیادہ کیسز اور اموات ہیں۔ اس وقت جو مشکل ہمیں درپیش ہے وہ یہ کہ ہم ملک اور معیشت کو دوبارہ کھولنے اور حالت معمول پر لانے کے باعث ہمیں امریکہ کی مختلف ریاستوں میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی نظر آئی ہے۔
’ہمیں اس پر قابو پانا ہو گا ورنہ یہ وسیع پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔‘
انھوں نے ایسے یورپی ممالک جو وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے کا موازنہ امریکہ سے کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً 97 فیصد ملک بند کر دیا تھا جبکہ امریکہ میں کڑے لاک ڈاؤن کے دوران بھی صرف 50 فیصد ملک بند ہوسکا جس کی وجہ سے وبا کو پھیلنے میں مدد ملی۔












