’لندن میں سیاہ فام افراد کی اموات کی شرح غیر معمولی طور پر زیادہ ہے‘

کیا کورونا وائرس سایہ فام، ایشیائی یا دیگر اقلیتی گروہوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے؟ اس حوالے سے کافی بحث ہو چکی ہے۔
اگرچہ اس سوال پر تحقیق جاری ہے تاہم بی بی سی کو حاصل ہونے والے نیشنل ہیلتھ سروس کے اعدادوشمار کے مطابق لندن میں سیاہ فام افراد آبادی کا 13 فیصد ہیں لیکن اموات میں ان کی شرح 16 فیصد ہے۔
اعداد و شمار میں 3929 کیسز کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ اس میں سے ایک بڑی تعداد سیاہ فام افراد کی ہے۔
ڈاکٹر شِکتہ داس کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کلیدی نوکریاں کرتے ہیں اور ان کا گھر سے باہر نکلنا زیادہ ہوتا ہیں۔



















