کورونا: دنیا بھر سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 50 لاکھ افراد متاثر اور تین لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 47 ہزار کے قریب ہے جبکہ وائرس کے باعث ملک میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارۂ صحت کو ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. حکومتِ سندھ نے ڈیجیٹل کلاسوں کے لیے ایپ متعارف کروا دی

    saeed

    ،تصویر کا ذریعہ@SaeedGhani1

    سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سکولوں کی بندش کے دوران ڈیجیٹل لرننگ کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن شروع کی ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں کنڈرگارٹن سے لیکر پانچویں جماعت تک کے طلبا کے لیے سائنس، ریاضی اور دیگر مضامین کے اسباق اور مشقیں شامل ہیں۔

    یہ اسباق انگریزی، اردو اور سندھی زبانوں میں دستیاب ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ سکول پہلے ہی اس ایپ کو استعمال کرنے کا ایک پائلٹ پروگرام چلا رہے ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ایک یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہے جہاں کالج کے طلبا کے لیے لیکچرز اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس چینل پر تقریباً 14000 صارفین موجود ہیں۔

  2. وفاقی کابینہ کا ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ

    pak

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ملک کی مجموعی، سیاسی اوراقتصادی صورتحال کے علاوہ کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں نرم کرنے کے تناظرمیں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

  3. دوحا جیل میں کورونا وائرس زیادہ نہیں پھیلا، قطر کی تردید

    BBC

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    قطر نے تصدیق کی ہے کہ اس کی ایک جیل میں کورونا وائرس کے 12 مریض ہیں، تاہم حکام نے اس بات کی تردید کی کہ وہاں بہت زیادہ وبا پھیلی ہوئی ہے۔

    حکومت نے کہا ہے کہ دو قیدی شدید بیمار ضرور ہیں لیکن دوحا سینٹرل جیل میں ابھی تک وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ چھ قیدیوں نے جیل میں صورتِ حال کو ابتر بتایا ہے۔

    لیکن حکومت نے کہا ہے کہ رپورٹ بے بنیاد افواہوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے جو کہ کچھ غیر تصدیق شدہ انٹرویوز کی بنا پر کی گئی ہیں۔

  4. لاک ڈاؤن کے ذہنی صحت پر منفی اثرات اور ان کا حل

    کورونا کے خلاف جاری جنگ میں سماجی دوری اور سیلف آئسولیشن واحد ہتھیار ہیں جنھیں نافذ کرنے کے لیے دنیا کے اکثر ملکوں میں لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔لیکن لاک ڈاؤن ہماری ذہنی صحت پر کس طرح اثر انداز ہو سکتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل سے کیسے نمٹا جائے، جانیے ماہرِ نفسیات عطیہ نقوی سے ہمارے ساتھی کریم الاسلام کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  5. چین نے امریکہ پر بدنامی کی مہم چلانے کا الزام عائد کیا, سٹیفن میک ڈونل، بی بی سی نیوز، نمائندہ چین

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عالمی ادارہ صحت کے کردارسے متعلق چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازع میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    چین کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی عالمی ادارہ صحت پر تنقید کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق اپنی بد انتظامی سے توجہ ہٹانا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کو اپنے آپریشن میں ترامیم نہ کرنے کی صورت میں مستقل فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او چین سے آزادی دکھانے میں ناکام رہا ہے۔

    بیجنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے چین کی کردار کشی میں مصروف عمل ہے۔

  6. بریکنگ, روس میں نو ہزار سے زائد نئے مریض، مزید 115 اموات, کل متاثرین کی تعداد تین لاکھ کے قریب

    RUSSI

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9263 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    تاہم یہ یومیہ اضافہ 10 ہزار سے نیچے رہا جو کہ مئی کے مہینے میں ملک میں سامنے آنے والے متاثرین کی تعداد کا معمول رہا ہے۔

    ملک میں گذشتہ روز 115 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 2837 ہو گئی ہے۔

  7. ہائیڈروکسی کلوروکوین: کیا اس کے موثر ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت ہے؟, رئیلٹی چیک

    دوا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہائیڈروکسی کلوروکین کا استعمال کرتے ہیں، یہ وہ دوا ہے جو عام طور پر ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

    صدر ٹرمپ نے مارچ کے آخر میں پہلی بار اینٹی ملیرائی دوائیوں کے استعمال سے متعلق زور دیا جس کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک میں اس کی طلب میں اضافہ ہوا۔

    امریکہ میں بھی اس کے نسخے بڑھ گئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بات کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ یہ کووڈ-19 کے علاج کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے اور اس بات پر تشویش کا بھی اظہار کیا تھا کہ اگر کوئی اس کا استعمال کرے گا تو اس سے بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    امریکہ کی فوڈ اور ڈرگ ایجنسی نے بھی اس کے دیگر اثرات سے متعلق خبردار کیا تھا، جس میں دل کی بیماریاں شامل ہیں اور اس کے استعمال نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

  8. برطانیہ میں کورونا وائرس سے بے روزگاری میں اضافہ

    britain

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    رواں سال کے پہلے تین مہینوں تک برطانیہ میں بے روزگاری سے متعلق رپورٹ شائع ہوچکی ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں رواں سال 2020 کے پہلے تین مہینوں میں بے روزگار افراد کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ کر ایک اعشاریہ 35 ملین ہو گئی۔

    قومی شماریات سے تعلق رکھنے والے جوناتھن ایتھو کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے صرف پہلے ہفتوں میں ہی ہمارے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کووڈ۔19 لیبر مارکیٹ پر بڑے اثرات مرتب کر رہا ہے۔

  9. بلوچستان: رمضان کے آخری عشرے میں بازاروں میں رش میں دن بدن اضافہ

    balochistan

    کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد عید کی خریداری کی لیے بازاروں میں موجود ہے۔

    کوئٹہ سے ہمارے ساتھی خیر محمد کے مطابق عید قریب آنے کے باعث بازاروں میں رش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    بلوچستان

    تاجروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر ہر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بعد بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی تاہم سرکاری حکام کو یہ شکایت ہے کہ زیادہ تر تاجر نہ خود احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں اور نہ ہی گاہکوں سے عملدرآمد کروا رہے ہیں۔

  10. بدین کے گاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح صوبہِ سندھ میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    شہروں کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیہات کی زندگی کس طرح پابندیوں سے متاثر ہو رہی ہے، دیکھیے ضلع بدین کے ایک چھوٹے سے گاؤں محمد خان نظامانی سے زاہد نظامانی کے اِس وی لاگ میں۔

  11. انڈیا لاک ڈاؤن 4.0: آپ کے شہر میں کس چیز کی اجازت ہے؟

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا نے جہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 31 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے وہیں اپن ریاستوں کو اس پابندیوں میں نرمی کے اختیارات بھی دیے ہیں۔

    اب اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس شہر میں رہ رہے ہیں اور آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے۔

    انڈیا کے دارالحکومت دلی میں پرائیویٹ کاریں اور آٹو رکشے صبح سات بحے سے لے کر رات نو بجے تک کاروبار میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اسی طرح دوکانیں اور مارکیٹیں بھی کھلی ہیں۔

    لیکن ممبئی میں صورتحال مختلف ہے۔ شہر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعاد تقریباً 20 ہزار ہے۔ ممبئی میں کسی بھی طرح کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔ شہر کو چھاؤنی یا ریڈ زون میں بدل دیا گیا ہے۔

  12. سپریم کورٹ کے شاپنگ مالز کھولنے کے فیصلے کے اگلے روز کراچی کی زینب مارکیٹ کے مناظر

    کراچی
    کراچی
    krachi
    karachi
  13. نیو یارک کا ایک پارک جہاں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جاتا ہے

    newyork

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    لوگوں کا حلقوں میں بیٹھے رہنے کا مطلب یہ ہے کہ 18 مئی 2020 کو دریائے مشرقی کنارے ڈومینو پارک میں نیو یارک کے بروکلین برو کے مضافاتی علاقے ولیمز برگ میں سماجی دوری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

    newyork

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    درجہ حرارت میں اضافے اور نیو یارک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں کمی کے رحجان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد باہر نکل کر سٹریٹس اور پارکس کا رخ کر رہی ہے۔

  14. عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنا امریکہ کا ’غیر زمہ دارانہ‘ قدم

    kevin rudd

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون روڈ نے امریکہ کی طرف سے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ کو روکنے کے اقدام کو انتہائی غیر زمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ادھانوم کو 30 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اہم تبدلیاں متعارف کرنے کا کہا اور ساتھ یہ دھمکی دی کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں امریکہ ادارے کی فنڈنگ مستقل طور پر روک دے گا۔

    سابق آسٹریلین وزیر اعظم نے بی بی سی ورلڈ سروس کو بتایا کہ امریکہ کی طرف سے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کے اثرات ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہوں گے جہاں کورونا وائرس نے زیادہ اثرات مرتب نہیں کیے ہیں۔ انھوں نے اس اقدام کو انسانیت کے خلاف اقرار دیا۔

    یاد رکھیں کہ ان متعدد ممالک میں عالمی ادارہ صحت جا کر وہاں بحران سے نمٹنے کے لیے براہ راست مادی مدد اور صحت کے نظام کے قیام کا مشورہ دیتا ہے۔

  15. کورونا: پنجاب میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد 16 سے 30 برس کے درمیان

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGovt of Punjab

  16. ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: اسلام آباد انتظامیہ نے دکانیں سیل کر دیں

    ضابطہ اخلاق

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کراچی کمپنی میں ابھی تک چار دکانیں کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کی ہیں۔

    ڈی سی کے مطابق انتطامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی زیادہ پائی گئی تو پورا مرکز بھی سیل کیا جا سکتا ہے۔

  17. بریکنگ, کورونا وائرس: سندھ میں ایک دن میں ریکارڈ 19 ہلاکتیں، 706 نئے مریض

    پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 19 اموات ہوئی ہیں جبکہ 706 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اس طرح صوبے میں اب تک 299 مریض کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ کے مطابق اس وقت 135 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 34 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 3803 ٹیسٹ کیے گئے یعنی انفیکش ریٹ 18 فیصد ے زیادہ ہے۔

    اس وقت صوبے میں 12907 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 11373 گھروں میں، 819 مراکز پر اور 715 اسپتالوں میں ہیں۔

    آج 252 مزید مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4741 ہے۔

  18. پاکستان ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری

    railway

    ،تصویر کا ذریعہPakistan Railway

    پاکستان میں مارچ کے مہینے میں لاک ڈاؤن کے نفاذ بعد سے یہ 20 مئی کو پہلی مرتبہ ٹرین آپریشن بحال ہو رہا ہے۔

    پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کل بروز بدھ ملک میں عید سے قبل مسافروں کی گھروں تک روانگی آسان بنانے کے لیے 30 ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

    مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق ٹرینوں کی بکنگ صرف آن لائن کی جائے گی اور بکنگ آفس بند رہیں گے۔

    اس کے علاوہ مسافروں کو ٹرین سٹیشز پر ایک گھنٹہ پہلے آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان سے سماجی افصلہ برقرار رکھنے اور ماسک گلووز پہننے کی گزارش بھی کی گئی ہے۔

    60 فیصد بکنگ کے بعد بکنگ بند کیے جانے، سٹیشن سے 200 میٹر تک کا علاقہ غیر ضروری افراد سے خالی کروانے اور دوران سفر مسافروں کا درجہ حرارت دیکھے جانے جیسے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  19. کورونا وائرس: والدین جو اپنے بچے سے آٹھ ہزار میل کی دوری پر پھنس کر رہ گئے, والیریا پیراسو، نمائندہ سوشل افیئرز بی بی سی ورلڈ سروس

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہCourtesy Lavorino/Perez

    جب فلاویا لیوارینو نے سروگیسی کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا تو اس نے نقشے پر یوکرائن کو دیکھ کر فاصلے کا حساب لگایا۔

    ارجنٹائن میں تقریباً 12800 کلومیٹر (8،000 میل) بیونس آئرس کو یوکرائن کے دارالحکومت کییف سے فاصلہ بنتا ہے۔

    فلاویہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا آخری حربہ تھا۔ جب ہم نے کسی ساتھی کارکن کی طرف سے یوکرائن میں حاملہ کیریئر کے ذریعے بچے کے لیے کوشش کرنے کے بارے میں سنا تو ہم نے کوشش کرنا چھوڑ دیا، اور ہم اس طرف چل نکلے۔

    انھیں اس بارے میں معلوم نہیں تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ بچے کی پیدائش تک سرحد کی دوسری طرف پھنس کررہ جائے گی۔

    ان کا بیٹا مانیول اب سات سات ہفتوں کا ہے مگر ابھی وہ ان سے نہیں مل سکتے۔

  20. پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ایس او پی

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    گذشتہ روز پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی تھی۔

    اس کے بعد بسوں کے اڈوں پر کیا صورتحال ہے، بتا رہے ہیں لاہور سے نامہ نگار عمر دراز۔