کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔

لائیو کوریج

  1. چینی صدر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بغیر ماسک کے

    China

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی، جو ملک کی سیاسی قیادت کے دو اہم رہنما ہیں، کو بیجنگ میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بغیر ماسک کے دیکھا گیا ہے۔

    ان کے علاوہ اگلی دونوں قطاروں میں سربراہان بغیر ماسک کے اجلاس میں شریک تھے۔ تاہم پارلیمانی کمیٹی کے باقی اراکین نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

    رواں سال کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس کمیٹی کا اجلاس دو ماہ کے لیے ملتوی رہا۔

  2. کورونا وائرس کے دور میں پارلیمانی اجلاس, سٹیفن میکڈونل، بی بی سی نیوز، چین

    چین، پارلیمان، کورونا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    میں سنہ 2006 سے چین میں رپورٹنگ کر رہا ہوں اور مجھے ہمیشہ پارلیمان میں داخلے کی اجازت ہوا کرتی ہے۔

    لیکن اس سال ایسا نہیں ہوا۔ ہم یہ اجلاس باقیوں کی طرح ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ کورونا وائرس ہے۔

    کچھ جگہوں کے علاوہ چین میں مجموعی طور پر وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ چونکہ پارلیمان کے اجلاس میں چین کی تمام سیاسی اور فوجی قیادت موجود ہوتی ہے اس لیے کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ذرائع ابلاغ کی پہنچ کو محدود کر دیا گیا ہے۔

    ہم سمجھتے ہیں کہ کانگریس میں وائرس کے پھیلاؤ اور چین، امریکہ تعلقات میں تلخی پر بات ہوگی جہاں عالمی معیشت اس بحران کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔

    چین

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    لیکن اجلاس میں نئی قومی سلامتی کی قانون سازی ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ ہانگ کانگ میں مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی ہوسکی ہے۔

    اس سے مظاہروں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے جو گذشتہ سال عالمی وبا سے قبل نظر آ رہا تھا اور باقی ہر چیز کی طرح یہ مظاہرے بھی کووڈ 19 سے متاثر ہوئے۔

    اس کے باوجود یہ حیرت انگیز ہے کہ سنہ 2020 کے لیے چین نے قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا کوئی ہدف طے نہیں کیا۔ وزیراعظم لی نے کہا ہے کہ یہ اس لیے ہے کیونکہ ملکی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ اگلے 12 ماہ کے بجائے عالمی وبا کے دوران اگلے چند ہفتوں کی پیشگوئی کرنا بھی مشکل نظر آتا ہے۔

  3. حفاظتی سامان کی کمی: خدشات ظاہر کرنے پر ڈاکٹر ذہنی امراض کے ہسپتال منتقل

  4. بریکنگ, پاکستان: ایک دن میں 16,387 کورونا ٹیسٹ

    Table

    پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم کیے جانے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ روز 2603 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اسی دوران 50 اموات ہوئی ہیں۔

    جمعہ کی صبی جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 16,387 ٹیسٹ کیے گئے اور اس وقت ملک میں 372 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  5. اٹلی میں ’مارچ، اپریل کی اموات اعداد و شمار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوسکتی ہیں‘

    اٹلی، اموات، کووڈ 19

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    اٹلی کی ایک سماجی تحفظ کی تنظیم نے جمعرات کو کہا ہے کہ کووڈ 19 سے 32 ہزار اموات کے سرکاری اعداد و شمار اور اطلاعات کے برعکس یہ ممکن ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مارچ اور اپریل کے دوران مزید تقریباً 19 ہزار ہلاکتیں پیش آئی ہوں۔

    اسے ملک کا سب سے بڑا سماجی سکیورٹی کا انسٹیٹیوٹ قرار دیا جاتا ہے۔ اس نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ ’سرکاری اعداد و شمار قابل اعتماد نہیں۔‘

    ان اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مارچ اور اپریل کے دوران اٹلی میں کل 156,429 اموات پیش آئی ہیں۔ یہ سنہ 2015 اور 2019 کے مقابلے 46,909 زیادہ ہیں۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے کورونا وائرس سے صرف 27,938 اموات کو جوڑا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر قومی اعداد و شمار تشکیل دیے جاتے ہیں۔

    جمعے تک عالمی وبا سے اٹلی میں 32,486 اموات پیش آئی ہیں۔ ان میں سے 26,715 اموات اٹلی کے علاقے لومبارڈی میں پیش آئی ہیں جسے کورونا کا سب سے زیادہ متاثرہ یورپی علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔

  6. ریمڈیسیور کی منظوری پر امریکی سائنسدانوں کا شفافیت کا مطالبہ

    ریمڈیسیور، کورونا وائرس، دوا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکہ میں ڈاکٹرز اور صحت و سائنس کے دیگر ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ دوا ساز کمپنی گیلیئڈ کی اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کو جن معلومات کی بنیاد پر کورونا وائرس کے علاج کے لیے منظور کیا انھیں عوامی سطح پر شائع کیا جائے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ اسی بنیاد پر مریضوں کو یہ دوا تجویز کر سکیں گے اور اس کی سپلائی حاصل کر سکیں گے۔

    سائنسدانوں کی ایک تنظیم کی جانب سے لکھے جانے والے ایک خط میں کہا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے حکام کی جانب سے ریمڈیسیور کی منظوری اور اس دوا پر کیے گئے تجربات اور ان کے نتائج انٹرنیٹ پر دستیاب ہونے چاہیے۔

    ایک دواساز کمپنی کے سی ای او نے سوال کیا ہے کہ ’کیا پتا اگر یہ دوا صرف بیماری کے شروع کے دورانیے والے مریضوں کے لیے مؤثر ہو؟ اگر ہم نے اسے تشویشناک حالت کے مریضوں کو دیا تو ہم یہ دوا ضائع کر رہے ہوں گے۔‘

    ایف ڈی اے نے یکم مئی کو ریمڈیسیور کو ہنگامی صورتحال میں استعمال کے لیے منظور کیا تھا۔ اس پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈزیز کے ابتدائی تجربات میں بھی مثبت نتائج دیکھے گئے تھے۔

    تجربات میں دیکھا گیا کہ متبادل ترکیب کے برعکس اس دوا سے ہسپتال میں رہنے کا دورانیہ 31 فیصد کم ہوا اور تقریباً چار دن تک رہ گیا تھا۔

    اگرچہ اب تک کووڈ 19 کے لیے باقاعدہ کوئی منظور شدہ علاج دریافت نہیں ہوسکا تاہم ریمڈیسیور وہ پہلی دوا ہے جس نے آزمائش میں مثبت نتائج دیے ہیں۔

  7. صدر ٹرمپ نے فیکٹری کے دورے پر ماسک اتار دیا

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ریاست مشیگن میں ایک فیکٹری کے دورے کے دوران ’فیکٹری کے پچھلے حصے‘ میں ماسک پہنا تھا تاہم انھوں نے کیمروں کے آگے آنے سے قبل اسے اتا دیا۔

    صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے گاڑیوں کی کمپنی فورڈ کے پلانٹ پر آنے سے بعد اپنا ماسک اس لیے اتارا کیونکہ ’وہ ذرائع ابلاغ کو یہ دیکھنے کی خوشی نہیں دینا چاہتے تھے۔‘

    ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس لیے بھی ماسک اتارا کہ وہ خطاب کرنا چاہتے تھے۔

    مشیگن کے اٹارنی جنرل نے امریکی صدر سے گزارش کی ہے کہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں لیکن صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ غیر ضروری ہے کیونکہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

  8. دنیا بھر سے اہم خبروں کا خلاصہ

    برازیل

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    • برازیل میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ اموات پیش آئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک کے صدر اب بھی سماجی فاصلے کے لیے کیے گیے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔ انھوں نے ماضی میں کووڈ 19 کو ’فلو کی چھوٹی قسم‘ کہہ کر رد کر دیا تھا۔
    • آسٹریلیا اپنے شہریوں کے لیے برطانیہ آمد پر 14 دن کے قرنطینہ کی شرط ختم کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے بحران سے سختی سے نمٹا ہے جس کے بعد اب ’آسٹریلیا کے مسافر دنیا کے لیے کم خطرے کا باعث ہیں۔‘
    • گذشتہ ہفتے 24 لاکھ سے زیادہ امریکی شہریوں نے بے روزگاری کے الاؤنس کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ ملک میں روزگار کا شعبہ کورونا سے کافی متاثر ہوا ہے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود کاروباری سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔
    • جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد 332,900 ہے۔
  9. بریکنگ, چینی وزیر اعظم کا پارلیمان سے سالانہ خطاب: ’اب تک یہ وبا ختم نہیں ہوئی‘

    Chinese Premier Li Keqiang

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    چین کے وزیر اعظم اور ملک کی ریاستی کونسل کے سربراہ لی کی چیانگ اس وقت ملک کی پارلیمان سے خطاب کر رہے ہیں۔

    اپنی تقریر کے آغاز میں انھوں نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ’بڑی سٹریٹیجک کامیابیاں‘ حاصل کرنے پر چین کی تعریف کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’اب تک یہ وبا ختم نہیں ہوئی ہے اور ہمیں ملک میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔‘

    یہ سالانہ خطاب امریکی صدر کے ’سٹیٹ آف دی یونین‘ کی مانند ہوتا ہے اور اس سال کورونا وائرس کی وبا اس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

  10. بیٹی کو سکول لے جانے کی خاطر ’سماجی دوری والی موٹر سائیکل‘ تیار کرنے والا شخص

    کورونا وائرس کی وبا کے دوران سماجی دوری کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک انڈین مکینک نے ایسی موٹر سائیکل بنائی ہے جس میں سوار اور چلانے والے کے بیچ ایک میٹر تک کا فاصلہ برقرار رہتا ہے۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  11. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی، ہلاکتیں 1066 ہو گئیں

    پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 50616 ہو گئی ہے جبکہ 1066 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد 19924 ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے جہاں اموات کی تعداد 365 ہے۔

    چارٹ
  12. کورونا : خیبرپختونخوا میں 340 نئے کیس، مزید 14 اموات

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 340 نئے کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 7155 ہو گئی ہے جبکہ مزید 14 اموات کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 365 ہو گئی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2198 ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے 1073 نئےکیس، مزید 13 اموات

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1073 نئےکیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 18455 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 13 اموات کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کتی تعداد 310 ہو گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. بریکنگ, کورونا: امریکا میں ایک دن میں تقریباً 23 ہزار نئے متاثرین، 1397 ہلاکتیں

    US

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکا میں جمعرات کو ایک دن میں تقریباً 23 ہزار نئے متاثرین میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    امریکی ادارہ برائے وبائی امراض کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں 22860 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    امریکا میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 1551095 ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

    امریکا میں جمعرات کو 1397 مزید ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 93061 ہو گئی ہے۔

  15. بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر مزید 14 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق, ایم اے جرال، صحافی

    Figures

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق اس خطے میں دو خواتین سمیت 14 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔

    ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

    ان کے مطابق ان تمام افراد میں کورونا وائرس پہلے سے متاثرہ افراد سے منتقل ہوا ہے۔ ڈاکٹر سعید کے مطابق ان متاثرہ افراد کے متعلقہ محلے سیل کر دیے گے ہیں۔

    ان کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 73 ہوگئ ہے جو اس خطے کے کسی شہر میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ دوسری جانب میرپور ڈویژن کے کمشنر محمد رقیب خان کے مطابق پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں تین کا تعلق میرپور جبکہ دو کا کوٹلی سے ہے۔

    ان کے مطابق میرپور کے تمام افراد میں پہلے سے متاثر ہونے والے افراد سے وائرس منتقل ہوا ہے جبکہ کوٹلی کے دو افراد نے پاکستان کے مختلف علاقوں سے سفر کیا تھا۔

    حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطے کے 189 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق اب تک اس خطے میں کل 4659 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 62 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

    Coronavirus

    ،تصویر کا ذریعہM A Jarral

    ،تصویر کا کیپشنڈاکٹر سعید کے مطابق ان متاثرہ افراد کے متعلقہ محلے سیل کر دیے گے ہیں
  16. بریکنگ, کورونا: بلوچستان میں 106 نئے متاثرین، مجموعی تعداد 3074 ہوگئی

    Figures

    پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے 106 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل متاثرین کی تعداد 3074 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں کورونا سے مزید ایک ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 21مئی کو صوبے میں کورونا کے 542 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 106 مثبت آئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 724 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ مزید ایک مریض کی ہلاکت کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

    بلوچستان میں نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 49189 جبکہ اموات کی تعداد 1039 تک پہنچ گئی ہے۔

    ملک میں کل 14253 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 19888 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے16814 کے نتائج منفی آئے ہیں۔ صوبے میں مجموعی طوپر پر49723 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ جبکہ صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 19698 ہے۔

  17. ’پولیس اہلکار کو لگا مسلمان ہیں اس لیے پٹائی کر دی‘

  18. بریکنگ, گلگت بلتستان میں 23 نئے مریض، کل تعداد 602 ہو گئی, محمد زبیر خان، صحافی

    Figures

    محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق 21 مئی کو خطے میں 23 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 602 ہوگئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنردفتر کے مطابق گلگت میں مزید ایک مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوا جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہے۔ نئے مریضوں میں سے 19 کا تعلق گلگت، دو کا استور اور دو کا سکردو سے ہے۔

    جبکہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دس افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 412 تک پہنچ چکی ہے۔

    گلگت بلتستان میں 186 مریض زیر علاج ہیں۔

    گلگت بلتستان میں نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 49083 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی اموات 1038 تک پہنچ گئی ہیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 14165 ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق گلگت کے علاقےکھر برمس کو سیل کردیا گیا ہے۔علاقے میں ہر قسم کے نقل و حرکت پر پابندی رہے گئی اور خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

    شہری حکومت کے ترجمان مظہر علی مغل کے مطابق ہلاک ہونے والے مریض کا ایک اور بھائی بھی اس سے قبل کورونا سے ہلاک ہوا تھا۔

    شہری حکومت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس سے مریض کے ہلاکت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈز اور اوپی ڈی کو انتقال کرنے والے مریض کے لواحقین نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو مشتعل مظاہرین کونہ روکنے پروزیراعلی' گلگت بلتستان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    ضلعی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں تاکہ شہر میں مقامی منتقلی کے کیسز میں کمی آسکے۔

    Ambulance

    ،تصویر کا ذریعہHealth Dept Gilgit

  19. یورپ کی تازہ ترین خبریں

    امریکی امداد

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکی وینٹیلیٹرز روس پہنچ گئے اور جرمن فٹبال کلب کے مزید دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص۔

    یہ ہیں یورپ سے آج کی کچھ خبریں:

    • روس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے جمعرات کو امریکہ کا ایک طیارہ درجنوں وینٹیلیٹرز لے کر ماسکو کے ہوائی اڈے پر اترا۔ روس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 3 ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔
    • یورپی یونین کے سابق صدر ژان کلاڈ جنکر نے بلاک کے اقتصادی امداد کے پیکج کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب بحران ختم ہو جائے گا ’ہم بہتر لوگ ہوں گے اور بہتر یورپی۔‘ جرمن براڈکاسٹر ڈوشے ویلے کو ایک انٹرویو کے دوران انھوں ے بتایا کہ لوگوں نے سیکھ لیا ہے کہ اکیلا کوئی بھی ملک بحران کو شکست نہیں دے سکے گا۔
    • جرمنی کے فٹ بال کلب ڈائنمو ڈریسڈن نے ٹیم میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز رپورٹ کیے ہیں۔ کلب نے پوری ٹیم اور کوچنگ کے عملے کو نو مئی کو دو ہفتے کے لیے اس وقت قرنطینہ میں ڈال دیا تھا جب انھیں انفیکشنز کا پتہ چلا تھا۔
  20. بریکنگ, کورونا: سپین میں پہلی بار 48 یومیہ ہلاکتیں

    Spain

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ،تصویر کا کیپشنسپن کے وزیر اعظم پیڈرو نے چھ جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے

    سپین میں پہلی بار کورونا کے باعث ہونے والی یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 50 سے کم رہی ہے۔

    سپین کی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک میں 16 مارچ سے لے کر اب تک پہلی بار یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 48 ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز یہ تعداد 83 جبکہ بدھ کو 95 تک پہنچ گئی تھی تاہم جمعرات کو ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    سپین میں ایک دن میں سب سے زیادہ 950 ہلاکتیں دو اپریل کو ہوئیں تھی۔

    سپین کی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو ملک میں کورونا کے صرف 482 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کل متاثرین کی تعداد 233037 ہو گئی ہے۔

    جبکہ ملک میں کل اموات کی تعداد 27940 تک پہنچ گئی ہے۔

    ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں گراوٹ کے باوجود وزیر اعظم پدرو نے چھ جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔

    ملک میں وبا سے آغاز سے اب تک پانچویں مرتبہ ہنگامی حالت کے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔