آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری، آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنیچر کو جہاں انگلینڈ نے جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا وہیں جنوبی افریقہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔
لائیو کوریج
دو اوورز کا اختتام، جنوبی افریقہ کا سکور 14/0, تھیکشنا کے اوور میں 10 رنز بنے
ڈیکاک کا پہلا چوکا, سویپ پر چار رنز
پہلے اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا سکور 4/0
جنوبی افریقہ کی بیٹنگ شروع
اوپنر ہینڈرکس اور ڈیکاک کریز پر موجود
پہلا اوور چمیرا کا
جنوبی افریقہ کا ہدف 143 رنز
سری لنکا کی بیٹنگ کا آغاز اتنا بُرا نہیں تھا مگر مسلسل وکٹیں گِرنے سے ان کے لیے تیز سکور کرنا مشکل رہا۔ نیسنکا نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر وہ 19ویں اوور میں پریٹورس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شمسی اور پریٹورس نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شمسی نے اس سلو وکٹ پر اچھی بولنگ کی اور پریٹورس نے آخر کے اوورز میں تین وکٹیں حاصل کر کے اس کا ساتھ دیا۔
جبکہ نورکیا نے اپنی تیز گیندوں پر دو بلے بازوں پریرا اور چمیرا کو بولڈ کیا۔
نیسنکا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہیں کھیل سکا۔ ابتدائی طور پر اسلانکا نے 21 رنز بنا کر نیسنکا کا ساتھ دیا تھا مگر ربادا کی بہترین تھرو کی بدولت وہ رن آؤٹ ہوگئے تھے۔
سری لنکا 142 پر آل آؤٹ
نورکیا کی دوسری وکٹ, چمیرا بولڈ ہوگئے!
پریٹورس نے تین اوورز میں تین اہم وکٹیں حاصل کیں
پریٹورس نے اپنے تین اوورز میں صرف 17 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ شناکا، کارونارتنے اور پھر نیسنکا ان کی سلو گیندوں پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آخری اوور نورکیا کریں گے
19 اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 134/8
کریز پر تھیکشنا اور چمیرا موجود
پریٹورس نے تیسری وکٹ حاصل کر لی
نیسنکا 72 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کارونارتنے کیچ آؤٹ
پریٹورس نے دوسری وکٹ حاصل کر لی۔
18 اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 129/6
نیسنکا کے دو مسلسل چوکے, 36 گیندوں پر نیسنکا کے 72 رنز
نیسنکا کا ربادا کو چھکا
’سری لنکا نے اپنی وکٹیں تحفے میں پیش کیں‘
ٹوئٹر پر سمیر کہتے ہیں کہ سری لنکا کے بلے باز اچھے سپنرز کے خلاف مشکل میں نظر آئے ہیں۔
’یہ ایک مسئلہ ہے جو ہماری ٹیم کی پیشرفت کو روک رہا ہے۔ سپنرز کے خلاف سکور نہ کرنا ٹھیک ہے لیکن انھیں وکٹیں تحفے میں پیش کرنا ہمارے لیے مسئلہ رہا ہے۔‘
شناکا کیچ آؤٹ
پریٹورس نے سلو گیند کی جس پر شناکا کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان شناکا کا پہلا چوکا