کورونا: دنیا بھر سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین
دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 50 لاکھ افراد متاثر اور تین لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 47 ہزار کے قریب ہے جبکہ وائرس کے باعث ملک میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارۂ صحت کو ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔
لائیو کوریج
روسی یو ایف سی چیمپیئن کی جانب سے وائرس سے خبردار رہنے کا پیغام, بی بی سی مانیٹرنگ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) کے کھلاڑی خبیب نارماگومیدوف نے کہا ہے کہ ان کے آبائی علاقے داگِستان میں وبا کی صورتحال ’انتہائی پریشان کن‘ ہے اور انھوں نے مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں۔
اپنے انسٹا گرام پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے 20 سے زیادہ رشتے دار انتہائی نگہداشت میں رہے ہیں اور بعض کی موت بھی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد جو ان کے کوچ بھی ہیں، ہسپتال میں ہیں اور وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی حالت ’انتہائی تشویشناک‘ ہے۔
خبیب انسٹا گرام پر ایک معروف روسی شخصیت ہیں جن کے 2 کروڑ دس لاکھ فالوورز ہیں اور ان کی اس ویڈیو کو 35 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 709 نئے کیس، 17 ہلاکتیں
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 709 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 17 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے 6235 ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
عیدالفطر: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہفتے کے تین روز دکانیں کھولنے کی اجازت, ایم اے جرال، صحافی
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے عیدالفطر کے پیش نظر ہفتے میں تین روز دکانیں اور کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ انھوں نے یہ فیصلہ اس خطے کے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔
فیصلے کے مطابق کاروباری مراکز اور دکانیں جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے روز کھولی جا سکے گیں۔
یاد رہے کہ اس خطے میں لاک ڈوان میں نرمی کے باعث چند دنوں میں ہی درجنوں افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور تیزی سے بڑھتے کیسز کی بنا پر اس خطے کی حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کو ختم کر کے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق دو ہفتے کے لیے صرف میڈیکل سٹورز اور اشیا خورد نوش کی دکانیں آٹھ گھنٹے تک کھولنے کی اجازت دی تھی۔
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے صحافی ایم اے جرال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ حکومت نے تاجر برادری کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں بلکہ ان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔
،تصویر کا ذریعہM. A Jarral
کورونا وائرس: 1000 برس پہلے ویکسین کا خیال کہاں سے آیا تھا؟
کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔
برطانیہ: وائرس کے مریض کہاں کہاں اور کتنے
بریکنگ, بلوچستان: مریضوں میں اضافے کے پیشِ نظر سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روز بروز بڑھتے ہوئے متاثرین کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
سابقہ لاک ڈاﺅن کی مدت 19مئی تک تھی لیکن اس کے خاتمے سے قبل اس میں مزید توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
توسیع کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اب بھی ضروری ہیں جس کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاﺅن میں توسیع کی جا رہی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اگر موجودہ نوٹیفیکیشن میں ترمیم نہیں کی گئی یا اس کو واپس نہیں لیا گیا تو سمارٹ لاک ڈاﺅن دو جون 2020 تک نافذ العمل رہے گا۔
سمارٹ لاک ڈاؤن گزشتہ شرائط کے تحت دفعہ 144کے تحت نافذ العمل رہے گا تاہم جو دکانیں وغیرہ رمضان میں صبح 3 تا شام 5 بجے تک کھلی رہتی ہیں وہ رمضان کے بعد صبح 8 بجے تا شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق بعض دیگر پابندیوں کے علاوہ شہروں کے اندر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔
تمام تعلیمی اداروں بشمول سکول، کالجز، ٹیکنیکل ادارے کوچنگ سینٹرز اور دینی مدارس 15جولائی 2020 تک بند رہیں گے۔
تمام تفریحی مقامات بشمول سینما ہاﺅسز، پکنک پوائنٹس اور پارکس وغیرہ بھی بند رہیں گے۔
طے شدہ ایس او پیز کے مطابق تراویح اور عید نماز کے سوا باقی تمام نوعیت کے سیاسی، مذہبی اور سماجی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر: ایک ہی خاندان کے 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق, ایم اے جرال، صحافی
،تصویر کا ذریعہM. A Jarral
،تصویر کا کیپشن(فائل فوٹو)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع مظفرآباد کے ہلیتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں ایک ہی خاندان کی مزید چار بچیوں، دو بچوں اور دو خواتین سمیت 12 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
جس کے بعد پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر سعید کے مطابق یہ افراد اپنے ایک فیملی ممبر سے متاثر ہوئے ہیں جو میڈیکل سٹور چلاتا تھا۔
ڈاکٹر سعید کا کہنا تھا گذشتہ روز تک اس خاندان کے 20 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جن میں ایک دو سال کا بچہ بھی شامل تھا جبکہ آج مزید 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد اس خاندان کے 32 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
ڈاکٹر سعید کے مطابق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں دارالحکومت مظفرآباد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا شہر ہے جہاں اب تک 63 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
پریمیئر لیگ کے کلب میدان میں فی الحال صرف ٹریننگ کے لیے
پریمیئر لیگ کے مختلف کلبز کے کھلاڑی لاک ڈاؤن کے بعد منگل کو پہلی بار ٹریننگ گراؤنڈز میں نظر آئے۔
ابھی کھلاڑیوں کو چھوٹے گروپس میں ایک دوسرے سے جسمانی
رابطے میں آئے بغیر ٹریننگ کی اجازت دی گئی ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنچیلسی کے کھلاڑی
،تصویر کا ذریعہPA Media
،تصویر کا کیپشنآرسنل کے کھلاڑی
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشنلیورپول کا مداح اپنے اپنی پسندیدہ ٹیم کو ٹریننگ کرتا دیکھ رہا ہے
بریکنگ, بلوچستان: مزید 65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 65 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2885 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے مطابق 19مئی کو کورونا وائرس کے 565 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 65 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور 19003 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 16103کے نتائج منفی آئے ہیں۔
صوبے میں مجموعی طوپر پر 47921 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ اور مشتبہ مریضوں کی تعداد 19381 ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے اب تک 565 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 38 ہے۔
پنجاب: شاپنگ مالز اور پلازوں کو صبح 9 سے شام 5 تک کھلے رہنے کی اجازت
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں شاپنگ مالز اور پلازوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ شاپنگ مالز اور پلازوں میں قائم فوڈ کورٹ، سٹال، ریستوران، بچوں کے جھولے وغیرہ بند رہیں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے:
شاپنگ مالز اور پلازوں میں محکمہ صحت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا
دیگرمارکیٹوں کو ہفتے میں چار دن کی بجائے سات دن 9سے 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی
کورونا کی وجہ سے پولیس کے اہلکاروں کو دوران بیماری خصوصی الاؤنس دیا جائے گا
کورونا سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو شہداء پیکج دیا جائے گا
کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کا تعین کرنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ وائس چانسلرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تصدیق پر کورونا ڈیوٹی کرنے والےہیلتھ پروفیشنلز کو اضافی تنخواہ دی جائے گی۔
پرہجوم مقامات پر منہ اورناک ڈھانپنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
ریستوران عید کے بعد کھلیں گے، دن اور اوقات کا تعین بعد میں ہوگا
،تصویر کا ذریعہGovt. of Punjab
برازیل میں مرنے والوں کی اجتماعی قبر
برازیل کے شہر ماناؤس کے ایک قبرستان میں وائرس سے ہلاک
ہونے والوں کی اجتماعی تدفین کی گئی۔
برازیل میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ ہے اور ملک میں تقریباً 17 ہزار اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سندھ: سپریم کورٹ کے حکم پر شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دیدی گئی
،تصویر کا ذریعہEPA
سپریم کورٹ کے حکم کے تحت سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔
تاہم شاپنگ مال کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم ہو گا۔
شاپنگ مال میں موجود بیوٹی پارلر اور سیلون کے ساتھ کھیل یا پلے ایریا اور فوڈ کورٹ بدستور بند رہیں گے۔
سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق دکانیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رہ سکیں گی البتہ اوقات کی پابندی (صبح آٹھ تا شام پانچ بجے ) بدستور قائم رہے گی۔
،تصویر کا ذریعہGovt. of Sindh
امریکہ میں لاک ڈاؤن سے معیشت کو ’دیرپا نقصان‘ ہو سکتا ہے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی سیکرٹری خزانہ سٹیون منوشن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن جتنا طویل ہوگا ملک کی معیشت کو ’دیرپا نقصان‘ ہونے کا خطر اتنا بڑھتا جائے گا۔
سینیٹ کی کمیٹی سے بات کرتے ہوئے منوشن کا کہنا تھا کہ امریکی خاندان اور کاروبار ملک گیر لاک ڈاؤن سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن معیشت کو دوبارہ کھولنے کے لیے احتیاط سے کام لینا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے ’ہم صحت کے مسائل کے بارے میں محتاط ہیں اور یہ (معیشت کو دوبارہ کھولنا) محفوظ طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔ ‘
اسلام آباد کی صورتحال: گذشتہ ہفتے کے دوران متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ افراد کی تعداد تقریباً 2000 ہے جن کی ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے ہمارے اندازہ ہے کہ عید تک متاثرین کی تعداد 1500 سے تجاوز کر جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جون میں وائرس سے متاثرین کی تعداد عروج پر ہوگی اور ہسپتالوں پر بوجھ میں مزید اضافہ ہو گا۔
حمزہ شفقات کے مطابق اس وقت وفاقی دارالحکومت میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 1034 ہے۔
ان 1034 متاثرین میں سے تقریباً 70 افراد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 113 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 2600 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں متاثرین کے مقابلے میں اموات کی شرح ابھی ایک فیصد سے کم ہے۔
،تصویر کا ذریعہDC Islamabad
تیرہ سالہ جیوتی والد کو سائیکل پر میلوں دور گھر لے گئی, سیتو تیواری، بی بی سی ہندی
،تصویر کا ذریعہCHANDAN/BBC
کبھی پیدل، کبھی سائیکل اور کبھی ٹرک پر سوار ہو کر
13 سالہ جیوتی اور ان کے والد نے انڈین ریاست ہریانا کے شہر گروگرام سے بہار کے دربھنگا
تک کا سفر طے کیا۔ جیوتی کے حوصلے کے قصے مقامی میڈیا میں نشر ہو رہے ہیں۔
جیوتی نے بتایا ’کھانے پینے کے لیے پیسے ختم ہوگئے تھے۔ کمرے
کا مالک بھی تین بار نکالنے کی دھمکی دے چکا تھا۔ وہاں مرنے سے اچھا تھا کہ ہم راستے
میں مرتے۔ اس لیے پاپا سے کہا کہ چلو سائیکل پر چلتے ہیں۔ پاپا راضی نہیں ہو رہے تھے
لیکن میں نے زبردستی کی۔‘
جیوتی اپنے والد موہن پاسوان کو سائیکل پر بٹھا کر گروگرام
سے دربھنگا کے سنگھواڑا ضلع میں اپنے گاؤں سرہُلیلے جانے میں کامیاب رہیں۔ بارہ سو کلومیٹر طویل سفر 13 سالہ بچی کے حوصلوں سے
ممکن ہو سکا۔
جیوتی کے والد گروگرام میں بیٹری والا رکشا چلاتے تھے۔ 26 جنوری
کو ان کے ساتھ ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد جیوتی اور ان کے چار بھائی بہن
اپنی والدہ کے ساتھ گروگرام چلے گئے تھے۔
جیوتی کی والدہ پھولو دیوی گاؤں میں سرکاری ادارے ’آنگن واڑی‘
کے لیے کام کرتی ہیں اور دس دن کی چھٹی لے کر گرو گرام گئی تھیں۔ چھٹی ختم ہونے پر
وہ جیوتی کو والد کے پاس چھوڑ کر باقی بچوں کو اپنے ساتھ گاؤں واپس لے گئیں۔
پھولو دیوی نے بتایا کہ انہوں نے ساٹھ ہزار کا قرض لے کر موہن
پاسوان کا آپریشن کروایا تھا۔ ابھی وہ ٹھیک بھی نہیں ہو پائے تھے کہ لاک ڈاؤن ہو گیا۔
جیوتی نے بتایا کہ والد کو گاؤں لے جاتے وقت سفر کے دوران انہیں
ڈر نہیں لگا کیوں کہ اور بھی بہت سے لوگ سڑکوں پر تھے۔ رات کو وہ لوگ کسی پیٹرول پمپ
کے آس پاس رک جایا کرتے تھے اور اگلی صبح دوبارہ چلنا شروع کر دیتے تھے۔
انہوں نے کہا ’راستے میں لوگ ہمیں دیکھ کر حیران رہ جاتے تھے۔
لیکن حیران ہو کر وہ بھی کیا کرتے اور ہم بھی کیا کر سکتے تھے۔‘
جیوتی کے والد گروگرام واپس جانے کے بارے میں پوچھنے پر کہتے
ہیں ’یہیں کام مل گیا، قرض مل گیا، تو گاڑی لے کر یہیں چلائیں گے اور اپنی بٹیا کے
پاس ہی رہیں گے۔‘
،تصویر کا ذریعہCHANDAN/BBC
کورونا وائرس: پاکستان میں مقامی طور پر منتقلی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان میں کورونا وائرس کی مقامی طور پر منتقلی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یہ شرح 88 فیصد تھی۔
وزارت صحت اسلام آباد کے مطابق ملک بھر میں 18مئی تک کل 43966 مریض تھے۔ جن میں مقامی طور پر وائرس کی منتقلی کے متاثرین کی تعداد 38590 تھی جو کہ 90 فیصد بنتی ہے۔
ایران سے آنے متاثرین کی تعداد 1433 تھی (تین فیصد)، دوسرے ممالک سے آنے والوں کی تعداد 2943 (سات فیصد)، تبلیغی جماعت کے متاثرین کی تعداد 3068 (سات فیصد) بنتی ہے۔
اسلام آباد میں مقامی منتقلی کی شرح سب سے زیادہ 98 فیصد ہے۔
برطانیہ: روزانہ کی بریفنگ سے تازہ ترین ڈیٹا
،تصویر کا ذریعہDowning Street
،تصویر کا ذریعہDowning Street
،تصویر کا ذریعہDowning Street
،تصویر کا ذریعہDowning Street
برطانیہ: لوگوں کو ’فصل کی کٹائی میں مدد کرنی ہوگی‘
ماحولیات کے وزیر جارج یوسٹس نے کہا ہے کہ عام طور پر فصل کی کٹائی کے لیے دستیاب مزدوروں کا صرف ایک تہائی اس وقت ملک میں موجود ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ برطانوی شہریوں کو موسم گرما کے پھل اور سبزیاں بازاروں تک لانے میں ’ہاتھ بٹانا ہوگا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کام میں دلچسپی رکھنے والے افراد ’Pick for Britain‘ نامی ویب سائٹ پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔
برطانیہ میں ٹیسٹنگ کی تعداد پھر ہدف سے کم
،تصویر کا ذریعہPA Media
جارج یوسٹس نے بتایا ہے کہ پیر کو 89,784 ٹیسٹ کیے گئے تھے جو کہ حکومت کے روزانے ایک لاکھ ٹیسٹ کے ہدف سے کم ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے مئی کے آخر تک ٹیسٹنگ کی گنجائش کو دو لاکھ یومیہ تک بڑھانے کا عزم کر رکھا ہے۔
بریکنگ, برطانیہ میں مزید 545 اموات
ماحولیات کے وزیر جارج یوسٹس نے آج بریفنگ کے آغاز میں بتایا ہے کہ برطانیہ میں مزید 545 اموات ہوئی ہیں۔