کورونا: دنیا بھر سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 50 لاکھ افراد متاثر اور تین لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 47 ہزار کے قریب ہے جبکہ وائرس کے باعث ملک میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارۂ صحت کو ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. سپین کے وزیرِ اعظم کی مشکل، ایمرجنسی میں توسیع کی مخالفت

    سپین کے وزیرِاعظم

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    سپین کے وزیرِ اعظم پیدرو سانچیز نے پارلیمان سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ہنگامی حالت کو دو ہفتے کے لیے مزید بڑھا دے۔ تاہم ان کے اس اقدام پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے کڑی تنقید کی ہے۔

    وزیرِ اعظم سانچیز نے پارلیمان کو بتایا کہ برادریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے توسیع کی بڑی سخت ضرورت ہے کیونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی گیا نہیں ہے۔

    انھوں نے وبا کے متعلق اپنی حکومت کے ردِ عمل کا دفاع کیا، لیکن سپین کے شہریوں سے یہ بھی کہا کہ اگر ان کی حکومت سے کوئی کوتاہیاں ہوئی ہوں تو وہ انھیں معاف کر دیں۔

    حکومت چاہتی ہے ہنگامی صورتِ حال میں 7 جون تک کے لیے توسیع کر دی جائے۔ اس میں اب تک چار مرتبہ پہلے بھی توسیع کی جا چکی ہے اور اتوار کو معیاد پوری ہونے کے بعد یہ پانچویں مرتبہ ہو گا کہ اس میں توسیع کی جائے گی۔

    سپین کی اہم حزبِ اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وہ توسیع کے لیے ووٹ نہیں ڈالے گی، جس سے پارلیمان میں اس کی منظوری میں مشکل ہو سکتی ہے۔

    پارٹی کے رہنما پابلو کیساڈا نے قانون دانوں سے ایک خطاب میں کہا کہ سپین میں روزانہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ابھی بھی جہاز کے حادثے جتنی ہیں۔ انھوں نے وزیرِ اعظم کے منصوبے کو ناکام قرار دیا۔

  2. ٹیلی ہیلتھ پورٹل پاکستان میں ہیلتھ کیئر کا مستقبل ہے، ظفر مرزا

    @taidrus

    ،تصویر کا ذریعہ@taidrus

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے طب کے شعبے سے وابستہ افراد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا حصہ بن کر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے لوگوں کی مدد کریں۔

    وزیر اعظم عمران خان اور ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایڈریس کے ہمراہ لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہمارے ملک میں تقریباً 80 سے فیصد فیصد خواتین ڈاکٹر ہیں لیکن ان کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کے بعد پریکٹس نہیں کرتیں۔‘

    انھوں نے ان خواتین ڈاکٹروں سے اس پورٹل کا حصہ بننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے کر سکتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا یہ پلیٹ فارم پاکستان کی ہیلتھ کیئر کا مستقبل ہے اور کورونا وائرس کے بعد بھی ہمارے کام آئے گا اوردور دراز دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

  3. جب تک ویکسین نہیں بن جاتی ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی رہنا ہے، عمران خان

    ریڈیو

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں (خاص کر خواتین ڈاکٹروں) کو وائرس کے خلاف اقدامات میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں ہو جاتی ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی رہنا ہے اس لیے اپنے آپ کو رجسٹر کریں تاکہ ہم دور دراز علاقوں کے لوگوں کی مدد کر سکیں۔

    اسلام آباد میں ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ویکسین نہیں ہے ہم اس وائرس کے ساتھ گزارا کرنا ہے، گزارا وہی قوم کرسکتی ہے جو سمجھتی ہو کہ مل کر مشکل وقت کا سامنا کرنا ہے۔‘

  4. مارکس اینڈ سپینسر: شاپنگ اب پہلے جیسی نہیں رہے گی

    مارکس اینڈ سپینسر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مارکس اینڈ سپینسر کے سربراہ نے کہا ہے کہ شاید صارفین اب ’پہلے کی طرح کبھی شاپنگ نہیں کر سکیں گے۔‘

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مارکس اینڈ سپینسر نے کہا ہے کہ 9 مئی تک چھ ہفتوں میں ان کی گھر کی چیزوں کی سیل 75 فیصد کم ہو گئی ہے۔

    فوڈ سیل بھی 8 اعشاریہ 8 فیصد کم ہو گئی ہے تاہم ایم اینڈ ایس نے کہا ہے کہ اس کے کچھ سمپلی فوڈ سٹور اچھا بزنس کر رہے ہیں۔

    ایم اینڈ ایس کے مطابق اس سال مارچ تک اس کے منافع میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    گذشتہ سال پری ٹیکس یا ٹیکس سے پہلے کا منافع 5 کروڑ 11 لاکھ سے گر کر 4 کروڑ 3 لاکھ ہو گیا تھا اور اس کے کپڑوں کے کاروبار کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  5. وزیِراعظم عمران خان کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

    وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

    اس پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ڈاکٹروں اور مریضوں کو غیر ضروری ملاقات سے بچاتے ہوئے ان کے درمیان موثر رابطے کو یقینی بنانا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. کیا ہمیں پریشان ہونا چاہیے کہ جانور بھی وائرس پھیلا سکتے ہیں؟, فلیپا راکسبی، ہیلتھ رپورٹر، بی بی سی بیوز

    جانور

    ،تصویر کا ذریعہVT Freeze Frame

    ڈچ حکومت نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ منک یا آبی نیولے کے فارم پر کام کرنے والے ورکر کو وہاں پر موجود کسی جانور سے کورونا وائرس لگا ہو۔

    لیکن ابھی بھی کئی سوالوں کے جواب نہیں ہیں۔ منک کو کس طرح وائرس لگا؟ باقی ورکرز کیوں انفیکٹ نہیں ہوئے؟ کیا جو جانوروں کے قریب کام نہیں کرتے انھیں بھی اس سے خطرہ ہے؟

    سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس جانوروں سے آیا ہے، بہت ممکن ہے وہان کی زندہ جانوروں کی منڈی میں چمگادڑوں سے۔ لیکن اس کے بعد سے یہ انسانوں کے ذریعے پھیلتا ہوا چین سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔

    اس دوران ہانگ کانگ میں ایک پالتو کتا، کچھ بلیاں اور نیو یارک کے برانکس کے چڑیا گھر میں ایک شیر میں یہ مثبت آیا ہے۔ لیکن یہ ممکن ہے کہ ان جانوروں کو انسانوں سے لگا ہو۔

    ابھی تک جو سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ جانوروں سے انسانوں کو یہ وبا لگنے کے امکانات بڑے کم ہیں اور دوسرے لوگوں کے اس وائرس کو پھیلانے کے امکانات بہت زیادہ، بہت ہی زیادہ۔

  7. ہم نے نفع دیکھے بغیر بڑی مشکل سے ٹرین آپریشن بحال کیا ہے، شیخ رشید

    Radio

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے محکمہ ریلوے کو بہت نقصان ہو گا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خسارہ تو بہت بڑا ہے لیکن کورونا کے خاتمے کے بعد نقصان کا ازالہ ہو جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. عمران اسماعیل سندھ میں ٹائیگر فورس کی قیادت کریں گے

    @ImranIsmailPTI

    ،تصویر کا ذریعہ@ImranIsmailPTI

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ میں ایک لاکھ 54 ہزار ٹائیگر فورس کی ذمہ داری گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تفویض کردی ہے۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں احساس ایمرجنسی مراکز اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. کورونا وائرس: 1000 برس پہلے ویکسین کا خیال کہاں سے آیا تھا؟

    کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  10. لندن میئر کا سپر مارکیٹس کو فیس ماسکس مہیا کرنے کے لیے خط

    london

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے تمام بڑی سپر مارکیٹس کو لکھا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں چہرے ڈھانپنے کے لیے سامان مہیا کریں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد کے لیے دشواری نہ ہو۔

    اپنے خط میں صادق خان نے لکھا کہ فیس ماسکس مسلسل استعمال کے قابل ہونے چاہیے اور ان کی قیمت عوام کی پہنچ سے زیادہ نہ ہو۔

    برطانوی حکومت نے تجویز دی ہے کہ تنگ جگہ میں جہاں سماجی دوری رکھنا ممکن نہ ہو، چہرہ ضرور ڈھانپا جائے۔

    صادق خان نے بھی اپنے خط میں لکھا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد فیس ماسک پہننا ’ضروری‘ ہوگا۔

  11. کورونا وائرس: میانمر میں سرکاری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پادری کو جیل کا سامنا, نائین چین آئے، بی بی سی نیوز برمیز

    burma

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    میانمر میں ایک پادری کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر رنگون شہر میں عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔

    کینڈیئن نژاد برمیز پادری ڈیوڈ لاہ نے 13 مارچ کو حکومت کی جانب سے مختلف تقاریب پر لگائی جانے والی پابندیوں کے باوجود رنگون شہر میں متعدد مذہبی تقاریب منعقد کروائیں۔

    میانمر میں اب تک 70 سے زائد افراد مذہبی اجتماعات میں شرکت کرنے کے بعد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو ملک کے مجموعی کیسز کا 40 فیصد ہے۔

    لاہ نے اجتماعات سے خطاب میں یہ کہا تھا کہ پیغمبر عیسیٰ کے سچے دل سے ماننے والوں میں سے کوئی بھی اس وائرس سے متاثر نہیں ہو گا۔

    تاہم بااثر شخصیات کے حلقوں میں مشہور ان پادری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور اب وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اگر عدالت میں ان کا جرم ثابت ہوتا ہے تو انھیں تین برس کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔ ان کے علاوہ مزید تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

  12. کورونا وائرس سے متعلق بی بی سی اردو کا مُختصر دورانیے کا خصوصی بُلیٹن

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  13. یورپ کی تازہ ترین صورتحال

    spain

    ،تصویر کا ذریعہget

    کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپ میں اب حالات میں بہتری آ رہی ہے اور گرمیوں کے مہینے میں توقع ہے کہ مختلف ممالک اپنی سرحدیں کھول دیں۔

    یونان:

    یونان میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بہت جلد اعلان کردیں گے کہ ملک کی سرحدیں پہلی جولائی سے دوبارہ کھل جائے گی۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی ممالک کے وزرا برائے ٹورزم ایک ملاقات میں سرحدیں کھولنے اور اس کے حوالے سے اقدامات لینے کے لیے اجلاس کریں گے۔

    سپین:

    سپین کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چھ سال سے زیاہ عمر والے ہر فرد کو مارکیٹ، ریستوران اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے فیس ماسک استعمال کرنا لازمی ہوگا۔ یہ حکم جمعرات سے لاگو ہو جائے گا۔

    russia

    ،تصویر کا ذریعہget

    روس:

    روس میں یومیہ اموات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جب وہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 135 اموات کی خبر ہوئی ہے۔ اس کے بعد مجموعی تعداد 2972 تک پہنچ گئی ہے۔

    دنیا بھر میں امریکہ کے بعد روس میں مصدقہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے جو کہ بدھ ہو تین لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اموات کی تعداد بھی سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔

    نیدرلینڈز:

    نیدرلینڈز میں حکام نے کہا ہے کہ انھں شک ہے کہ ایک ’منک فارم‘ پر کام کرنے والے شخص کو جانور سے کورونا وائرس منتقل ہوا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق کی جا رہی ہے۔

  14. چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس جنگلی حیات کے لیے کیسے فائدہ مند ہے؟

    متاثرین

    ،تصویر کا ذریعہMOD

    سائنسدانوں کو شبہ ہے کہ چین کے صوبے ہوبائی کے شہر ووہان کی ایک سی فوڈ یعنی سمندری غذاؤں کی مارکیٹ سے کورونا وائرس کی ابتدا ہوئی تھی، جس سے اب تک 213 جانیں جا چکی ہیں۔

    یہ مارکیٹ جنگلی جانوروں کی غیر قانونی تجارت کے لیے مشہور تھی جن میں سانپ، ریکون اور خارپشت شامل ہیں۔

    ان جانوروں کو پنجروں میں رکھا جاتا تھا اور خوراک یا دواؤں کے لیے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس وقت پورا صوبہ ایک طبی قید میں ہے۔

    خیال رہے کہ چین دنیا میں جنگلی جانوروں کا قانونی اور غیر قانونی طور پر سب سے بڑا خریدار ہے۔

  15. لاک ڈاؤن میں آٹزم کا شکار بچوں اور ان کی ماؤں کی مشکلات

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں سے جہاں دنیا بھر میں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں وہیں آٹزم کا شکار بچے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    سکول اور جسمانی سرگرمیوں کے مراکز بند ہونے کی وجہ سے یہ بچے بھی اپنا سارا وقت گھروں میں ہی گزار رہے ہیں۔ لاہور کی رہائشی عائشہ امجد کا 13 برس کا بیٹا علی بھی آٹسٹک ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انھیں بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

    وہ گھر میں اپنے بیٹے کو کیسے مصروف رکھے ہوئے ہیں۔ دیکھیے ہمارے ساتھی فرقان الہی اور ثنا آصف ڈار کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  16. کورونا وائرس: پانچ لاکھ افراد نے خود کُشی سے بچنے کے لیے مدد حاصل کی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک غیر سرکاری تنظیم نے بتایا ہے کہ خود کشی کے رجحانات سے محفوظ رہنے کے لیے صرف گزشتہ تین ہفتوں میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے آن لائن ٹریننگ حاصل کی ہے۔

    ’زیرو سوئی سائیڈ الائنس‘ نامی غیر سرکاری خیراتی ادارے نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ تین ہزار صارفین نے خود کشی کے رجحانات پر قابو پانے کے لیے آن لائن کورس مکمل کیے ہیں۔

    ان کورسز کا مقصد خود کشی کی ایسی علامتوں کی شناخت کرنا ہے جن سے کسی دوسرے کی مدد کی جا سکے۔

  17. صوبہ خیبر پختون خوا میں عید کی آمد پر 22 سے 24 مئی تک ریٹیل شاپس کھلی رہیں گی: ترجمان

    KP

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صوبہ خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کے مطابق پاکستان کے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ریٹیل شاپس کو 22 مئی سے 24 مئی تک عید کے دنوں میں کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجمل وزیر نے کہا کہ حکومت نے ہوم ڈیلیوری اور بیکریوں کو بھی شام پانچ بجے کے بعد کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا۔

    انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پر سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عوام سے درخواست کی کہ عید کے موقع پر رشتہ داروں کے گھر آنے جانے سے پرہیز کریں اور گھروں میں رہیں۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اس بار عید اپنے گھر پر گزاریں۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صوبائی ترجمان نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی اور سختی دونوں عوام کے تحفظ کے لیے کی ہے اور عوام کو صرف ماسک پہننا ہے، سینٹائزر استعمال کرنا اور سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے۔

    ’کورونا کے خاتمے کا کچھ پتہ نہیں ہےلیکن احتیاطی تدابیر کیساتھ کچھ عرصے کے لئے کورونا کیساتھ رہنا ہے۔‘

  18. آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد زندگی کیسی ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    آسٹریلیا میں کزشتہ کئئ دنوں میں کورونا وائرس کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے پاکستانی خاتون سعدیہ احمد نے یہ ویڈیو بھیجی ہے

  19. انگلش پریمیئر لیگ: کھلاڑیوں، سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پریمیئر لیگ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں کھیلی جانے والی انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبال کلب ویٹفورڈ میں ایک کھلاڑی اور دو سٹاف اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ برنلے کلب کے اسسٹنٹ مینجر ایئن ووان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح اب تک پریمیئر لیگ سے منسلک چھ افراد کو یہ وائرس متاثر کر چکا ہے۔

    ان چھ میں سے دو ایک تیسرے کلب سے ہیں جن کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں۔

    یہ کھلاڑی اور سٹاف کے اراکین سات روز تک خود ساختہ تنہائی میں رہیں گے۔

    خیال رہے کہ پریمیئر لیگ کے سکواڈز نے منگل کے روز سے ٹریننگ کا آغاز کیا تھا اور پریمیئر لیگ کی دوبارہ شروعات کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  20. بریکنگ, میکسیکو میں کووڈ 19 کے ریکارڈ 2713 نئے مریض، مزید 334 اموات

    متاثرین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    میکسیکو میں منگل کے روز ریکارڈ 2713 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    حکام کے مطابق گذشتہ روز 334 اموات ہوئی ہیں، یہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے دوسرا موقع ہے جب ملک میں 300 سے زیادہ اموات ہوئی ہوں۔

    اب تک ملک میں 5666 ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔