آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری، آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنیچر کو جہاں انگلینڈ نے جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا وہیں جنوبی افریقہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

لائیو کوریج

  1. ٹیم میں تبدیلیاں

    جنوبی افریقہ کے کپتان باووما نے ٹاس کے وقت بتایا کہ انھوں نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ کلاسن کی جگہ کوئنٹن ڈیکاک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیم گذشتہ دنوں کے مقابلہ بہتر محسوس کر رہی ہے۔ کوئنٹن اب بہتر حالت میں ہیں۔‘

    خیال رہے کہ ڈیکاک نے بلیک لائیوز میٹر مہم کے سلسلے میں گھٹنے ٹیکنے سے انکار کرنے کے بعد اپنے رویے پر معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ وہ ’نسل پرست نہیں۔‘ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 'ذاتی وجوہات' کی بنا پر نہیں کھیلے تھے۔

    سری لنکا کے کپتان شناکا نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ’وکٹ کل جیسی ہے تو ہمیں توقع ہے کہ یہ کچھ سلو رہے گی۔‘

  2. جنوبی افریقہ کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  3. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کی ایک، ایک میچ میں جیت

    جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا سپر 12 مقابلہ جیتا تھا مگر اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں اسے شکست ہوئی تھی۔

    دوسری طرف سری لنکا کو بھی آسٹریلیا کے خلاف شکست ہوئی تھی مگر بنگلہ دیش کے خلاف اس نے اپنا میچ جیت لیا تھا۔

  4. سری لنکا کا سکواڈ

    داسن شناکا (کپتان)، شارتھ اسلانکا، دشمنتھا چمیرا، دنیش چندیمال، اکیلا داننجیا، دھاننجیا ڈی سلوا، آوشکا فرنینڈو، بنورا فرنینڈو، وانندو ہسرنگا، چامیکا کارونارتنے، لاہیرو کمارا، پتھم نیسنکا، کوسال پریرا (وکٹ کیپر)، بھنوکا راجاپکسا، مہیش تھیکشنا

  5. جنوبی افریقہ کا سکواڈ

    ٹیمپا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈیکاک (وکٹ کیپر)، جورن فورٹون، ریزا ہینڈرکس، ہینرچ کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، لونگی نگیڈی، اینرچ نورکیا، ڈوین پریٹورس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، راسی وینڈر ڈیوسن

  6. ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا, بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں شارجہ کے میدان میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

    گروپ ون کی دونوں ٹیموں نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور ایک، ایک میچ میں فتح حاصل کی ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں جنوبی افریقہ پانچویں جبکہ سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔

    آج کے دوسرے میچ میں دبئی میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔