آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری، آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنیچر کو جہاں انگلینڈ نے جوز بٹلر کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا وہیں جنوبی افریقہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

لائیو کوریج

  1. پہلی تین گیندوں پر صرف ایک سنگل, شمسی کا اچھا آغاز

  2. شمسی اب اپنا پہلا اوور کرائیں گے

  3. سات اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 44/1, مہاراج کا اچھا اوور، صرف پانچ رنز بن سکے

  4. ساتواں اوور مہاراج کریں گے

  5. پاور پلے کا اختتام، سری لنکا کا سکور 39/1

  6. اسلانکا کا پہلا چوکا, نورکیا کی گیند پر دلکش سٹریٹ ڈرائیو

  7. پانچ اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 26/1

  8. نیسنکا اور سری لنکا کا پہلا چھکا!

    ربادا کی گیند پر لانگ آن پر چھکا

  9. ڈیکاک نے سیاہ فام افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے گھٹنے ٹیکے

  10. نورکیا نے پریرا کو بولڈ کردیا!, سری لنکا کی پہلی وکٹ گِر گئی

    نورکیا کی سیدھی گیند پر پریرا پُل کرنا چاہتے تھے مگر وہ چوک گئے اور گیند وکٹوں پر جا لگی۔

    کریز پر اِن فارم اسلانکا کی آمد۔۔۔

  11. نورکیا کا پہلا اوور

  12. سری لنکا کا سکور 17/0، تین اوورز کا کھیل ختم, آخری گیند پر نیسنکا کا سنگل

  13. پریرا کے خلاف لیگ بیفور کی اپیل

    مارکرم کو سویپ پر جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش

    جنوبی افریقہ کا ریویو۔۔۔

    گیند کا امپیک سٹمپس سے باہر اور پریرا بچ گئے، امپائر کا فیصلہ برقرار۔

  14. دو اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 14/0

  15. پریرا کا پہلا چوکا, خوبصورت لیگ گلائنس

    ربادا اوور کی آخری گیند پر اپنی لائن سے چوک گئے۔۔۔

  16. نیسنکا کے بلے سے سری لنکا کا پہلا چوکا, ربادا کی گیند پر اِن سائیڈ ایج

  17. دوسرا اوور ربادا کا

  18. پہلے اوور میں سری لنکا کے پانچ رنز

    مارکرم کے پہلے اوور میں سری لنکا کے بلے بازوں نے پانچ سنگل بنائے۔

  19. میچ کا آغاز!

    نیسنکا اور پریرا کی اوپنگ

    پہلا اوور مارکرم کرا رہے ہیں

  20. ’ڈیکاک کی واپسی خوش آئند ہے‘

    ٹوئٹر پر بعض صارفین نے ڈیکاک کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں کچھ دن پہلے تک لگا تھا کہ اب ڈیکاک کبھی جنوبی افریقہ کے لیے نہیں کھیل سکیں گے۔ ’وہ واپس آ کر وہی کریں گے جس میں وہ بہترین ہیں۔‘