پاکستان: بیرون ملک جانے والی پروازیں آج رات سے، اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ فلائٹ آپریشن صرف بیرون ملک جانے والی پروازوں کے لیے بحال ہو رہا ہے۔

لائیو کوریج

  1. کورونا کی وجہ سے چوہے ’جارحانہ‘ ہو رہے ہیں؟

  2. اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا ہوتا ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  3. ماسک پہنے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  4. بی بی سی اردو نیوز سیربین: جمعہ، 29 مئی 2020

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  5. بریکنگ, بلوچستان میں کورونا کے مزید 159 مریض اور تین ہلاکتیں

    بلوچستان میں کورونا کے 159نئے کیسز کے بعد مجموعی طور پر کورونا کے کیسز کی تعداد4087 ہوگئی ہے۔

    جبکہ کورونا سے ممکنہ 30 اور3 نئے مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

    ان میں تصدیق شدہ مجموعی مریضوں کی تعداد 46 ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق 29 مئی 2020 کو کورونا کے 753 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 159 پازیٹو آئے۔

    اب تک بلوچستان کورونا کے 23394 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19307 منفی آئے۔

    مشتبہ مریضوں کی تعداد 21879 ہے۔ کورونا وائرس سے 1400 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

  6. خیبر پختونخوا: ضلع کرم میں مزید 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق, دو خاندانوں کے لگ بھگ تمام افراد وائرس سے متاثر

    پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں ایک ہی روز میں کورونا کے مزید 45 پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔

    کرم کے ایک ہی خاندان کے تمام انیس افراد اور ایک دوسرے خاندان کے 16 میں سے 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔

    محکمہ صحت نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

    پارا چنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر کرم ڈاکٹر عطاء اللہ اور ڈی ایچ او لوئر و سنٹرل کرم ڈاکٹر عنایت الرحمن نے کہا کہ ضلع کرم میں 87 افرد کے ٹیسٹ لیے گئے۔

    ضلع کرم میں کورونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کی تعداد 148 ہوگئی ہے جن میں 83 افراد ریکور ہوچکے ہیں۔

    ہیلتھ آفیسرز کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ایک مریضہ کے خاندان اور رشتہ داروں کے ٹیسٹ لیے گئے تو مریضہ کے خاندان کے 14 افراد کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔

    ہیلتھ افسران کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں ڈسپنسر اشرف گل کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے جبکہ آنے والے تازہ پازیٹیو کیسیز میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے اور مزید 120 افراد کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

    اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے سٹی انچارج سیف عاشق حسین کا کہنا تھا کہ جن پازیٹیو کیسز کو گھروں میں رکھا گیا انہیں آٹا گھی اور چینی سمیت گھروں پر خوراک فراہم کی جارہی ہے۔

  7. یونان 29 ممالک کے سیاحوں کو آنے کی اجازت دے گا

    یونان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یونان 29 ممالک کے سیاحوں کو آنے کی اجازت دے گا لیکن ان میں برطانیہ، سپین، اٹلی اور فرانس شامل نہیں۔

    یونان 15 جون سے اپنے دروازے 29 مختلف ممالک کے لیے کھول دے گا تاکہ ملک کی ایک اہم صنعت سیاحت کو بحال کیا جا سکے۔

    لیکن ان ممالک میں برطانیہ، سپین، اٹلی اور فرانس شامل نہیں ہیں جو کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    یونان جن ممالک کے سیاحوں کو آنے کی اجازت دے رہا ہے ان میں جرمنی، آسٹریا، ڈنمارک، ناروے، قبرص، اسرائیل، سوئٹزرلینڈ، جاپان، مالٹا، بلغاریہ، چین، کروشیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، شمالی میسیڈونیا، البانیہ، ایسٹونیا، لیٹویا، لبنان، لیتھوینیا، ہنگری، جنوبی کوریا، سربیا، مونٹینیگرو، رومانیہ، سلووینیہ، سلواکیہ، چیک ریپبلک اور فِن لینڈ شامل ہیں۔

    یونان نے کورونا وائرس کی وباء کے ابتدائی دنوں ہی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہاں یہ وباء محدود رہی اور مرنے والوں کی تعداد بھی کم رہی۔ اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبوں میں سیاحت کی صنعت کا خاص خیال رکھا گیا ہے کیونکہ یہ یونان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

  8. بریکنگ, گلگت بلتستان میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 660 ہو گئی, صحافی، محمد زبیر خان

    corona

    گلگت بلتستان محکمہ صحت کے مطابق دو مزید مریضوں کے ساتھ گگلت بلستان میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 660 ہوگئی ہے۔

    سات مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 477 جبکہ نو مریض ابتک ہلاک ہوئے ہیں۔

    اس وقت گلگت بلستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 174 ہے۔ جس میں سب سے زیادہ گللگت میں 102 ہے۔

    اس کے بعد استور میں 19 اور ہنزہ کے 18 مریض شامل ہیں۔

    اموات کی شرح دو فیصد سے کم اور صحت یاب مریضوں کی شرح تقریبا 73 فیصد ہے۔

  9. برطانیہ میں روزانہ کتنے مریض سامنے آ رہے ہیں؟

    لندن

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    وزیرِ خزانہ رشی سونک نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2095 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ان افراد میں ٹیسٹنگ کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    برطانیہ میں قومی اعداد و شمار کے ادارے (او این ایس) کے مطابق یہ تعداد اس سے بہت زیادہ ہے اور ادارے کا اندازہ ہے کہ انگلینڈ میں روزانہ کی بنیاد پر آٹھ ہزار نئے مریض ہو سکتے ہیں۔

    اب جبکہ برطانیہ لاک ڈاؤن میں نرمی کر رہا ہے تو یہ اعداد وشمار اُن دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں کیسے ہیں جہاں پابندیاں کم کی جا رہی ہیں۔

    برطانیہ کی آبادی لگ بھگ چھ کروڑ ساٹھ لاکھ ہے۔ اس کے مقابلے میں جرمنی کی آبادی آٹھ کروڑ 30 لاکھ ہے اور وہاں گزشتہ روز 741 مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔

    چھ کروڑ کی آبادی والے ملک اٹلی میں 593 نئے کیس جبکہ ایک اور بڑی آبادی والے ملک فرانس میں بھی نئے مریضوں کی تعداد کافی کم ہوئی ہے۔

  10. برطانیہ: کیا 2 میٹر فاصلے کے اصول میں کمی کی جائے گی؟

    سکاٹ لینڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم سے اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ 2 میٹر فاصلے کے اصول پر نظر ثانی کرتے رہنا چاہیے لیکن ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ ابھی اس مرحلے پر نہیں جہاں اسے ختم کیا جا سکے۔

    برطانیہ کے ہوٹل اور ریستورانوں کے شعبے نرمی کے لیے زور ڈال رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اگر 2 میٹر دوری کا اصول لاگو رہتا ہے تو پبز اور ریستورانوں کو کھلنے میں مسئلہ ہوگا۔

  11. بریکنگ, اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

    لاہور ائیرپورٹ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    حکومتِ پاکستان نے اندرون ملک پروازوں میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شعبہ ہوا بازی کے ایک اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ بزنس اور عوام کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ہوائی اڈّوں پر حالیہ دنوں میں کیے گئے انتظامات پر عوام کا بھروسہ ظاہر کرتا ہے۔ اضافی پروازوں کا آغاز یکم جون سے شروع کیا جائے گا۔ ان اضافی پروازوں میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں جہاں سے یہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔

  12. رشی سونک: حکومت دس لاکھ سے زیادہ نوکریوں اور کاروباروں کی مدد کر رہی ہے

    برطانیہ کے وزیرِ خزانہ رشی سونک نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ملک میں دکانیں اور فیکٹریاں کھلنا شروع ہو جائیں گی لیکن حکومت کی مالی امداد کی سکیمیں کم کرنی ہوں گی۔

    وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث حکومت اس وقت دس لاکھ سے زیادہ نوکریوں اور کاروباروں کی مدد کر رہی ہے۔

    ’اس پر اتفاقِ رائے ہے کہ معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور حکومت کے امدادی منصوبے ہمیشہ جاری نہیں رہ سکتے۔‘

    انھوں نے کہا کہ اگست سے کاروباروں کو بھی کسی حد تک اپنا حصہ شامل کرنا ہو گا۔

  13. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رینڈم ٹیسٹ کے بعد مزید افراد میں کورونا کی تصدیق

    کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہM A Jarral

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق ایک تیرہ ماہ کے بچے اور دو خواتین سمیت چار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 227 ہوگی ہے۔

    ایم اے جرال کے مطابق ضلع باغ کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور نے بتایا کہ باغ کے ایک محلے میں رینڈم ٹیسٹ کے دوران ایک تیرہ ماہ کی بچی سمیت دو خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    حکام کے مطابق ایک شخص کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔

    حکام کے مطابق اس خطے میں مزید چھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 105 ہوگی ہے۔ حکام کے کے مطابق اس خطے میں اب تک چھ ہزار کے قریب مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں جن میں 54 کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

  14. برطانیہ: 29 فیصد افراد گھر سے باہر چہرہ ڈھانپ رہے ہیں

    ڈیٹا

    ،تصویر کا ذریعہUK Government

    نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ کے میڈیکل ڈائریکٹر سٹیون پاؤس نے عوام سے متعلق ایک سرکاری سروے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 29 فیصد افراد گھر سے باپر چہرہ ڈھانپ رہے ہیں جبکہ 39 فیصد افراد گھروں سے کام کر رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ٹیسٹنگ میں اضافے کے باوجود نئے کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔

  15. بریکنگ, بلوچستان کے ایک اور ڈاکٹر کورونا سے ہلاک، ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کہ 250 ارکان متاثر

    doctor

    ،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

    بلوچستان میں ایک اور سینیئر ڈاکٹر محمد اسلم مینگل بھی کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے۔کورونا سے متاثر ہونے کے باعث وہ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

    ڈاکٹر اسلم ملازمت سے ریٹائر چکے تھے، وہ دوران ملازمت فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے سربراہ بھی رہے تھے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر کے مطابق ڈاکٹر اسلم کی وفات کے بعد بلوچستان میں مجموعی طور پر کورونا سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان سے قبل ڈاکٹر زبیر اورڈاکٹر نعیم آغا بھی کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ پیرا میڈیکس میں دو کمپاﺅنڈر بھی اب تک کورونا سے زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔ دونوں کمپاﺅنڈر حقیقی بھائی تھے اور کوئٹہ شہر کے دوسرے بڑے سرکاری ہسپتال سول ہسپتال میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

    ڈاکٹر رحیم بابر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے متائثرہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی تعداد 250 کے لگ بھگ ہے جن میں ڈیڑھ سو ڈاکٹر ہیں۔

  16. بریکنگ, برطانیہ میں مزید 324 اموات

    رشی سونک

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    برطانوی وزیر خزانہ رشی سُونک آج ڈاؤننگ سٹریٹ سے بریفنگ دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مزید 324 اموات ہوئی ہیں اور ملک میں اموات کی تعداد 38 ہزار 161 ہوگئی ہے۔

  17. برطانیہ میں سماجی دوری کے قواعد ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہیں؟

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دو ماہ بعد نرمی کی جا رہی ہے لیکن ویلّ، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کی مقامی حکومتیں اپنے اپنے قواعد کے تحت ایسا کر رہی ہیں۔

    نیچے دیے گئے گرافک میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کتنے افراد آپس میں، کتنے فاصلے سے کب سے اور کہاں مل سکتے ہیں۔

    ڈیٹا
  18. برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران سائبر کرائم کی شکایات میں اضافہ, ڈینی شا، بی بی سی

    ڈیٹا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے شروع کی جانے والی نئی سروس کے مطابق ابتدائی پانچ ہفتوں کے دوران انھیں چھ لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

    اس سروس کے ذریعے لوگ کورونا وائرس کے علاج کی جعلی ادوایات بیچنے سمیت آن لائن پر دھوکہ دہی کے بارے میں نیشنل سائبر کرائم سینٹر کو بتا سکتے ہیں۔

    نیشنل سائبر کرائم سینٹر کا کہنا ہے کہ وہ اب تک مشتبہ ویب سائٹس کے 400 لنکس ہٹا چکا ہے اور دھوکہ دہی کے 1100 کیس پکڑ چکا ہے۔ یہ تعداد اس نظام کے شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

    سینٹر کے سربراہ سیارن مارٹن کا کہنا ہے کہ بہت سے دھوکے باز اور منظم جرائم کے گروہ کورونا وائرس کی وباء سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    انھوں نے بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائبر حملے کرنے والے ہمیشہ لوگوں میں خوف اور تشویش سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

  19. پاکستان میں ’آؤٹ باؤنڈ پروازوں کے لیے‘ فلائٹ آپریشن آج رات سے بحال

    سول ایوی ایشن اتھارٹی آج رات 12 بجے سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر رہی ہے۔

    سمندر پار پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’فلائیٹ آپریشن صرف آؤٹ باؤنڈ پروازوں کیلئے بحال ہو رہا ہے ان باؤنڈ فلائیٹ آپریشن پر ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد جاری رہے گا۔‘

    ان کے مطابق ان باؤنڈ پروازوں کا شیڈول ہفتہ وار جاری کیا جاتا رہے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام