کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔

لائیو کوریج

  1. مراد علی شاہ: عوام پیرامیڈکس کو عید کا تحفہ دیں، گھروں میں رہیں

    وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ان پر اکثر تنقید ہوتی ہے کہ وہ کڑی باتیں کرتے ہیں لیکن وہ تو صرف حقیقت بتانے میں یقین رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عید آ رہی ہے اور عید کے موقعے پر لوگ ایک دوسری سے ملتے ہیں اور مٹھائیاں اور تحفے بانٹتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عید پر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پیرامیڈیکل سٹاف کو عید کا تحفہ دیا جائے اور گھر میں رہا جائے۔

  2. مراد علی شاہ: جمعتہ الوداع اور عید فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرتا ہوں

    Murad Ali Shah

    ،تصویر کا ذریعہYouTube/Sindh govt

    وزیر اعلی سندھ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کل جمعتہ الوداع ہے پھر عید ہے اور وہ ان مبارک دنوں کو فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرنا چاہتے ہیں۔

    ان کے مطابق صوبے میں 364 طبی اہلکار کورونا وائرس کے باعث بیمار ہوئے جن میں سے 27 صحتیاب ہوئے اور سات ہلاک ہوگئے۔

  3. وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ: لاک ڈاؤن سے ہمیں بہت فائدہ ہوا

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اس وقت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے ہمیں بہت فائدہ ہوا۔ 26، 27 فروری کو بنائی ٹاسک فورس نے جو قدم اٹھائے ان سے بہت فائدہ ہوا اور انھیں اقدامات کی دیگر صوبوں نے پیروی کی۔

  4. امریکی سائنسدان: ’ویکسین کی جلد تیاری کی کوئی امید نہیں‘

    vaccine

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    اب سے کچھ دیر قبل ہم نے آپ کو ایک دوا ساز کمپنی کے ویکسین بنانے کے دعوے کے حوالے سے خبر دی تھی۔

    تاہم اب ایک امریکی سائسندان کا بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہمیں کووڈ 19 کے لیے کامیاب ویکسین کی جلد تیاری کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدان ولیم ہیسل ٹائن کا کہنا ہے کہ متبادل طریقوں سے وائرس کا مقابلہ ممکن ہے، مثلاً کانٹیکٹ ٹریسنگ وغیرہ۔

    انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں، اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں، ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور تمام سطحوں کو صاف کرتے رہیں۔

    ’ممکن ہے کہ کوئی ویکسین دریافت ہو جائے لیکن مجھے اس کی خاص امید نہیں۔‘

  5. کورونا وائرس سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟

    tool

    کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟

    ان تمام اصطلاحات کے معنی جاننے کے لیے آپ ہمارا ’کورونا وائرس مترجم‘ ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔

  6. اموات کے لحاظ سے پاکستان ایشیا میں چوتھے نمبر پر

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے انفو گرافک کے مطابق ایشیا کے ممالک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

    لیکن دوسری جانب دیکھا جائے تو جہاں دیگر ایشیائی ممالک میں وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی آ رہی ہے وہیں پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں یہ شرح خطرناک رفتار سے بڑھ رہی ہے۔

    infografik

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  7. آسٹریلیا: سب سے کم آبادی والا علاقہ وائرس سے پاک قرار

    australia

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کے سب سے کم آبادی والے شمالی علاقہ جات میں کورونا کے آخری مریض کی صحتیابی کے بعد خطے کو وائرس سے پاک قرار دے دیا گیا ہے۔

    اس دور دراز علاقے سے وائرس کے صرف 29 کیسز سامنے آئے تھے اور یہیں سے مئی میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوا تھا تاہم اب زیادہ تر کاروبار سماجی دوری کی پابندیوں کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

    تاہم شمالی علاقے نے اب تک باقی ملک کے لیے اپنی سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔

    آسٹریلیا میں اس وقت کووڈ 19 کے صرف 600 مریض باقی ہیں اور ملک تیزی سے لاک ڈاؤن سے باہر آ رہا ہِے۔

  8. روس میں وائرس کے باعث اموات کی تعداد تین ہزار سے زیادہ

    Russia

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    روس کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 3,099 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متاثیرین کی تعداد میں 8,849 مریضوں کا اضافہ ہوا۔

    روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد 317,554 ہے۔

  9. جمعۃ الوداع اور عید کے موقعے پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی اپیل

    پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے جمعۃ الوداع اور عید کی نمازوں کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی اصولوں پر عمل کریں۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق انھوں نے کہا کہ لوگ ماسک پہنیں، سماجی دوری کا خیال رکھیں اور مساجد میں نماز کے دوران دیگر احتیاطی ردابیر پر عمل کریں۔

    ان کا کہنا تھا کے وزیر اعظم عمران خان نے غریبوں کے لیے روز گار کے حصول میں مدد کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وبا ختم ہو چکی ہے۔ ہم تب تک اس پر قابو نہیں پا سکتے جب تک اس کی ویکسین یا دوا ایجاد نہیں کر لی جاتی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. ’ممنکہ ویکسین ستمبر 2020 تک تیار ہو سکتی ہے‘

    Vaccine

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دوا ساز کمپنی ایسٹرو زینیکا نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کورونا وائرس کے لیے ایک ممکنہ ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائے گی۔

    کمپنی کے مطابق اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے ویکسین کی 40 کروڑ خوراکیں بنانے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔

    ایسٹرو زینیکا کا دعوی ہے کہ وہ اگلے 24 ماہ میں ویکسین AZD1222 کی 100 کروڑ خوراکیں تیار کر سکتے ہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ یہ ویکیسن ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے اور ممکن ہے کہ یہ کام نہ کرے۔

    کمپنی نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور دیگر ممکنہ شراکت داروں سے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

    سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کوئی ویکسین بنتی بھی ہے تو ہو سکتا ہے وہ پوری طرح مؤثر نہ ہو تام اس کے باوجود کئی کمپنیاں ویکسین کی تلاش میں دن رات ایک کر رہی ہیں۔

  11. کورونا وائرس کے باعث سندھ کے ضلع بدین کی صورتحال

    پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح صوبہِ سندھ میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    شہروں کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیہات کی زندگی کس طرح پابندیوں سے متاثر ہو رہی ہے، دیکھیے ضلع بدین کے ایک چھوٹے سے گاؤں محمد خان نظامانی سے زاہد نظامانی کے اِس وی لاگ میں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  12. وبا کے سائے میں منعقد ہونے والا چینی پارلیمان کا اجلاس

    Chinese People"s Political Consultative Conference

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ،تصویر کا کیپشنچین کے مختلف علاقوں سے آنے والے نمائندے گریٹ پیپلز ہال میں بیٹھے ہیں

    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آج سے ملک کی پارلیمان کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔

    یہ ملک کا سب سے اعلی سطح کا مشاورتی ادارہ ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ملک کی کمیونسٹ پارٹی کے فیصلوں کی تاید کرتا ہے۔

    عام طور پر قومی عوامی کانگریس کا اجلاس مارچ میں منعقد ہوتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس وبا کے بعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ 1995 کے بعد پہلا موقع ہے کہ یہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوا ہو۔

    Chinese People"s Political Consultative Conference

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ،تصویر کا کیپشنایک گارڈ تیانمن سکوئر پر پہرا دے رہا ہے
    Chinese People"s Political Consultative Conference

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ،تصویر کا کیپشنگریٹ پیپلز ہال کے باہر سکیورٹی اہلکارماسک پہنے کھڑے ہیں
    Chinese People"s Political Consultative Conference

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ،تصویر کا کیپشنملک کے مختلف علاقوں سے نمائندے گریٹ پیپلز ہال میں داخل ہو رہے ہیں
    Chinese People"s Political Consultative Conference

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ،تصویر کا کیپشنچین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر پارٹی رہنما اجلاس سے پہلے کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے
  13. جب بہترین بلے باز بنے حجام۔۔۔

    کسے معلوم تھا کہ انڈیا کے سب سے جانے مانے کرکٹر سچن تندولکر اچھے بال بھی کاٹتے ہوں گے؟

    ملک بھر میں حجام کی دکانوں کی بندش کے باعث سچن نے اپنے بیٹے کی حجامت بنانے کا کام اپنے ذمے لے لیا اور نتیجے میں سامنے آنے والا ہیئر سٹائل، بز کٹ، اتنا بُرا نہیں تھا۔

    Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
    Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    Instagram پوسٹ کا اختتام

    انھوں نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا: ’ایک والد ہونے کے ناطے آپ کو سب کچھ کرنا ہوتا ہے۔۔۔‘

    تاہم انھوں نے اقرار کیا کہ ان کی بیٹی سارہ نے ان کی اس کام میں مدد کی۔

    سچن کے انسٹا گرام پر دو کروڑ سے زیادہ فالوورز بھی ان کی ویڈیو سے خوب محظوظ ہوئے۔

  14. احساس پروگرام: کیا بیروزگاری کے باعث وطن لوٹنے والوں کی امداد کی جائے گی؟

  15. جاپان کے شہر اوساکا میں ایمرجنسی ختم ہونے کا امکان

    Japan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جاپان کا کہنا ہے کہ اوساکا، کیوٹو، اور ہیوگو میں نافذ ایمرجنسی ختم کی جا رہی ہے کیونکہ وہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    وزیر اقتصادیات یاسوتوشی نشیمورا کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں نئے کیسز کا تناسب ایک لاکھ میں 0.5 سے کم ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں ہنگامی حالت پہلے ہی ختم کر دی گئی ہے تاہم دارالحکومت ٹوکیو سمیت چار علاقوں میں ابھی اس کا نفاذ قائم ہے۔

    ٹوکیو میں نئے کیسز کی شرح ایک لاکھ میں 0.59 ہے۔

    ہنگامی حالت کے تحت گرونرز کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کاروبار بند رکھوا سکیں اور لوگوں کو گھروں تک محدود رھیں۔ تاہم اس پر عمل د آمد نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی دفع نہیں لگتی۔

  16. ڈونلڈ ٹرمپ: چین اس طاعون کو روک سکتا تھا

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا ہے۔

    تازہ ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ چین ’بہت آسانی سے اس طاعون کو روک سکتے تھے لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اگرچہ انھوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کا نام نہیں لیا تاہم ان کا کہنا تھا ’یہ سب اوپر سے کیا گیا۔‘

    انھوں نے ایک بار پھر دہرایا کے چین ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار جو بائیڈن کو آئندہ انتخابات میں کامیاب دیکھنا چاہتا ہے تاکہ وہ ’امریکہ کی دھجیاں بکھیرنا جاری رکھ سکیں جیسا کہ وہ میرے آنے سے پہلے دہائیوں سے کر رہے ہیں۔‘

  17. پاکستان: اب بڑے ریلوے سٹیشنز پر بھی ٹکٹ دستیاب ہوں گے

    railway

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ محکمے کے آن لائن ٹکٹنگ نظام میں خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ پر ٹکٹ حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس لیے ملک کے متعدد شہروں میں ریلوے سٹیشنز پر ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے ایک ایک کھڑکی صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کھولی جا رہی ہے۔ وزیر کے مطابق یہاں تمام تر سرکاری ایس او پیز کو مدنظر رکھا جائے گا۔

    ان شہروں میں راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔

  18. بریکنگ, دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 328,172 ہے جبکہ 1,899,350 افراد اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    Toll

    ،تصویر کا ذریعہJohns Hopkins

  19. ’لوگوں میں سرمایہ کاری کریں، آخر میں صرف وہی بچتا ہے’

  20. ’فیس بُک کورونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی معلومات ہٹا دے گا‘

    FB

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    دنیا کی سب سے کامیاب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ فیس بُک سے کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی جھوٹی معلومات ہٹا دی جائیں گی۔

    بی بی سی کے سائن جیک کے ساتھ انٹرویو میں انھوں نے بتایا: ’یہ کہنا کہ کوئی چیز وائرس کا مصدقہ علاج ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، ہم ایسے مواد کو ہٹا دیں گے۔‘