قازقستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ، پنجاب میں 646 نئے متاثرین، 13 ہلاکتیں
دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 31 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ قازقستان میں کورونا کے متاثرین میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہوتا رہا تو اگلے دو ہفتوں میں ہسپتالوں میں بستر کم پڑ سکتے ہیں۔
لائیو کوریج
’آپ نے سویلین بھائیوں کو ٹرین ہونے کب دیا‘: جنرل افضل کے بیان پر بحث
کویت میں مجوزہ نیا قانون لاکھوں انڈین افراد کو کیسے متاثر کرے گا؟
لاک ڈاؤن میں پھنسے سائنسدانوں کی جگہ کام کرنے والے روبوٹ
کورونا کی وبا کے دوران چین میں ’بلیک ڈیتھ‘ کا مریض بھی سامنے آ گیا
یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا
کورونا وائرس کے حوالے سے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے۔
تازہ ترین معلومات کے لیے ہمارے نئے لائیو پیج پر تشریف لائیں۔
ڈیکسا میتھازون اور پلازمہ کا استعمال کب کرنا چاہیے؟
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے علاج کے بارے میں جاننے کی تگ و دو جاری ہے۔
جہاں ایک طرف ڈیکسامیتھازون دوا کو علاج کے لیے ایک اہم پیشرفت کا خطاب ملنے کے بعد وہ اب مارکٹ میں دستیاب نہیں ہے وہیں دوسری جانب پلازمہ ڈونیٹ کرنے کے بارے میں جیسے ہی اطلاع عام ہوئی تو لوگوں نے ایک لاکھ کی رقم کے عوض اپنے پلازمہ لوگوں میں بانٹے۔
لیکن ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ تمام طریقہ اور ادویات اس وقت انڈر ٹرائل ہیں۔ اور ان کو کورونا وائرس کا مکمل علاج سمجھنا غلط ہے۔ اس بارے میں بی بی سی نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے سیکشن ہیڈ ڈاکٹر فیصل سے بات کی، انھوں نے اس تمام تر صورتحال کے بارے میں کہا دیکھیے اس ویڈیو میں
بریکنگ, آسٹریلیا کا نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا کے درمیان سرحد بند کرنے کا فیصلہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا نے میلبورن میں کورونا کے بڑھتے متاثرین کے باعث اپنی دو سب سے زیادہ آبادی والی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا کے درمیان سرحد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے دارالحکومت میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ابتک ان دونوں آسٹریلوی ریاستوں کے درمیان سرحد کھلی تھی جبکہ دیگر ریاستوں نے سرحد بندی کر رکھی ہے۔
وکٹوریا کے لیڈر ڈنیئل اینڈریو کا کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان سرحد بندی کا آغاز بدھ سے ہو گا۔
ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں ان کی وزیر اعظم سکاٹ مورسن اور نیو ساؤتھ ویلز کے رہنما گلائڈز سے بات ہوئی ہے۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے کہا تھا کہ سرحد بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈینیئل اینڈریو نے پیر کو رپورٹرز کو بتایا کہ ’ہم سب اس پر رضامند ہیں کہ سب سے بہتر حل سرحد بند کرنا ہی ہے۔‘
’ویکسین کی تیاری کے وقت کا نہیں بتا سکتا‘: سربراہ ایف ڈی اے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے سربراہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اس سال کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی پیش گوئی پھر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو ایف ڈی اے کے کمشننر ڈاکٹر سٹیفن ہان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں بتا سکتا کہ ویکسن کب تک دستیاب ہو گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ویکسین کی تیاری کا دارو مدار اعداد وشمار اور سائنس پر ہے۔‘
ویکسین کا مقصد انسانوں کے قوت مدافعت کے نظام کی کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ بیمار نہ ہوں۔
ڈاکٹر سٹیفن ہان جو امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس کی جانب سے کورونا کے متعلق ٹاسک فورس کا بھی حصہ ہیں۔
امریکی چینل اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر سٹیفن نے کہا کہ ’ہم ویکسین کی تیاری کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں‘ تاہم انھوں نے اس کی دستیابی کے وقت کے متعلق نہیں بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا امریکی عوام سے وعدہ ہے کہ ہم اعداد و شمار اور سائنس کے بنیاد پر فیصلہ کرتےہوئے محفوظ اور مؤثر ویکسین کی تیار کریں گے۔‘
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں ملک سمیت دنیا بھر میں سائنسدانوں اور محقیقین کا شکر گزار ہوں جو اس کورونا وائرس کے خلاف علاج اور ویکسین کی تیاری کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم اپنی قوم کی سائنسنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا علاج یا اس کی ویکسین رواں برس کے اختتام سے بہت پہلے تیار کر لیں گے۔‘
ٹیکساس میں ہسپتالوں میں بستروں کی کمی کا خدشہ

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسی شرح سے کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہوتا رہا تو اگلے دو ہفتوں میں ہسپتالوں میں بستر کم پڑ سکتے ہیں۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کے سٹیٹ آف یونین کے سٹیو آیڈلر سے بات کرتے ہوئے انھوں نے خبردار کیا کہ اگلے دس روز کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈز مریضوں سے بھر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کو کم نہ کیا تو اگلے دو ہفتوں کے دوران ہسپتالوں میں بستر کم پڑ جائیں گے۔‘
ٹیکساس میں اس وقت 7890 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ دو ہفتے قبل یہ تعداد 3247 تھی۔
جولائی کے پہلے چار روز میں امریکہ کی 15 ریاستوں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس وقت ملک میں تقریباً 30 لاکھ افراد وائرس سے متاثرہ ہیں جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔
بریکنگ, قازقستان میں کورونا کے بڑھتے متاثرین کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ

،تصویر کا ذریعہReuters
قازقستان نے ملک بھر میں کورونا کے متاثرین میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔
ملک بھر میں کھیلوں کی سہولیات، شاپنگ سنٹرز اور دیگر بہت سی کاروباری سرگرمیوں کو کم از کم دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل قازقستان نے مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتےہوئے پابندیاں ختم کی تھیں جب ملک میں 9 ہزار سے کم متاثرین کی تصدیق کی گئی تھی۔
تاہم پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد سے اب ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 47 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 افراد وائرس سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
حالیہ لاک ڈاؤن ملک میں لگائے گئے پہلے لاک ڈاؤن کی طرح زیادہ سخت نہیں ہے اور شہریوں کو اندرون و بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہے۔
گذشتہ ہفتے قازقستان کے صدر نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا متاثرین کے پیش نظر ہسپتالوں میں 50 فیصد اضافی بستروں کا انتظام کرنے کا حکم دیا جبکہ المتی میں ایک سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔
بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نئے 54 متاثرین، مزید ایک ہلاکت, ایم اے جرال، صحافی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 21 خواتین سمیت 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1342 ہوگئی ہے۔
جبکہ کوٹلی کے علاقے میں کورونا کے باعث ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق مظفرآباد میں سات خواتین سمیت آٹھ افراد، میرپور میں آٹھ خواتین سمیت 21 افراد، بھمبر میں دو خواتین سمیت 10 افراد، کوٹلی میں تین خواتین سمیت 15 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
ان کے مطابق دو مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 690 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق اب تک اس خطے میں 17521 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق اب تک اس خطے میں 511 خواتین اور 811 مرد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس بنا پر وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 33 فیصد خواتین اور 62 فیصد مرد شامل ہیں۔
فلپائن میں کورونا کے متاثرین کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ

،تصویر کا ذریعہReuters
فلپائن میں کورونا کے متاثرین کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اتوار کو ملک میں 2434 افراد میں وائرس کی تشخیص کی گئی جو کہ اب تک ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل متاثرین کی تعداد 44254 تک پہنچ گئی ہے۔
جبکہ اتوار کو سات افراد کوویڈ 19 کے باعث ہلاک بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعدادا 1297 ہو گئی ہے۔
فلپائن کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوامی رابطے کے باعث ہو سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتے فلپائن نے یہ اعلان کیا تھا کہ اس کا شہر سیبیو سٹی میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مزید دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
بریکنگ, کورونا: پنجاب میں 646 نئے متاثرین، مزید 13 ہلاکتیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 646 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔
پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 646 نئے متاثرین کے اضافے کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ کل افراد کی تعداد 81963 ہو گئی ہے۔
جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 1884 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7325 ٹیسٹ کیے گئے۔
صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یات ہونے والے افراد کی تعداد 45122 ہو گئی ہے۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 16 نئے مریض

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق خطے میں کورونا وائرس کے 16 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد علاقے میں کورونا وائرس کے کل متاثرین کی تعداد1561 ہوگئی ہے۔
یہاں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہے۔
اب تک اس علاقے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1203 ہے جبکہ اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 330 ہے۔
آگرہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ: تاج محل ابھی سیاحوں کے لیے نہیں کھلے گا

انڈیا میں میں یادگاروں اور تاریخی مقامات کو پیر یعنی 6 جولائی سے کھولا جانا ہے، لیکن آگرہ میں تاج محل اور دیگر یادگاریں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے نہیں کھولے جا رہے۔ تاج محل 17 مارچ سے بند ہے۔
آگرہ کے ضلعی مجسٹریٹ پربھوناتھ سنگھ نے محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔
حکام کے مطابق آگرہ میں کورونا کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تاج محل، آگرہ فورٹ، سکندرا، فتح پور سیکری جیسی تمام محفوظ یادگاروں کو اگلے احکامات تک نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ پربھوناتھ سنگھ نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور صورتحال کو دیکھنے کے بعد ہی مزید فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر سے کوئی بھی مذہبی مقام زائرین کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔
مرکزی حکومت نے ملک بھر میں تمام یادگاروں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس نے اپنا حتمی فیصلہ ریاستی حکومتوں پر چھوڑ دیا ہے۔
یوپی میں بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلعی مجسٹریٹوں کو اس طرح کے بہت سے اہم فیصلے لینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
آگرہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 1282 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 90 افراد انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں انڈیا بھر کی صورتحال

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- انڈیا کی ریاست مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کیسوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ ریاستی وزارت صحت کے مطابق، اتوار کے روز کووڈ 19 میں انفیکشن کے 895 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 21 افراد کی موت ہوگئی۔
- گوا میں انفیکشن کیسز کی مجموعی تعداد کووڈ کے 77 نئے کیسوں کے ساتھ 1،761 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 818 ایکٹو کیسز ہیں۔ انفیکشن کی وجہ سے سات دیگر افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
- ہریانہ میں انفیکشن کے 457 نئے کیس سامنے آئے۔ متاثرین کی کل تعداد اب 17،005 ہے، جن میں سے 3،796 ایکٹو کیسز ہیں۔ اتوار کے روز پانچ دیگر افراد انفیکشن کے باعث فوت ہوگئے۔
- چھتیس گڑھ میں، کووڈ 19 کے 46 نئے کیسوں کے ساتھ ، اب کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،207 ہوگئی ہے، ان میں سے 615 ایکٹو کیسز ہیں۔
- شمال مشرقی ریاستوں میں، کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو شروع ہونے والے دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن آسام کے دیما ہاسو ضلع میں نافذ کیا جائے گا۔
- ناگالینڈ میں کویڈ 19کے 28 نئے کیس سامنے آنے کے بعد، اب متاثرین کی کل تعداد 590 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے 359 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اتوار کے روز میگھالیہ میں بھی انفیکشن کے تین نئے کیس دیکھے گئے۔ ریاست میں اب انفیکشنز کی کل تعداد 72 ہے، جن میں سے 28 ایکٹو کیسز ہیں۔
کورونا سے بچنا ہے تو کون سا ماسک پہنیں؟, ماسک کوئی بھی ہو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اس کا پہننا ضروری ہے لیکن زیادہ محفوظ کیا ہے؟

بریکنگ, بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید 48 افراد متاثر

بلوچستان میں کورونا کے48 نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 10814 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 123 ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 5 جولائی 2020 کو کورونا کے 295 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 48 پازیٹو آئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 51016 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے40202 کے نتائج منفی آئے۔
بلوچستان میں مجموعی طوپر پر108071 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔
صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 5885 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
تیز بخار کورونا کی علامات میں سے ایک: آپ اپنا درجہ حرارت کیسے معلوم کر سکتے ہیں؟

