آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری، آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنیچر کو جہاں انگلینڈ نے جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا وہیں جنوبی افریقہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, آسٹریلوی اننگز کا پہلا چھکا!, آسٹریلیا کا سکور: 95/5، 17 اوور مکمل

    ایشٹن ایگر نے بلآخر آسٹریلوی اننگز کو تھوڑا سہارا دیا اور انگلینڈ کے سب سے عمدہ بولر کرس ووکس کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے آخری اوور میں ان کو لیگ سائیڈ پر دو بڑے بڑے چھکے لگائے اور پھر اوور کی آخری گیند پر خوش قسمتی سے لیگ بائی کے چار رنز بھی بٹور لیے۔

    اس طرح یہ اننگز میں آسٹریلیا کا سب سے اچھا اوور گیا۔

  2. مورگن کی کپتانی کی تعریف

    ستیش کہتے ہیں کہ آسٹریلیا نے معین علی کی تیاری کی ہوگی مگر انگلش کپتان اوئن مورگن نے ’اپنی ٹوپی سے خرگوش نکالا اور لیام کو ان کی جگہ استعمال کیا۔‘

  3. کپتان فنچ کی مزاحمت جاری، جارڈن کو بھی چوکا!, آسٹریلیا کا سکور: 75/5، 16 اوور مکمل

    آسٹریلیا کے جانب سے کپتان فنچ ابھی بھی اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جارڈن کے اوور میں انھوں نے ایک چوکا لگایا اور اوور میں آٹھ رنز حاصل کیے۔

  4. آسٹریلوی اننگز کا سب سے کامیاب اوور، کپتان فنچ کے دو چوکے, آسٹریلیا کا سکور: 67/5، 15 اوور مکمل

    یہ واضح ہے کہ آسٹریلیا نے ٹائمل ملز کو نشانہ بنانے کی کوشش شروع کی ہے اور ان کے اوور میں کپتان فنچ نے پہلی دو گیندوں پر دو چوکے لگائے اور اوور میں مجموعی طور پر دس رنز حاصل کیے۔

  5. لیام لوونگسٹون کا بھی عمدہ سپیل مکمل, آسٹریلیا کا سکور: 57/5، 14 اوور مکمل

    انگلینڈ نے اپنے پارٹ ٹائم بولر سے بہت عمدہ چار اوورز نکلوا دیے جس میں صرف 15 رنز دیے گئے اور انھوں نے ایک وکٹ بھی حاصل کر لی۔

  6. عادل رشید کا کامیاب سپیل مکمل, آسٹریلیا کا سکور: 53/5، 13 اوور مکمل

    عادل رشید نے اپنی بہترین بولنگ جاری رکھی اور چار اوورز میں صرف 19 رنز دیے۔

  7. بریکنگ, آسٹریلیا کو ایک اور نقصان، لیام لوونگسٹون کی بھی وکٹ, آسٹریلیا کا سکور: 51/5، 12 اوور مکمل

    میتھیو ویڈ نے سکور کی آہستہ پیشقدمی کو بہتر بنانے کے لیے لیام لوونگسٹون کی بولنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن باؤنڈری پر وہ جیسن رائے کے ہاتھوں 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

  8. ٹائمل ملز بولنگ کے لیے متعارف, آسٹریلیا کا سکور: 49/4، 11 اوور مکمل

    آسٹریلیا نے بالآخر اپنی تیسری باؤنڈری حاصل کر لی جب فاسٹ بولر ٹائمل ملز بولنگ کے لیے آئے اور ویڈ نے انھیں آف سائیڈ پر کٹ مارا اور گیند معین علی سے کچھ ہی دور گری اور باؤنڈری عبور کر گئی۔

    ملز کے اس اوور میں آٹھ رنز بنے۔

  9. ’آج کے میچ کا ایشز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘, سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا تبصرہ

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کہتے ہیں کہ ’آج رات میچ کے نتیجے کا ایشز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    ’دونوں فارمیٹ بہت زیادہ مختلف ہیں، جیسے الگ کھیل ہوں۔‘

  10. آسٹریلوی اننگز کے دس اوورز مکمل ، کپتان فنچ ابھی بھی کریز پر موجود, آسٹریلیا کا سکور: 41/4، دس اوور مکمل

    لیام لوونگسٹون نے اپنے دو اوور کرا لیے اور اب تک انھوں نے صرف نو رنز دیے ہیں۔

    آسٹریلیا کو یقینی طور پر پریشانی ہوگی کہ دس اوور ہونے کے بعد ان کا سکور صرف 41 ہے۔ کپتان فنچ کے کندھوں پر بڑا سکور کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔

    انگلینڈ کی شاندار بولنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پہلی 60 گیندوں پر انھوں نے صرف دو چوکے دیے ہیں اور ایک بھی چھکا نہیں لگا ہے۔

  11. ’آسٹریلیا کی ناقص حکمت عملی‘, شین وارن کی آسٹریلیا کی ٹیم سلیکشن پر کڑی تنقید

    آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین وارن کہتے ہیں کہ اس میچ کے لیے آسٹریلیا کی سلیکشن مایوس کن تھی کیونکہ مارش کو یہ میچ نہیں کھلایا گیا اور ’میکسویل کو پاور پلے میں بیٹنگ کرائی گئی (جنھیں ہمیشہ پاور پلے کے بعد آنا چاہیے)۔‘

    ’میکسویل کی جگہ سٹوئنس کو آنا چاہیے تھا۔ یہ آسٹریلیا کی ناقص حکمت عملی ہے۔ مجھے سمتھ پسند ہیں لیکن انھیں ٹی 20 ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔ (مگر) مارش کو ضرور ہونا چاہیے۔‘

    خیال رہے کہ آسٹریلیا نے اس میچ میں مارش کی جگہ سپنر ایشٹن ایگر کو کھلایا ہے۔

  12. عادل رشید کا تیسرا اوور مکمل، آسٹریلیا کے رن بنانے کی اوسط چار سے اوپر, آسٹریلیا کا سکور: 37/4، نو اوور مکمل

    عادل رشید نے اننگز میں اپنے تین اوور مکمل کر لیے ہیں اور اب تک انھوں نے 17 رنز دیے ہیں۔

    آسٹریلیا آہستہ آہستہ اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس اوور میں انھوں نے پانچ رنز حاصل کیے۔

  13. لیام لوونگسٹون آٹھویں اوور کے لیے متعارف, آسٹریلیا کا سکور: 32/4، آٹٌھ اوور مکمل

    انگلینڈ نے حیران کن طور پر اپنے جارحانہ بلے باز لیام لوونگسٹون کو بولنگ کے بلا لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں وہ پہلے بھی بنگلہ دیش کے خلاف گیند کرا چکے اور انھیں دو وکٹیں بھی ملی تھیں۔

    اپنے پہلے اوور میں انھوں نے پانچ رنز دیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان آیرون فنچ اور میتھیو ویڈ اس وقت اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  14. بریکنگ, آسٹریلیا کو چوتھا نقصان، سٹوئنس بھی رشید کی گیند پر آؤٹ, آسٹریلیا کا سکور: 27/4، سات اوور مکمل

    عادل رشید کو کپتان مارگن ساتویں اوور کے لیے لائے تو انھوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر مارکس سٹوئنس کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

    اس کے بعد اوور میں میتھیو ویڈ نے ایک چوکا ضرور لگایا لیکن آسٹریلیا کی ٹیم ابھی بھی پریشانی سے دوچار ہے۔

  15. پاور پلے اوورز مکمل، میچ انگلینڈ کی گرفت میں, آسٹریلیا کا سکور: 21/3، چھ اوور مکمل

    کرس ووکس نے اننگز میں اپنا تیسرا اوور کرایا اور اس میں صرف ایک وائیڈ اور ایک لیگ بائی کے رن آسٹریلیا کو ملے۔

    اس طرح پاور پلے میں وہ صرف 21 رنز حاصل کر سکے اور انگلینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط ہوتی نظر آ رہی ہے۔

  16. آسٹریلیا کے رن بنانے کی اوسط چار سے بھی کم, آسٹریلیا کا سکور: 19/3، پانچ اوور مکمل

    آسٹریلیا نے جارڈن کے دوسرے اوور میں چار رنز حاصل کیے لیکن ان کا مجموعی رن ریٹ پانچ اوورز کے بعد 3.80 رنز فی اوور پر رہا۔

  17. ’سیم موومنٹ انگلینڈ کے لیے بھی اچھی خبر نہیں‘

    انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی تین وکٹیں پاور پلے کے اندر گِر چکی ہیں۔

    ٹوئٹر پر ایک صارف کی رائے ہے کہ ’سیم موومنٹ انگلینڈ کے لیے بھی اچھی خبر نہیں۔

    ’ہیزلوڈ، کمنز اور سٹارک تینوں زبردست ہیں۔‘

  18. ’آسٹریلیا کو کس کی بُری نظر لگ گئی؟‘, ٹوئٹر پر صارف بینظیر کا تبصرہ

  19. بریکنگ, کرس ووکس آسٹریلوی بلے بازوں پر پوری طرح حاوی، میکسویل بھی آؤٹ, آسٹریلیا کا سکور: 15/3، چار اوور مکمل

    انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے ایک اور بہترین اوور کرایا جس میں انھوں نے چار رنز دیے لیکن گلین میکسویل کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم اس وقت شدید دباؤ میں نظر آ رہی ہے۔

  20. بریکنگ, کرس جارڈن کی گیند پر کرس ووکس کا نہایت شاندار کیچ! سٹیو سمتھ بھی آؤٹ, آسٹریلیا کا سکور: 11/2، تین اوور مکمل

    کرس جارڈن نے اننگز کا تیسرا اوور پھینکا جس کی پہلی ہی گیند پر سٹیو سمتھ نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا اور مڈ آن پر کرس ووکس نے پیچھے بھاگتے ہوئے جمپ کی اور ایک ہاتھ سے گیند پر دبوچ لیا اور گرنے کے باوجود گیند تھامے رہے۔

    سٹیو سمتھ صرف ایک رن بنا سکے۔

    اس کے بعد جارڈن نے اپنے اوور میں کُل تین رنز دیے۔