برطانیہ: ’وبا کا عروج گزر چکا‘، ملک میں کل اموات 26700 سے زیادہ

دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 32 لاکھ جبکہ اموات کی تعداد دو لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ ’وبا کے عروج سے گزر چکا ہے‘۔

لائیو کوریج

  1. جرمنی میں روزانہ نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ

    جرمنی

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1478 نئے تصدیق شدہ مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہ چوتھا مسلسل دن ہے جب نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    ملک میں مجموعی طور 160000 افراد متاثر ہوئے تھے تاہم ان میں سے 75 فیصد اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں صرف 34672 کیس ایکٹیوو ہیں۔

    جرمنی میں اب تک 6288 اموات ہو چکی ہیں۔

    گذشتہ ہفتے جرمنی میں لاک ڈاؤن میں نرمی لائی گئی تھی اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ یہ نرمی ہے یا نہیں۔

  2. مختلف شہروں میں پھنسے انڈین شہری اپنی اپنی ریاستوں کو لوٹ سکیں گے

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا میں حکومت کا کہنا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے لاکھوں افراد اب اپنی اپنی ریاستوں کو لوٹ سکتے ہیں۔

    بدھ کے روز وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو اس سفر کے آغاز اور اختتام دونوں جگہ پر ٹیسٹ کیا جائے گا اور انھیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

    اس کے علاوہ لوگوں کی اپنی ریاستوں کو یہ واپسی صرف حکومتی ذرائع سے ہو سکتی ہے یعنی لوگ اپنی مرضی سے ریاستی سرحدیں پار نہیں کر سکتے۔

    وزیراعظم مودی نے 24 مارچ کو ملک میں صرف چار گھنٹے کے نوٹس پر لاک ڈاؤن کر دیا تھا جس کے بعد شہروں میں موجود لاکھوں لوگوں کی کوشش تھی کہ اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ سکیں۔ شہروں میں فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے ان افراد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کی مالی مشکلات انتہائی شدید نہ ہو جائیں۔

    کئی لوگوں نے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر پیدل کیا کیونکہ بسوں اور ٹرینوں کی سہولیات معطل تھیں اور اس دوران کئی لوگوں کی اموات بھی ہوئیں۔

  3. جرمنی: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کیا صورتحال ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  4. آسٹریلوی دارالحکومت میں کورونا وائرس ’مکمل طور پر ختم‘

    australia

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کے سب سے چھوٹے انتظامی ضلع آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری میں مقامی حکام کے مطابق ضلعے میں اب کوئی کورونا وائرس کا کیس نہیں ہے۔

    آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری میں دارالحکومت کینبرا شامل ہے اور اس علاقے کی آبادی صرف سوا چار لاکھ کے قریب ہے۔ ادھر صرف سڈنی شہر کی آبادی 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔

    اس علاقے میں 106 کیسز سامنے آئے تھے اور تین افراد کا انتقال ہوا تھا۔ تاہم ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران اس خطے میں صرف سات ہفتوں میں وائرس پر مکمل قابو پا لیا گیا۔

    حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آخری مصدیقہ مریض جمعرات کے روز تک صحت یاب ہو گئے تھے جس کا مطلب ہے کہ اب پورے علاقے میں کوئی تصدیق شدہ کیس نہیں ہے۔

    ادھر آسٹریلیا کے دیگر اضلاع میں بھی اس حوالے سے بہتری آ رہی ہے۔ ریاست ساؤتھ آسٹریلیا میں گذشتہ سات روز سے کوئی نئے کیسز سامنے نہیں آئے۔

  5. ٹرمپ: چین نے مجھے الیکشن ہرانے کے لیے وبا کو بےقابو ہونے دیا

    trump

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین انھیں الیکشن ہروانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کو بےقابو ہونے دینا اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہے۔

    اس سے پہلے صدر ٹرمپ چین پر کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے حقائق پر پردہ ڈالنے اور اس کا صحیح طرح مقابلے کرنے میں ناکام ہونے کے الزامات لگا چکے ہیں۔

    انھوں نے خبر سراں ادارے روائٹرز کو بتایا کہ ان کے پاس جیجنگ کو سزا دینے کے کئی راستے ہیں اور کہا کہ: ’میں بہت کچھ کر سکتا ہوں۔‘

    ٹرمپ کے خیال میں بیجنگ ان کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو صدر دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ انھوں نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کی بنیاد رکھی ہے۔

  6. بریکنگ, مالدیپ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت

    maldives

    ،تصویر کا ذریعہScience Photo Library

    مالدیپ میں حکام نے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

    محکمہِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی ایک 83 سالہ خاتون تھیں جو کہ دارالحکومت مالے کے ہسپتال میں بدھ کے روز انتقال کر گئیں۔

    اب تک مالدیپ میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 280 کیسز ہیں۔

  7. انڈیا کی تازہ ترین صورتحال

    india

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    انڈیا میں بڑے پیمانے پر کیا گیا دوسرا لاک ڈاؤن ختم ہونے کو اور اس وقت ملک کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

    • حکومت کا کہنا ہے کہ تین مئی کو لاک ڈاؤن مکمل ہونے کے بعد متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر نرمی کی جائے گی تاہم اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
    • تاہم ریاست پنجاب نے پہلے ہی وائرس سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں لاک ّاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے
    • اب تک انڈیا میں ایک ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔ مغربی ریاست مہاراشٹرا میں بدھ کے روز 32 اموات رجسٹر کی گئیں جو کہ ریاست میں ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک بھر میں اب تک 31000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
    • ادھر حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں کیسز کی تعداد دوگنی ہونے کا ریٹ کم ہوتا جا رہا ہے۔ اب ملک میں کیسز دوگنے ہونے میں 11.3 لگتے ہیں جو کہ پہلے 8 دن تھا۔
  8. بریکنگ, جنگ زدہ یمن میں کورونا سے پہلی اموات سامنے آگئیں

    yemen

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    یمن میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی دو اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد آپس میں بھائی تھے اور ان کی ہلاکت جنوبی شہر ادن کے ایک ہسپتال میں ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہاں پر پانچ کیسز سامنے آئے ہیں۔

    گذشتہ پانچ سالوں کی شدید خانہ جنگی نے یمن میں صحتِ عامہ کے نظام کو مکمل طور پر درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے تیار نہیں معلوم ہوتا۔

    ملک میں ہیضہ، ڈینگی، اور ملیریا جیسی بیماریاں بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی ہیں اور صرف نصف ہسپتال مکمل طور پر کام کر سکتے ہیں۔ لاکھوں لوگ امداد کی مد میں دی گئی خوراک پر منحصر ہیں۔

  9. امریکی معیشت کے حجم میں 2008 کے بحران کے بعد سے تیز ترین ریٹ پر کمی دیکھی گئی

    united states

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سال 2020 کے پہلے چوتھائی حصے میں امریکی معیشت کے حجم میں 2008 کے بحران کے بعد سے تیز ترین ریٹ پر کمی دیکھی گئی ہے۔

    بدھ کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معیشت 4.8 فیصد سالانہ کے ریٹ سے سکڑ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ 2014 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی معیشت کے حجم میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم یہ اعداد و شمار تو شاید مکمل بحران کی عکاسی بھی نہیں کرتے کیونکہ بہت سے علاقوں میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد مارچ تک لگایا ہی نہیں گیا تھا۔

  10. کیا 2024 تک انڈیا پانچ کھرب کی معیشت والا ملک بن سکے گا؟

  11. چین کا ’شہر ممنوعہ‘ عنقریب سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا

    forbidden city

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین کی سب سے مشہور تاریخی عمارتوں میں سے ایک، شہر ممنوعہ کو تین ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق عمارت کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر ممنوعہ کو یکم مئی سے جزوی طور پر سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا اور ہر روز صرف پانچ ہزار افراد کو اس میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

    سیاحتی سیزن کے عروج پر منگ خاندان کے دور کے شاہی محل میں یومیہ 80 ہزار افراد شہر ممنوعہ کی سیر کرنے آتے تھے۔

    اب یہاں آنے والوں کو ایک دوسری سے کم از کم ایک میٹر دور رہنا اور ہر وقت چہرے پر ماسک پہنے رہنا ہوگا۔

    ظاہر ہے کہ ٹکٹ لینے کے لیے پہلے سے آن لائن بکنگ لازمی ہوگی تاہم محل کے اندر رکھے تمام عجائب تک عوام کی رسائی نہیں ہوگی اور یہ حصے تاحکم ثانی بدستور بند رہیں گے۔

    forbidden city

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنیہاں عام دنوں میں سیاحوں کا ہجوم ہوتا ہے
  12. انڈیا: کورونا سے صحتیاب ہونے والے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پلازما کا عطیہ

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  13. جنوبی کوریا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مقامی منتقلی کے صفر نئے کیسز

    Korea

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک وقت تھا کہ جنوبی کوریا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شمار ہوتا تھا تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مقامی طور پر منتقل ہوا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

    جمرات کے روز چار نئے کیسز سامنے ضرور آئے تاہم یہ تمام کیسز ملک کے ہوائی اڈوں پر ملے ہیں اور اس طرح ملک میں متاثرین کی کل تعداد 10765 ہوگئی ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق گذشتہ دو ماہ میں کسی ایک دن میں یہ نئے کیسز کی کم ترین تعداد ہے۔

    جنوبی کوریا میں جب کورونا وائرس کی وبا میں تیزی دیکھی گئی تھی تو ملک میں روزانہ سینکڑوں نئے کیسز آ رہے تھے اور ملک میں تیزی سے ٹیسٹنگ کو بڑھایا گیا تھا۔

  14. وفاق سماجی دوری سے متعلق پابندیوں میں توسیع نہیں کرے گا: صدر ٹرمپ

    ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ادھر امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق پابندیاں جمعرات کے روز ختم ہو جائیں گی اور ان میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

    اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بتایا کہ یہ پابندیاں 45 دن سے نافذ ہیں تاہم اب ان کے حوالے سے ریاستوں کو رہنمائی دی جائے گی، خاص کر وہ ریاستیں جو فوراً معیشتیں کھولنا چاہ رہی ہیں۔

  15. امریکہ میں اموات 60 ہزار، متاثرین دس لاکھ 38 ہزار سے زیادہ

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اموات 60 ہزار سے زیادہ جبکہ متاثرین دس لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہیں۔

    اب تک ملک میں 60 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    امریکہ میں نیویارک میں سب سے زیادہ 17 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ میں گذشتہ ہفتے ہی اموات 50 ہزار سے زیادہ ہوئی تھیں۔

  16. امریکی شہر لاس اینجیلس کے تمام شہریوں کے لیے مفت ٹیسٹنگ کی سہولت

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    امریکی شہر لاس اینجلس امریکہ میں پہلا بڑا شہر ہو گا جہاں شہریوں کو مفت ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہو گی۔ ایسا شہر کے میئر ایرک گارسیٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے یقیناً فوقیت ان افراد کو دی جائے گی جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تاہم دیگر افراد کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

  17. کورونا وائرس: کووِڈ 19 کے علاج کے لیے ویکسین کب تک بن جائے گی؟

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اگرچہ دنیا بھر میں دو لاکھ سے زیادہ لوگ کووڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی ہے جو اس بیماری کا علاج کرنے میں ڈاکٹروں کی مدد کر سکے۔

    تو فی الحال ہم کورونا وائرس کے علاج کی دوا کی تیاری سے کتنا دور ہیں؟

  18. اداکار ٹام ہینکس کا کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے کے بعد پلازما کا عطیہ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    جب ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام ہینکس مارچ کے اوائل میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تو یہ بہت سارے افراد کے لیے اس بات کا ثبوت تھا کہ یہ وائرس حقیقی ہے۔

    تاہم وہ اور ان کی بیوی ریٹا ولسن چند ہفتوں میں صحتیاب ہو گئیں جس کے بعد اداکار ٹام ہینکس نے آج ٹوئٹر پر پلازما عطیہ کرنے کی تصاویر پوسٹ کیں جسے کورونا وائرس پر تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    انھوں نے لکھا کہ ایسا کرنا کچھ دیر اونگھنے جتنا آسان ہے۔

    سائنسدانوں کا خیال ہے کہ جو افراد صحتیاب ہو جاتے ہیں ان کے خون میں اتنے اینٹی باڈیز موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے موجودہ مریضوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔

  19. ریمڈیسیور نامی دوا ’واضح طور پر‘ کورونا وائرس کے خلاف مؤثر: امریکی حکام

    دوا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی حکام کے مطابق اس حوالے سے ’واضح‘ ثبوت موجود ہیں کہ ریمڈیسیور نامی دوا کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کو صحتیاب ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔

    دنیا بھر میں ہسپتالوں میں ہونے والے کلینکل ٹرائلز کے مطابق ریمڈیسیور کورونا وائرس کی علامات کے دورانیے کو 15 سے 11 دنوں تک محدود کر دیتی ہے۔

    اس حوالے سے اب تک مکمل تفصیلات تو شائع نہیں کی گئیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس کی تصدیق ہو جائے تو یہ ایک ’خوش آئند نتیجہ‘ ضرور ہو گا لیکن یہ بیماری پر ’جادوئی‘ اثر نہیں ڈالے گی۔

    اس دوا سے بہرحال جانیں بچانے، ہسپتالوں سے دباؤ کم کرنے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے جیسے فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    یہ دوا دراصل ایبولا وائرس کے علاج کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ ایک اینٹی وائرل دوا ہے جو اس اینزائم پر حملہ کرتی ہے جس کے ذریعے وائرس کو خلیوں میں تیزی سے تعداد میں اضافے میں مدد ملتی ہے۔

    اس حوالے سے کی جانے والی آزمائش امریکہ کے قومی ادارہ برائے الرجی اور متعدی امراض میں کی گئی جس 1063 افراد نے حصہ لیا۔ کچھ مریضوں کو یہ دوا دی گئی جبکہ کچھ پلاسیبو یعنی بے ضرر دوا دی گئی۔

    ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی جو اس ادارے کے سربراہ ہیں کا کہنا تھا کہ ’اعداد و شمار کے مطابق ریمڈیسیور کا مریض کے صحتیاب ہونے کے وقت میں کمی میں واضح، اہم اور مثبت اثر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ ’ایک دوا اس وائرس کو روک سکتی ہے‘ اور یہ مریضوں کے علاج کے لیے ہماری صلاحیت میں اضافے کے لیے راہ ہموار کرے گی۔‘

    تاہم ابھی اس دوا کا اموات پر اثر واضح نہیں ہے۔ وہ افراد جنھیں ریمیڈریسور دی گئی ان میں اموات کی شرح آٹھ فیصد تھی جبکہ جن لوگوں کو ایک بے ضرر دوا دی گئی ان میں اموات کی شرح 11 اعشاریہ چھ فیصد تھی۔

  20. روس: غیر ملکیوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی میں توسیع

    روس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    روس کے وزیرِ اعظم میخائل مشستن نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ملک میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل یہ پابندی جمعہ کے روز ختم ہو رہی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایسے افراد کو رعایت دی جائے گی جو روس میں درآمد شدہ آلات کی مرمت یا اسے نصب کرنے آ رہے ہیں۔

    روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 108 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 972 ہو گئی ہے۔

    حکام کے مطابق اب تک ملک میں کل متاثرین کی تعداد 99399 ہے۔