کورونا: دنیا بھر سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 50 لاکھ افراد متاثر اور تین لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 47 ہزار کے قریب ہے جبکہ وائرس کے باعث ملک میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارۂ صحت کو ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. جنوبی کوریا: فٹ بال لیگ سٹیڈیم میں شائقین کے بجائے 'سیکس ڈولز'

    جنوبی کوریا کی 'کے لیگ' ان چند فٹ بال لیگز میں شامل ہے جہاں اب کھیل کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے، لیکن سٹیڈیم ویران ہیں۔

    شائقین کی موجودگی کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایف سی سیئول نے گوانجو ایف سی کا مقابلہ کرنے کے لیے اتوار کے میچ میں پلاسٹک کے شائقین یعنی مصنوعی شائقین کو سٹیڈیم کے سٹینڈز میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    لیکن سوشل میڈیا پر عقابی نظر رکھنے والے صارفین کہتے ہیں کہ خواتین کے یہ مجسمے درحقیقت سیکس ڈولز سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔

    کلب کی جانب سے اس کے بعد معافی مانگی گئی تاہم کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے سپلائی فراہم کرنے والی کمپنی کو فیشن کمپنیوں کی مصنوعات کا آرڈر دیا تھا، بالغوں کی مصنوعات کا نہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے بعد زندگی کیسی ہو گی؟

    اگر آپ کو اب تک اس بات کا احساس نہیں ہوا تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ آپ کی زندگی یکسر بدل چکی ہے۔ جیسے جیسے مختلف ممالک لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں میں نرمی کر رہیں ہمیں کورونا وائرس کی وبا کے بعد کی زندگی کی جھلکیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔

    آپ اس بارے میں مزید جان سکتے ہیں اس ویڈیو میں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  3. یورپ میں امید کی کِرن: کم ہلاکتیں اور لاک ڈاؤن میں نرمی

    اٹلی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    آج صبح یورپ سے کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھ کر ہلکی سے امید پیدا ہو رہی ہے۔ کئی ہفتوں کے بعد بہت سے یورپی ممالک میں اموات کی تعداد ایک نئی سطح پر دکھائی دے رہی ہے۔

    اٹلی میں اتوار کو مزید 145 ہلاکتیں ہوئیں جو کہ نو مارچ کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ یہ رپورٹس ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات میں مزید نرمی ہونے کو ہے۔

    اب کچھ ہی گھنٹوں میں ملک میں دو ماہ کے بعد زیادہ تر کاروبار کھول دیے جائیں گے۔

    سپین میں ہلاکتوں کی تازہ ترین تعداد 87 ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد یہ تعداد 100 سے نیچے گئی ہے۔

    سپین میں اب ماسوائے بارسلونا اور میڈرڈ کے دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی وہاں 10 تک افراد کے اجتماع یعنی میل ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

    اسی طرح 24 مارچ کے بعد سے متعارف کروائے جانے والے لاک ڈاؤن کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ریکارڈ کی گئی ہے، اگرچہ ہفتے کے اختتام پر دیگر دنوں کی نسبت کم ہلاکتیں رپورٹ ہونا غیر معمولی نہیں ہے۔

  4. ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، تائیوان کی شرکت پر بھی بحث ہوگی

    WHO

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عالمی ادارہ صحت سے متعلق امور کی فیصلہ ساز کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے اور یہ اجلاس آن لائن ہو گا۔

    ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کا سالانہ اجلاس عام طور پر جینیوا میں ہوتا ہے۔ اس کے نمائندوں میں عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک شامل ہیں۔

    اس میں کوئی ابہام نہیں کہ اس بار اس اجلاس کا موضوع عالمی وبا کورونا وائرس ہی ہوگا۔

    لیکن اب یہ فقط ہیلتھ کنونشن ہی نہیں ہے بلکہ اس سال کی اسمبلی بھی سیاست زدہ ہو چکی ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی اسمبلی میں آج تائیوان کی بطور مبصر شرکت کا سوال بھی زیرِ بحث آئے گا۔

    تائیوان کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں بہت کامیاب رہا ہے تاہم ابھی یہ عالمی ادارہ صحت کا رکن نہیں۔ اگرچہ تائیوان خود کو آزاد ریاست مانتا ہے تاہم چین کی نظر میں یہ اس کا منحرف صوبہ ہے۔

    15 کے قریب ممالک کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کے نام ایک تحریر میں تائیوان کی شرکت کے متعلق سوال کو شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔

  5. عثمان ڈار: 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہTEAMUDPTI

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اب تک وزیرِ اعظم عمران خان کی کال پر 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف رضاکارانہ طور پر حکومت کی مدد کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق سیالکوٹ میں کووِڈ 19 ریلیف ٹائیگر فورس کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کورونا وائرس کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بنائے گئے حکومتی ضوابط پر عملدرآمد اور عید کے اجتماعات کی انتظام کاری میں مقامی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور حکومت انھیں بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

  6. برازیل متاثرین کی تعداد میں دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا, دنیا بھر سے اہم خبروں کا خلاصہ

    برازیل

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    • برازیل اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ برازیل کے شہر ساؤ پولو کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں صحت کا نظام مفلوج ہونے کے قریب ہے لیکن ملک کے صدر جائر بوسونارو اب بھی مقامی گورنرز کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔
    • امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 820 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
    • انڈیا میں اگرچہ لاک ڈاؤن میں نمایاں طور پر نرمیاں کی گئی ہیں تاہم ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع بھی کر دی گئی ہے۔
  7. وزیرِ اعظم آج کورونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کے لیے احساس کیش پروگرام کا اجرا کریں گے

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیر اعظم عمران خان آج کورونا وبا کے باعث بے روزگار ہونے والےافراد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش فراہمی پروگرام کا اجرا کریں گے۔

    ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق کورونا ریلیف فنڈ کے تحت اب تک 3 ارب روپے سے زائد کی رقم اکٹھی ہوچکی ہے اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق اس فنڈ میں عطیہ کیے جانے والے ہر ایک روپے پر حکومت چار روپے اپنی طرف سے دے گی۔

    پروگرام کی ویب سائٹ کے مطابق 15 مئی تک احساس ایمرجنسی کیش کی مد میں 104 ارب، 91 کروڑ 71 لاکھ 10 ہزار مستحق افراد میں جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ یہ رقم 86 لاکھ 19 ہزار 142 وصول کنندگان میں تقسیم کی گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. بریکنگ, دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے زیادہ

    china

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ان میں سے تین چوتھائی کے قریب متاثرین امریکہ میں موجود ہیں اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

    روس 281,752 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور برطانیہ 244,995 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    سپین میں اٹلی، فرانس اور جرمنی سے زیادہ کیسز ہیں وہاں یہ تعداد 230,698 ہے۔

    اضافی کیسز کا مطلب یہ ہے کہ اب برازیل میں متاثرین کی تعداد اٹلی کے کل متاثرین سے بڑھ چکی ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 225,435 ہے جبکہ برازیل میں یہ تعداد 241,080 ہو گئی ہے۔

  9. جاپان میں پانچ سال کے بعد کساد بازاری، جی ڈی پی میں 3.4 فیصد کی کمی

    Japan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سنہ 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان کساد بازاری کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار اور صارفین کے اخراجات بڑھ رہے ہیں۔

    نجی کھپت، سرمائے کے اخراجات اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے گذشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کی نسبت رواں برس اسی عرصے کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سالانہ تین اعشاریہ چار فیصد تک کم ہوئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی کچھ اچھے حالات دکھائی نہیں دے رہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو میں میجی یاسودا ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے چیف اکانومسٹ یوچی کوڈاما نے کہا کہ یقینی طور پر قریب ہے کہ معیشت رواں سہ ماہی میں اس سے بھی زیادہ گراوٹ کا شکار ہو۔

    روئٹرز کی جانب سے ماہرین کی اکٹھی کی گئی رائے میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سہ ماہی میں جاپان کی معیشت میں سالانہ 22 فیصد کمی ہو گی جو کہ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق سب سے بڑی گراوٹ ہو گی۔

  10. 'پی آئی اے کے ذریعے اب تک 11 ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی'

    پی آئی اے، کورونا، پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مطلع کیا ہے کہ یکم اپریل سے 12 مئی تک 69 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے 11 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

    ادارے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملک سے باہر جانے والی 108 پروازوں کے ذریعے پاکستان میں پھنسے ہوئے 32 ہزار 600 افراد کو ان کے ممالک پہنچایا گیا ہے۔

    یوں کُل 177 پروازوں کے ذریعے 43 ہزار 900 افراد کو ان کی منزلوں تک پہنچایا جا چکا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وطن واپس آنے والے پاکستانی سعودی عرب، کینیڈا، ترکی، جاپان، آسٹریلیا، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں پھنسے ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ جمعے کو وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا تھا کہ عید سے قبل دنیا کے مختلف حصوں سے خصوصی پروازوں کے ذریعے سات ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ آج (18 مئی) کو چین کے شہر ووہان سے تقریباً 250 طلبا کو خصوصی پرواز پاکستان لائے گی۔

  11. کورونا کا پھیلاؤ: برازیل کے ہسپتال ناکامی کے دہانے پر

    Brazil

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پولو کے میئر برونو کوواس کا کہنا ہے کہ یہاں صحت کا نظام مفلوج ہو سکتا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے متاثرین کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستروں کی بڑھتی ہوئی ضرورت ہے۔

    برونو کواس کا کہنا ہے کہ شہر کے سرکاری ہسپتال 90 فیصد تک بھر چکے ہیں اور اگلے دو ہفتوں میں وہاں مزید مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش نہیں رہے گی۔

    اتوار کو برازیل کے محکمہ صحت نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7,938 نئے متاثرین کی تصدیق کی تھی۔ جس کے بعد ملک میں کل متاثرین کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار ہو چکی ہے۔

    16 ہزار اموات کے ساتھ برازیل کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔

    ملک میں اس حوالے سے رائے منقسم ہے کہ کورونا کے بحران سے کیسے نمٹا جائے۔

    اگرچہ گورنرز نے لاک ڈاؤن کے اقدامات پر عملدرآمد کیا ہے تاہم ملک کے صدر جائر بوسونارو اب بھی اس قسم کے اقدامات کے خلاف مؤقف دے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وائرس کی بہ نسبت زیادہ نقصان ملکی معیشت کی تباہی سے ہوگا۔

  12. بریکنگ, پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1974 متاثرین سامنے آ گئے

    کورونا

    پیر کی صبح نو بجے تک پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 42 ہزار 125 ہوچکی ہے اور اب تک اس وائرس سے ملک بھر میں 904 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 1974 سامنے آئے ہیں۔ اس سے پچھلے روز 16 مئی کو یہ تعداد 1352 تھی۔

    اب تک سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ سے سامنے آئے ہیں جہاں متاثرین کی تعداد 16 ہزار 377 ہے جبکہ سب سے زیادہ 318 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔

    پاکستان میں اب تک 11 ہزار 922 افراد اس مرض سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

  13. کورونا کے دوران سماجی خدمت، 10 سالہ پاکستانی نژاد سکاؤٹ کے لیے امریکی صدر کا اعزاز

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

    اس موقع پر دیگر افراد کے علاوہ ایک 10 سالہ پاکستانی نژاد گرل سکاؤٹ لیلیٰ خان کو بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ خان نے اپنی دیگر ساتھی سکاؤٹس کے ہمراہ مقامی ڈاکٹروں، نرسوں اور فائر فائٹرز میں بسکٹس کے 100 ڈبے تقسیم کیے۔

    اس کے علاوہ انھوں نے طبی شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے 200 انفرادی کارڈز بھی لکھے۔

    اس موقع پر لیلیٰ خان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہمارے گروہ کو اس موقع پر مدعو کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم ان لاکھوں بچوں میں سے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں، خاندانوں اور دوستوں کو سہارا دینے کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔ ان سب کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔’

    لیلیٰ کے علاوہ نیویارک شہر کے پولیس سارجنٹ سپینسر گیریٹ اور ریاست مغربی ورجینیا کی نرس ایمی فورڈ بھی اعزاز پانے والے افراد میں شامل تھے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. انڈیا میں لاک ڈاؤن کی ’چوتھی قسط‘

    India

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    انڈیا نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کے لیے توسیع کر دی ہے۔

    آفات سے نمٹنے کے ذمہ دار حکومتی ادارے نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیاں کھولنے کی ضرورت کے پیشِ نظر نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

    ملک میں لاک ڈاؤن کا آغاز 24 مارچ کو ہوا تھا اور سکول، پبلک ٹرانسپورٹ اور زیادہ تر کاروبار تب سے ہی بند ہیں۔

    انڈیا میں اموات کی تعداد 2896 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 90 ہزار افراد کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین ہیں۔

    فی الوقت ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 946 تک پہنچ چکی ہے۔

    یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ انڈیا کی وفاقی حکومت نے دنیا کے اس سب سے بڑے لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے جو ایک اعشاریہ تین ارب کی آبادی کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

    انڈین میڈیا نے اس لاک ڈاؤن کو لاک ڈاؤن 4 قرار دیا ہے۔

  15. پنجاب: چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کھولنے کے لیے تفصیلی ضوابط جاری

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پنجاب کے محکمہ صحت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کا پھیلاؤ قابو میں رکھ کر چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کھولنے کے لیے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اس حوالے سے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کاروباری شخصیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوکان یا کاروباری مرکز پر صابن سے ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی سہولت لازماً مہیا کریں اور دوکان کا عملہ بار بار صابن سے ہاتھ کے اصول پر عمل کرے۔

    ہدایت نامے میں چند ضوابط عمومی طور پر ہر کاروبار کے لیے ہیں جبکہ میڈیکل سٹور، جوتوں، کپڑوں اور دیگر دکانوں کے لیے علیحدہ علیحدہ مخصوص ضوابط بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ:

    • دوکان دار/ کیشئیر کو کرنسی نوٹ لیتے دیتے اور سنبھالتے وقت پولی تھین کے دستانے استعمال کریں
    • کھانسی / چھینک کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں
    • دوکان میں صرف اتنے گاہک داخل ہونے دیے جائیں کہ افراد کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جا سکے
    • دوکان کے باہر اور کیش کاؤنٹر پر تین فٹ دوری کے دائرے لگا کر بھیڑ پر قابو پائیں
    • جلد از جلد گاہک نمٹانے کے لیے کاوش کی جائے، چھوٹی دوکان کے اندر گاہک کو داخل نہ ہونے دیں۔
    • ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی اجازت نہیں، بلا ضرورت دوکان میں داخلے سے گریز کیا جائے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر
    • ماہرین صحت کی ہدایت کے مطابق بزرگ شہری دوکاندار یا گاہک دونوں صورتوں میں باہر نہ نکلنے کو ترجیح دیں اور اگر بزرگ گاہک آئیں تو دوکاندار انہیں ترجیہی بنیاد پر کم سے کم وقت میں نمٹائیں
    • گھر پر ڈیلیوری دینے والی سروس کو ترجیح دی جائے
    • بند دوکان میں ایئر کنڈیشنر ہرگز مت چلائیں
    • ایسی سطحیں جن کو اکثر ہاتھ لگتے ہیں ان کو صابن ملے پانی یا 0.05 فیصد کلورین کے محلول سے باربار صاف کریں
    • دوسروں کے استعمال کردہ آلات، چابیاں وغیرہ کلورین کے محلول سے صاف کرکے استعال کریں
    • ہر دوکان پر استعمال شدہ ٹشو، ماسک و دیگر ضائع شدہ اشیاء کو اکٹھا کرنے کے لیے ٹوکری موجود ہونی چاہیے
    • ریڑھی اور گلی گلی گھوم کر کاروبار کرنے والے خریدارکو ایک میٹر دور کھڑا کریں اور ریڑھی کے گرد بھیڑ نہ کریں
    • گاہک کو ریڑھی اور وزن کرنے والے کانٹے کو ہاتھ نہ لگانے دیں
    • جوتوں کے دوکان دارگاہک کو جوتے چیک کروانے کے بعد دوکان دار ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کرے
    • گاہک جوتے پہن کر چیک کرنے کے بعد ہاتھ اور پاؤں سینٹائزر سے صاف کرے
    • گارمنٹس، کاسمیٹکس اور فیشن سے متعلقہ دوکان میں گارمنٹس اور جیولری وغیرہ پہن کر چیک کرنے کی اجازت نہ دی جائے
    • خریدا ہوامال واپس نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے
    • فارمیسی اور میڈیکل سٹور میں عملہ لازمی طور سرجیکل ماسک پہنے
    • مریض کے نسخے کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ سینٹائزر سے صاف کریں
    • سیل کاؤنٹر پر پلاسٹک شیٹ لگائی جائے
    • بجلی اور الیکٹرونکس کے سامان کی دوکانیں گھریلو استعمال اشیاء گاہک کو دینے سے پہلے جراثیم کش محلول سے صاف کریں
    • نمائش پر لگائی ہوئی اشیاء کو ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں اور اگر ہاتھ لگ جائیں تو جراثیم کش محلول سے صاف کریں
    • نئے پرانے سامان کی مرمت، دیکھ بھال کی دوکان اور ورکشاپس اشیا کو موصول کرتے اور واپس کرتے وقت جراثیم کش محلول سے صاف کریں
    • دوکان یا کاروباری مرکز پر حکومت کی مہیا کردہ احتیاطی تدابیر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں

    اس کے علاوہ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بخار کے ساتھ کھانسی یا گلا خراب ہونا، کورونا کی علامات ہو سکتی ہیں، چنانچہ یہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں شہری 1033 پر رابطہ کریں۔

  16. بریکنگ, نو مئی کے بعد پاکستان میں 14 ہزار نئے متاثرین کی تشخیص، 255 اموات

    pak

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سات مئی کو اعلان کیا تھا کہ نو مئی سے ملک کے مختلف حصوں میں نافذ لاک ڈاؤن کو بڑی حد تک ختم کر دیا جائے گا اور کاروباری سرگرمیاں قواعد و ضوابط کی روشنی میں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نو مئی سے لے کر 17 مئی تک ملک میں 14 ہزار نئے متاثرین سامنے آ چکے ہیں اور مجموعی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ نو دنوں میں 255 اموات واقع ہوئی ہیں۔

    اپریل کے مہینے کے اختتام تک پاکستان میں کل متاثرین کی تعداد 16817 تھی جس کا مطلب ہے کہ مئی کے 17 دنوں میں اب تک 25 ہزار سے زیادہ نئے مریض اور 519 اموات واقع ہوئی ہیں۔

  17. ہم اپنی زندگی میں آنے والے بحرانوں کو پہچان کیوں نہیں پاتے ہیں؟, مائیکل مارشل، بی بی سی فیوچر

    crisis

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کی وبا نے کچھ ممالک کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ اِس کا ایک سبب یہ ہے کہ اِس وبا سے نمٹنے کے لیے اُن کا ردعمل سست تھا۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک فطری انسانی ردِ عمل ہے۔

    کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ نہ جانے یہ اچانک کہاں سے نازل ہوئی ہے۔

    ایسے کئی تسلیم شدہ نفسیاتی پہلو ہیں جن کی بنا پر آنے والی آفت افراد اور اداروں کی نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔

    یہاں تک کہ یہ ہنگامی صورتحال بالکل سر پر پہنچ جاتی ہے تب بھی اس کا ادراک نہیں ہو پاتا۔

    ماہرِ نفسیات نیل وائن سٹائن نے سنہ 1980 میں پہلی ایسی تحقیق شائع کی جسے بعد میں ’آپٹیمیزم بائس‘ یعنی ہر چیز سے ضرورت سے زیادہ امید رکھنے کا نام دیا گیا۔

    وائن سٹائن کو معلوم ہوا کہ اکثر لوگ اپنے مستقبل کے امکانات کے بارے میں غیر حقیقت پسندانہ طور پر پرامید ہوتے ہیں۔

  18. نظر بند رہنے والے افراد کے قرنطینہ کے حوالے سے مفید مشورے

    door

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کیا قرنطینہ آپ کے اعصاب پر سوار ہو رہا ہے؟

    حالیہ برسوں میں روس میں دسیوں ہزاروں افراد (سرکاری طور پر سنہ 2013 سے 2018 کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد) کو سیاسی یا دوسرے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور انھیں گھروں میں نظربند کیا گیا ہے۔

    بی بی سی روسی سروس نے چھ ایسے روسی باشندوں سے بات کی ہے جنھیں قید تنہائی میں نظربند کیا گیا تھا اور ان سے تنہائی میں گزارے ایام کے دوران خود کو سنبھالنے کے بارے میں پوچھا۔

  19. کیا تنہائی میں ویڈیو گیم کھیلنا بھی ایک قسم کا مراقبہ ہے؟, کیٹ سپائسر، بی بی سی کلچر

    video game

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    میرے کمرے کی کھڑکی سے باہر سڑکیں خالی اور پُرسکون ہیں، دنیا عجیب سی ہے اور مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے۔

    سازشی تھیوریاں پیش کرنے والوں سے میری نیوز فیڈ اٹی پڑی ہے اور ہر شخص عالمی وبا پر ماہرانہ تبصرے پیش کر رہا ہے۔

    مگر فی الحال مجھے اس صورتحال سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ میں اس کی پرواہ ہی نہیں کر رہا۔

    حال ہی میں ایک نئی گیم ’ایوری تھنگ‘ ریلیز ہوئی ہے۔ یہ گیم کھیلتے وقت میں بعض اوقات ایک ’تھاٹ ببل‘ پر کلک کرتا ہوں اور جواباً کاؤنٹر کلچر فلاسفر ایلن واٹس مجھے کچھ بتاتے ہیں۔

    بعض اوقات میں بالکل پرواہ نہیں کرتا اور سولر سسٹم بننا پسند کرتا ہوں یا ایک خلیے پر مشتمل زندہ وجود۔

  20. کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا کیا ہوا ہے؟

    دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے حوالے سے جو جو اہم پیش رفت ہوئی ہیں ان کا خلاصہ درج ذیل ہے:

    • برطانیہ کے وزیر تجارت آلوک شرما نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے لیے سائسندانوں کو 84 ملین پاؤنڈز کے فنڈز فراہم کریں گی۔
    • امریکی ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے کورونا کے متعلق دی جانے والی روزانہ کی بریفنگ کے دوران ٹی وی پر براہ راست اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے
    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    • چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ماسک پہننے سے متعلق ہدایات واپس لے لی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنوں میں یہ چین کا پہلا شہر ہے جہاں اس پابندی کو اٹھایا گیا ہے۔
    • انڈیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ریاستی اور وفاقی وزارتوں کو لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کی تجویز دی ہے۔