کووڈ 19 کی ویکسین پر تحقیق کے لیے برطانیہ 1.5 ارب پاؤنڈ خرچ کرے گا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانوی حکومت نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے پانچ برس کے دوران کووڈ 19 کی ویکسین پر بین الاقوامی تحقیق اور کوششوں کے لیے 1.5 ارب پاؤنڈ خرچ کریں گے۔
بین الاقوامی ترقیاتی کی سیکرٹری این میری نے بتایا ہے کہ برطانیہ ہر سال ویکسین کے اتحاد کو 330 ملین پاؤنڈ ادا کرے گا۔
سیکرٹری ڈامنگ راب نے بعد میں کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ پورے ملک کو انفیکشن سے بچانے کے لیے انھیں ویکسین دی جائے اور دوسرے کم آمدن والے ممالک کی بھی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنی آبادیوں کو اس وبا سے بچا سکیں۔



















