کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے
دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔
لائیو کوریج
بریکنگ, پاکستان کے مشیر صحت: جمعتہ الوداع گھر پر ادا کریں
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعتہ الوداع گھر پر ادا کریں اور عید کے دوران عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
جمعے کو اپنی پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’اگر مسجد میں جانا انتہائی ضروری ہے تو تمام ہدایات پر عمل کریں۔ 50 سال کے زیادہ عمر کے لوگ جمعتہ الوداع، دیگر نمازیں اور عید کی نماز ادا کرنے سے گریز کریں۔‘
یاد رہے کہ پاکستان میں مساجد احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولی جاسکتی ہیں۔
اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ: ’لاک ڈاؤن میں نرمی کے تحت لوگوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خریداری کر سکتے ہیں۔ سفر کرتے وقت اور دکانوں میں موجودگی کے دوران ماسک پہننا لازم ہوگا۔‘
بریکنگ, ظفر مرزا: اس عید پر گلے نہ ملیں، فاصلہ رکھ کر مبارکباد دیں
پاکستان کے مشیر صحت ڈاکٹر صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ رواں سال عید کے دوران ’گھر پر نماز پڑھنے سے اچھی بات اور کوئی نہیں ہوسکتی۔‘ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہدایات کے تحت مساجد کھلی رہیں گی اور عیدگاہوں پر سماجی فاصلے کے ساتھ نماز ادا کی جا سکے گی۔
انھوں نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ اس عید پر ’گلے نہ ملیں، سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے عید مبارک کہیں‘ کیونکہ گلے ملنے سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں ماسک پہننا لازم قرار

،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
پاکستان کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے عید کے موقع پر شاپنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی اجازت دی ہے لیکن اس حوالے سے ہدایات موجود ہیں۔
انھوں نے بازاروں میں لوگوں کے ہجوم اکٹھے ہونے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ ’ہدایات پر عمل نہ کیا تو صورتحال بہت زیادہ بگڑ سکتی ہے۔۔۔ ہم کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرا پائیں گے۔‘
انھوں نے کہا ہے کہ نئی ہدایات کے مطابق اب شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں ماسک پہننا لازم ہوگا۔
نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے حکومت کے ایس او پیز
X پوسٹ نظرانداز کریں, 1X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
پاکستان کی وزارت اطلاعات نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران نماز عید کی ادائیگی کی لیے سرکاری ایس او پی جاری کر دیے ہیں۔
وزارت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے پیغامات میں کہا گیا کہ عید کے اجتماعات کے لیے کھلے مقامات کا انتخاب کیا جائے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے اپنے پیاروں کو عید ملنے کے غرض سے گلے نہ لگائیں۔
X پوسٹ نظرانداز کریں, 2X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
بریکنگ, بنگلہ دیش نے سب سے پہلے ریمڈیسیور کی عام قسم تیار کر لی

،تصویر کا ذریعہReuters
بنگلہ دیش کی دواساز کمپنی بیکسمکو دنیا کی پہلی دوا ساز کمپنی بن گئی ہے جس نے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کی عام قسم تیار کی ہے۔ یہ دوا درحقیقت امریکی کمپنی گیلیڈ سائنسز نے بنائی تھی۔
ریمڈیسیور کو ابتدائی طور پر ایبولا کے مریضوں کے علاج کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ وائرس کے اس انزائم پر حملہ آور ہوتی ہے جو اس کی نقل تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔
امریکہ میں اس دوا کی ایک حالیہ آزمائش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے تشویشناک حالت کے مریضوں میں صحتیابی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔
تاہم اس نے اب تک لوگوں کی زندگیاں بچانے میں کوئی خاطر خواہ فرق پیدا نہیں کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے کوئی ’جادوئی گولی‘ نہیں سمجھنا چاہیے۔
لیکن کووڈ 19 کے لیے کوئی واضح علاج نہ ہونے کی وجہ سے کئی ممالک ریمڈیسیور کی آزمائش کے لیے تیار ہیں۔
بنگلہ دیشی دوا ساز کمپنی اب اس دوا کی عام قسم تیار کر کے پورے جنوبی ایشیا میں سپلائی کر سکے گی۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ کمپنی انڈیا اور پاکستان میں بھی دوا کی پیداوار کے لیے کمپنیوں سے معاہدے کرے گی۔
تھائی لینڈ: کوئی نیا مریض نہ کوئی ہلاکت، ایمرجنسی جون تک چلے گی

،تصویر کا ذریعہAFP
تھائی لینڈ نے جمعے کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے آیا نہ ہی وائرس کے باعث کوئی موت واقع ہوئی۔
تھائی لینڈ میں اب تک کورونا کے تین ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ جنوری سے اب تک 56 اموات ہو چکی ہیں اور تین ہزار کے قریب افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اس کے باوجود تھائی لینڈ کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے جمعے کو کہا کہ ایمرجنسی کی حالت جون کے اختتام تک نافذ رہے گی تاہم دیگر سماجی پابندیوں میں نرمی لائی جا سکتی ہے۔
جرمنی: ایک دن میں کورونا وائرس کے 460 نئے مریض

،تصویر کا ذریعہEPA
جرمنی میں کورونا وائرس کے 460 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 177,212 ہوگئی ہے۔
رابرک کوک انسٹی ٹیوٹ کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 27 اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 8174 ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی عید پر تقریباً ایک ہزار قیدیوں کے لیے خصوصی معافی
پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عید کے موقع پر تقریباً ایک ہزار قیدیوں کے لیے خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق اس معافی کا اطلاق ریاست مخالف اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا جبکہ ایسے تمام قیدیوں کو جن کی سزا چھ ماہ سے کم ہے، معافی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ایسی خواتین جو اپنی سزا کا 75 فیصد حصہ کاٹ چکی ہیں، انھیں معافی دی جائے گی جبکہ ایک سال یا اس سے کم سزا یافتہ زیرحراست بچے اور خواتین بھی معافی کے لیے اہل ہوں گے۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
مہاتیر محمد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن پر ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کیا کہتے ہیں؟

،تصویر کا ذریعہReuters
ملائیشیا کے 94 سالہ رہنما مہاتیر محمد دنیا کے سب سے عمر رسید سربراہ تھے لیکن انھوں نے رواں سال کے آغاز میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹریڈمل اور بائیک پر ورزش کرتے ہیں تاکہ اس دوران تندرست رہ سکیں۔
انھیں زوم نامی ایپ پر ویڈیو کال کرتے دیکھا گیا ہے۔ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ٹیکنالوجی کے معاملے میں اتنے ذہین نہیں اور انھیں اس میں مدد کے لیے اپنے نوجوان رشتہ داروں کی ضرورت پڑتی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ دنیا اب وائرس جیسی بیماریوں سے مقابلہ کرتی رہے گی۔ ’ہمیں اس سے مقابلہ کرنا سیکھنا ہوگا۔ نہ صرف ویکسین کی دریافت بلکہ اقدامات کے حوالے سے بھی (تیار رہنا ہوگا)، جیسے لاک ڈاؤن (کا نفاذ)۔‘
’یہ صورتحال طویل مدت تک جاری رہے گی۔۔۔ اگر ویکسین دریافت ہو بھی جائے تو اس کی آزمائش میں چھ ماہ لگتے ہیں۔‘
مہاتیر محمد سیاست میں آنے سے قبل ایک ڈاکٹر بن کر ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ویکسین تیار ہو بھی گئی تو ضرورت مندوں کے لیے اس کی پیداوار میں بہت وقت لگے گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کو ہتھیار بنانے میں کھربوں ڈالر خرچ کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ ’اگر کھربوں ڈالر تحقیق اور طب پر خرچ ہوتے تو دنیا زیادہ محفوظ ہوتی۔‘
مہاتیر 1981 سے 2003 تک اپنے پہلے دور میں ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے تھے۔ وہ دو سال قبل سیاست میں واپس آئے تھے اور 92 برس کی عمر میں دوبارہ اقتدار سنبھال لیا تھا۔ لیکن پھر مستعفی ہوگئے تھے۔
سعودی روٹ کی ’بندش‘: پاکستانی اور خلیجی فضائی کمپنیوں کے لیے مشکل وقت
چینی وزیراعظم: مستقبل میں غیر یقینی صورتحال اور شدید معاشی مشکلات ہوسکتی ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters
چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے جمعے کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے مستقبل میں شدید معاشی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ وہ چین کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے مخاطب تھے۔
اجلاس ایک منٹ کی خاموشی سے شروع کیا گیا تاکہ متاثرین اور لواحقین کے لیے احساس ہمدردی ظاہر کی جاسکے۔ اس کے بعد وزیراعظم لی نے اس وائرس پر بات شروع کی جس کے ابتدائی مریضوں کی تصدیق چین میں ہوئی تھی۔
آنے والے وقت پر بےیقینی ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کورونا کے بحران سے متاثرہ ملکی معیشت کے سنہ 2020 کے قومی پیداوار کے اہداف بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’روزگار کے استحکام اور زندگی کے معیار کو یقینی بنانا ترجیح ہوں گے۔‘
ان کے خطاب کے بعد شائع ہونے والے بیان میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال فوج کے بجٹ میں 6.6 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
چین میں اس مالی سال کا بجٹ 178 ارب ڈالر کا ہوگا جو امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے بڑا بجٹ ہے۔
دیگر ممالک کی طرح چین نے بھی فوج کے بجٹ میں اضافہ گذشتہ برسوں کے مقابلے کم کیا ہے۔ گذشتہ سال چین نے فوج کے بجٹ میں 7.5 فیصد کا اضافہ کیا تھا۔
نیو یارک کے ’لٹل پاکستان‘ میں کیا صورتحال ہے؟
امریکہ کے شہر نیو یارک میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جو "لٹل پاکستان" یعنی چھوٹے پاکستان کے نام سے جانی جاتی ہے۔
بروکلن کے اس حصے میں پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی رہائیش پذیر ہے۔ کچھ عرصہ پہلے حکومت نے یہاں پر ایک شاہراہ کا نام بھی "محمد علی جناح ایوینیو" رکھا تھا۔
کورونا وائرس کے باٰعث اس علاقے کی زندگی کس طرح متاثر ہوئی ہے، یہ بتا رہی ہیں صحافی صباحت زکریا۔۔۔
YouTube پوسٹ نظرانداز کریںGoogle YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
صدر ٹرمپ کا امریکی پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم

،تصویر کا ذریعہAFP
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان شہریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جو کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، جمعرات کو تین روز کے لیے تمام پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب امریکہ ایک لاکھ اموات کے قریب ہے۔ اس سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی نے بھی پرچم سرنگوں کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ: ’میں آئندہ تین روز کے دوران خود تمام ریاستی عمارات اور قومی یادگاروں کے پرچم نیچے کروں گا۔‘
انھوں نے کہا ہے کہ میموریل ڈے پر بھی پرچم سرنگوں رہے گا تاکہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔
بریکنگ, پنجاب: عید پر مارکٹیں صبح 9 سے رات 10 بجے تک کھلیں گی
صوبہ پنجاب میں عید کے دنوں میں مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام مارکیٹیں صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مراسلے کے مطابق نئے اوقات کار 21 مئی سے 24 مئی تک لاگو ہوں گے اور 24 مئی کے بعد مارکیٹں دوبارہ صبح 9 سے شام 7 بجے کے مطابق کھلیں گی۔
مراسلے کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزار بھی کھول دیے گئے ہیں اور مزارات پر حاضری دینے والوں کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔

،تصویر کا ذریعہGovt of Punjab
انڈیا میں سمندری طوفان نے کووڈ 19 سے مقابلہ مزید پیچیدہ کر دیا

،تصویر کا ذریعہReuters
انڈیا میں ایک ایسے وقت میں سمندری طوفان آیا ہے کہ جب ملک میں کووڈ 19 کی وبا سے مقابلے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس طوفان نے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔
سائیکلون امپھان سنہ 1999 کے بعد وہ پہلا سمندری طوفان ہے جو بنگال کے ساحل سے ملک میں داخل ہوا ہے۔ اس نے بجلی کی تاروں کے نظام اور گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔
وائرس کی موجودہ لہر نے ملک میں امدادی کارروائیوں کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ ملک میں سماجی فاصلے کی ہدایات کی وجہ سے لوگوں کا بچاؤ ممکن نہیں ہو پا رہا۔ شیلٹرز کو لوگوں سے بھرا بھی نہیں جاسکتا۔
اور اب وسائل ایک نہیں بلکہ دو قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے استعمال کرنے پڑیں گے۔ انڈیا میں اب تک کورونا کے 118,000 متاثرین سامنے آچکے ہیں۔
میکسیکو میں ایک روز میں کورونا کے تقریباً تین ہزار نئے متاثرین

،تصویر کا ذریعہReuters
میکسیکو میں صحت کے حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے مزید 2973 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ ایک دن میں آنے والے متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اب ملک میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 59,567 ہوچکی ہے۔
دوسری طرف ملک میں گذشتہ ایک روز کے دوران کووڈ 19 سے 420 اموات ہوئیں جو کہ ایک دن میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد سے کچھ کم ہے۔
عالمی وبا کی ابتدا سے میکسیکو میں اب تک کورونا سے 6510 اموات ہوچکی ہیں۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین کن ممالک میں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 51 لاکھ ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین ان ممالک میں موجود ہیں:
امریکہ: 15 لاکھ متاثرین
روس: 317,554 متاثرین
برازیل: 310,087 متاثرین
برطانیہ: 252,246 متاثرین
سپین: 233,037 متاثرین
یہ بات تقریباً ناقابل یقین لگتی ہے مگر ایک ماہ قبل 2 اپریل کو کُل متاثرین کی تعداد 10 لاکھ تھی۔
ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کے متاثرین کی اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ ایسے کئی لوگ ہیں جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور ان کے ٹیسٹ نہیں ہوئے۔
بچوں کو کووڈ 19 سے کتنا خطرہ ہے اور کیا وہ وائرس پھیلا سکتے ہیں؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بچوں کو بھی کورونا وائرس ہو سکتا ہے مگر اس بات کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں کہ وائرس کا شکار بننے کے بعد وہ زیادہ بیمار پڑ جائیں۔
یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ اس وائرس کو ایک دوسرے میں یا بالغ افراد میں کس حد تک منتقل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عطیہ کیا گیا طبی سامان امریکہ پہنچ گیا
X پوسٹ نظرانداز کریں, 1X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
پاکستان نے حال ہی میں کچھ طبی سامان امریکہ بھجوایا ہے جس میں چہرے کے ماسک اور حفاظتی لباس (پی پی ای) شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے خیرسگالی کی علامت قرار دیا ہے پاکستان میں حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک اپنے یکجہتی سے کووڈ 19 کا مقابلہ کر سکیں گے۔
X پوسٹ نظرانداز کریں, 2X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
واشنگٹن میں اس طبی سامان کی آمد پر امریکہ میں پاکستانی سفیر مجید خان بھی موجود تھے جنھوں نے کورونا وائرس کو دونوں ملکوں کے لیے خطرا قرار دیا۔
