کورونا: دنیا بھر سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین
دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 50 لاکھ افراد متاثر اور تین لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 47 ہزار کے قریب ہے جبکہ وائرس کے باعث ملک میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارۂ صحت کو ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔
لائیو کوریج
کورونا وائرس کی وبا نے جاپانی معیشت کو بحران سے دو چار کر دیا
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے اقتصادی اثرات نے 2015 کے بعد پہلی بار جاپان کو معاشی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ دنیا کی تیسری بڑی معیشت میں 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 3.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
کوروناوائرس نے عالمی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 8.8 ٹرِلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
جاپان نے قومی سطح پر مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا تھا تاہم اپریل میں ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی جس نے تجارت پر انحصار کرنے والے اس ملک میں کاروبار اور مال کی فراہمی کو بری طرح متاثر کیا۔
برازیل کلوروکوئن کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دینے کے قریب, کیٹی واٹسن، نامہ نگار بی بی سی جنوبی امریکہ
،تصویر کا ذریعہget
برازیل میں نئے وزیر صحت، جو کہ فوج میں جنرل کے عہدے پر فائز ہیں، کو عہدے پر فائز کرنے
کے بعد ملک کے صدر جئیر بولسونارو کو بالآخر اپنی مرضی کے چلانے کے موقع مل
گیا۔
فیس بک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے برازیل کے صدر نے
کہا کہ نئے وزیر صحت ایڈوارڈو پازئیولو ملک میں صحت کے حوالے سے نئے پروٹوکول کی
منظوری دیں گے جس کے تحت ملیریا کی دوا کلوروکوئن کے وسیع پیمانے پر استعمال کی
اجازت مل جائے گی۔
واضح رہے کہ عالمی طور پر ابھی اس بارے میں کوئی مصدقہ
معلومات سامنے نہیں آئی ہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ یہ کووڈ 19 کے خلاف موثر دوا ہے۔
یہ اعلان بولسونارو نے اس دن کیا جب ملک میں ریکارڈ تعداد
میں اموات اور نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔
برازیل کے صدر نے مزید بتایا کہ انھوں نے اپنے پاس بھی کچھ
مقدار میں یہ دوا رکھی ہے تاکہ اگر ان کی 93 سالہ والدہ کو اس کی ضرورت ہوئی تو وہ
انھیں دے سکیں۔
چند روز قبل برازیل کے وزیر صحت نے اپنے عہدے سے استعفی دے
دیا تھا کیونکہ ان پر ان نئے قواعد کو لاگو کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔
بریکنگ, اسلام آباد میں ریکارڈ 104 نئے مریض، کُل متاثرین 1100 سے زیادہ
،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج ریکارڈ 104 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں متاثرین کی کل تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اب تک شہر میں نو اموات ہو چکی ہیں جبکہ 151 افراد اس بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے ہمارے اندازہ ہے کہ عید تک متاثرین کی تعداد 1500 سے تجاوز کر جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جون میں وائرس سے متاثرین کی تعداد عروج پر ہوگی اور ہسپتالوں پر بوجھ میں مزید اضافہ ہو گا۔
کورونا وائرس کی وبا کے دوران انڈیا کو سائیکلون کا خطرہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا ایک
شدید سائیکلون سے نپٹنے کی تیاری کر رہا جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ دہائیوں میں
سب سے زیادہ شدت والا سائیکلون ہو سکتا ہے۔
سائیکلوں
امپفان کے نام سے منسوب طوفان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ بڑے
پیمانے پر بارش لائے گا اور 185
کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے جھکڑ بھی آسکتے ہیں۔
اڑیسہ اور مغربی بنگال کی
ریاستوں میں موجود دیہاتوں کو خالی کرایا جا رہا ہے جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ طوفان
ان علاقوں کو متاثر کرے گا۔
ان دونوں ریاستوں نے وہاں
سرکاری سکولوں اور دیگر عمارتوں کو پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
کووڈ 19 کی وجہ سے سماجی رابطوں
کو برقرار رکھنے کی غرض سے انتظامیہ کو مزید جگہ درکار ہے اور اس وقت انھیں دشواری
آ رہی ہے کیونکہ کئی پناہ گاہوں کو قرنطینہ مراکز کے طور پر پہلے سے ہی استعمال
کیا جا رہے ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں انڈیا
میں ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین کی تشخیص ہو چکی ہے۔
بریکنگ, وزیر اعظم عمران خان آج عالمی معاشی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی معاشی فورم سے خطاب کریں گے جہاں وہ عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک میں لیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
کورونا کی وبا اور جسم فروشی: کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن برطانوی سیکس ورکرز کو کیسے متاثر کر رہے ہیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانیہ میں ایک خیراتی ادارہ معاشرے کے ایک ایسے طبقے کی فلاح کے لیے کام کر رہا ہے جنھیں اکثر لوگ یا تو بھول جاتے ہیں یا انھیں مدد کا حقدار نہیں سمجھتے: سیکس ورکرز۔
خیراتی ادارہ ’سیفر ویلز‘ سنہ 2005 سے اپنے ’سٹریٹ لائف‘ پراجیکٹ کے تحت ایسی خواتین کی مدد کر رہا ہے جو جسم فروشی کے کاروبار میں پھنس گئی ہیں۔ اب یہ ادارہ ایسی خواتین کو گھروں میں رہنے پر قائل کرنے کے لیے اپنا کام کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر رہا ہے۔
’سیفر ویلز‘ کی چیف ایگزیکٹیو برنی بوئین تھامسن کے مطابق انھیں احساس تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایسی خواتین سے ان کی تنظیم کے رابطے رک نہیں سکتے اگرچہ اب انھیں اپنے فلاحی کام ورچوئل انداز میں کرنا ہوں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
پاکستان میں کئی لیبارٹریاں کورونا وائرس کے لیے اینٹی باڈی ٹیسٹ کر رہی ہیں۔
برطانوی ادارے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے بھی کورونا وائرس کے لیے ایک نیا اینٹی باڈی ٹیسٹ منظور کرلیا ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور اس کی اہمیت کیوں زیادہ ہے۔
کورونا وائرس سے جڑی اصطلاحات کے معنی کیا ہیں؟
کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟
برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دن میں کم از کم چھ مرتبہ ہاتھ دھونے سے کورونا وائرس جیسے انفیکشن سے متاثر ہونے سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔
اس تحقیق میں سنہ 2006 سے 2009 کے درمیان جمع کیے جانے والے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا اور ایسے وائرسز پر تحقیق کی گئی جو ساخت کے اعتبار سے کورونا وائرس سے ملتے جلتے تھے۔
کورونا وائرسز دراصل وائرس کی فیملی ہے جن کے باعث عموماً کم خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں جیسے بخار اور ان سب کا خاتمہ پانی اور صابن کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
ہر سال موسمِ سرما کے دوران طبی ماہرین کی کونسل انگلینڈ میں لوگوں سے پوچھتی ہے کہ کیا ان میں نزلہ یا زکام کی طرح کے علامات ہیں اور ایسے افراد کے ٹیسٹ کرتی ہے جن میں بخار جیسی علامات پائی جاتی ہیں جو کورونا وائرس کی چند علامات میں سے ایک ہے۔
یہ تحقیق ویلکم اوپن ریسرچ نامی جریدے میں شائع ہوئی تاہم ابھی اسے دوسرے محققین سے منظوری ملنا باقی ہے۔ اس میں یہ معلوم ہوا کہ اس تحقیق میں حصہ لینے والے 1663 افراد میں وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں اگر وہ اپنے ہاتھ دن میں چھ مرتبہ دھوئیں۔
تاہم دن میں 10 مرتبہ ہاتھ دھونے سے وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات میں مزید کمی نہیں آتی۔
کینٹس ایئرلائن کا سماجی فاصلہ برقرار رکھے بغیر پراوزیں چلانے کا اعلان
،تصویر کا ذریعہReuters
آسٹریلیا کی قومی ایئر لائن کینٹس کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سے جب وہ معمول کا آپریشن بحال کرے گی تو پروازوں میں سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔
ایئر لائن کے مطابق مسافروں کو چہروں پر پہننے کے لیے ماسکس اور ہینڈ سیناٹائزر ضرور دیے جائیں گے تاہم ماسک پہننا لازم نہیں ہو گا۔
اس ماڈل کے حوالے سے یقیناً اکثر افراد میں خدشات پائے جاتے ہیں جبکہ کچھ یہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ کیا ایئرلائن قیمتوں کو صحت کو لاحق خطرات پر فوقیت دے رہی ہے۔
کینٹس کا کہنا ہے کہ اگر وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے قواعد لاگو کرے تو طیارے میں صرف 22 مسافروں کی جگہ ہو گی اور کرایہ 10 گنا بڑھ سکتا ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایلن جوئس نے اپنے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کینٹس نے حکومت کے لیے بیرونِ ملک سے آسٹریلوی باشندوں کی واپسی کے لیے پروازوں کا کامیاب تجربہ کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پرواز کے دوران اس وائرس سے متاثر ہونے کے بہت کم ثبوت سامنے آئے ہیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ طیاروں کے پریشرائزڈ کیبن دیگر ٹرانسپورٹ سے بہتر ماحول فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام مسافر ایک ہی طرح سے بیٹھتے ہیں، اونچی سیٹس رکاوٹ بن جاتی ہیں جبکہ فلٹرڈ ہوا کا رخ اوپر سے نیچے ہوتا ہے۔
تاہم اکثر طبی ماہرین فضائی سفر کے حوالے سے محتاط رہنے اور ایک بند جگہ میں کسی اجنبی کے قریب بیٹھنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
بچوں کو کورونا سے کتنا خطرہ ہے اور کیا وہ وائرس پھیلا سکتے ہیں؟
’کورونا کی وبا ایران، عرب ممالک کو کمزور اور شکستہ کر دے گی‘
بریکنگ, برازیل میں ایک دن میں ریکارڈ 1179 اموات، وائرس کے پھیلاؤ میں بتدریج اضافہ
،تصویر کا ذریعہReuters
برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 1179 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد تقریباً 18 ہزار ہو گئی ہے۔
متاثرین کے اعتبار سے برازیل دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور یہاں 271885 کیس سامنے آ چکے ہیں۔
گذشتہ گھنٹوں کے دوران ملک میں 17408 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ ماہرین کے مطابق ملک میں اس وائرس کا عروج جون سے قبل سامنے نہیں آئے گا۔
برازیل میں اس عالمی وبا کا ردِ عمل دینے کے حوالے سے آرا منقسم ہیں۔ صدر بولسونارو نے بارہا وائرس کی شدت کو کم اہمیت دی ہے اور کہا ہے کہ خطوں کے گورنرز کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن سے لوگوں اور معیشت کو جتنا نقصان ہو گا اتنا وائرس سے نہیں ہو گا۔
بریکنگ, پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ اموات، مجموعی متاثرین کی تعداد 45 ہزار سے بڑھ گئی
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 1932 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 46 افراد کی موت ہو گئی جو کہ پاکستان میں آج تک ہونے والی سب سے زیادہ یومیہ اموات ہیں۔
خیبر پختون خوا صوبہ ابھی بھی 345 اموات کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ ملک میں سب سے زیادہ متاثرین سندھ میں ہیں۔
وائرس سے نمٹنے کے ابتدائی ردِ عمل کی تحقیقات کرنے پر اتفاق
،تصویر کا ذریعہAFP
عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے عالمی ردِ عمل کی آزادانہ تحقیقات کروانے پر اتفاق کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی سالانہ میٹنگ اس مرتبہ ورچوئلی منعقد ہوئی تھی جہاں اس قرار داد کو بغیر کسی اعتراض کے منظور کیا گیا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کے اس وائرس سے نمٹنے میں اپنے کردار کی تحقیقات بھی کی جا سکیں گی۔
خیال رہے کہ امریکہ نے خاص طور پر ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ قرارداد یورپی یونین نے 100 ممالک کی جانب سے پیش کی تھی۔
بریکنگ, ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ میں کووڈ 19 کے زیادہ کیس ’ایک اعزاز کی علامت‘ ہیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کووڈ 19 کے سب سے زیادہ کیس ’ایک اعزاز کی علامت‘ ہیں۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں کہا ’میں ایک خاص اعتبار سے اس کو اچھی چیز سمجھتا ہوں کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری ٹیسٹنگ زیادہ بہتر ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹنگ اور اس تمام کام کو ایک زبردست خراج تحسین ہے، جو بہت سارے پیشہ ور افراد نے انجام دیا ہے۔‘
واضح رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں 15 لاکھ سے زیادہ افراد میں اس وائرس کی تشخیص جبکہ 92 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔
بورس جانسن اور بل گیٹس میں وائرس سے متعلق بین الاقوامی رد عمل پر تبادلہ خیال
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں کورونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ڈاؤننگ سٹریٹ کے بیان کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں وائرس سے نمٹنے میں برطانیہ کے کردار اور اس سلسلے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات پر بات چیت کی گئی۔
اس ویڈیو کال میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ جلد از جلد ایک قابل عمل ویکسین مل جائے گی۔
یہ گفتگو عالمی ویکسین کانفرنس سے قبل ہوئی ہے، جس کی میزبانی 4 جون کو برطانیہ کر رہا ہے۔
،تصویر کا ذریعہPA Media
کیمبرج یونیورسٹی: 21-2020 کے تعلیمی سال میں کوئی ’آمنے سامنے لیکچر‘ نہیں ہو گا
برطانیہ میں کیمبرج یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 21-2020 کے تعلیمی سال میں ’فیس ٹو فیس لیکچر‘ نہیں ہوں گے۔
ورچوئل لیکچرز جاری رہے گیں تاہم چھوٹے چھوٹے تدریسی گروپس سماجی دوری کے ضوابط پر عمل درآمد کرنے کی صورت میں پڑھائی کر سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس بات کا امکان ہے کہ معاشرتی دوری کی ضرورت جاری رہے گی، یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال کے دوران آمنے سامنے کوئی لیکچر نہیں ہو گا۔‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیا پاکستان اجتماعی مدافعت کے ذریعے کورونا پر قابو پا سکتا ہے؟
کورونا کی وجہ سے سماجی دوری، یہ دو میٹر ہوتا کتنا ہے؟
تین آسٹریلوی کوالا ہوں یا ایک مائیکل جورڈن یا پھر نصف واکس ویگن بیٹل، یہ وہ فاصلہ ہے جتنا آپ کو کسی بھی فرد سے کورونا کی وبا کے دوران سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے رہنا چاہیے اور اگر بات سمجھ نہیں آئی تو یہ ویڈیو دیکھ کر سمجھ لیں۔