آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری، آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنیچر کو جہاں انگلینڈ نے جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا وہیں جنوبی افریقہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, کرس ووکس کی اپنے پہلی ہی اوور میں وکٹ، وارنر آؤٹ!, آسٹریلیا کا سکور: 8/1، دو اوور مکمل

    انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا دوسرا اوور کرانے کرس ووکس آئے جنھوں نے اپنی دوسری ہی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو بھرپور گیند کرائی اور ان کے بلے کا کنارہ لیتے ہوئے گیند کیپر بٹلر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

    ووکس کے اس اوور میں صرف دو رنز بنے۔

  2. پہلے اوور کے بعد آسٹریلیا کا سکور 6/0

  3. فنچ کا پہلا چوکا, عادل راشد کی پانچویں گیند پر فنچ کی سٹریٹ شاٹ

  4. میچ کا آغاز!

    آسٹریلیا کے اوپنرز ایرون فنچ اور ڈیون وارنر کریز پر پہنچ گئے۔

    انگلینڈ کی طرف سے پہلا اوور عادل راشد کرائیں گے۔

  5. انگلینڈ کی ٹیم

    جیسن رائے، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، لیئم لوِنگ سٹون، اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید، ٹائمل ملز

  6. آسٹریلیا کی ٹیم

    ایرون فنچ (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، جوش ہیزلوڈ، گلین میسکویل، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زیمپا

  7. ٹیم میں تبدیلیاں

    انگلینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    جبکہ آسٹریلیا نے اس میچ میں آل راؤنڈر مِچ مارش کے جگہ اضافی سپنر ایشٹن ایگر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

  8. انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    آج کا دوسرا میچ دبئی میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  9. جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں سے میچ جیت لیا!

  10. ربادا کے ایج پر چار رنز

  11. دو گیندوں پر ایک رن دکار, سکور برابر

  12. ملر کا سنگل

  13. جنوبی افریقہ کو تین گیندوں پر دو رنز درکار

  14. ملر کا لیگ سائیڈ پر ایک اور چھکا

  15. چار گیندوں پر آٹھ رنز درکار

  16. ملر کا شاندار چھکا!

  17. ڈیوڈ ملر سٹرائیک پر

  18. جنوبی افریقہ کو 5 گیندوں پر 14 رنز درکار

  19. پہلی گیند پر ربادا نے ایک رن حاصل کیا

  20. آخری اوور کمارا کرائیں گے۔۔۔