سمندری طوفان سے انڈیا، بنگلہ دیش میں تباہی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے ایک طاقتور سمندری طوفان نے کم از کم 15 لوگوں کی جانیں لے لی ہیں اور کورونا کی وبا کے ساتھ ساتھ تیز بارش اور ہواؤں کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری ہو رہی ہے۔
طوفان امپھان سے پانہ لینے والے وافراد کو وبا کے بعث مشکلات کا سامنا ہے اور پناہ گاہوں میں بھی کُل گنجائش سے کہیں کم لوگوں کو تھہرایا گیا ہے۔
انڈیا کی ریاست مغربی بنگال میں، جو طوفان کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہوئی ہے، پولیس کے مطابق کئی لوگ وائرس کے ڈر سے پناہ گاہوں میں جانا ہی نہیں چاہتے۔












