آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

تاریخی مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پہلا ورلڈ کپ جیت لیا

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ انتہائی ڈرامائی انداز میں سپر اوور تک گیا جہاں دوبارہ سکور ٹائی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈری لگانے پر ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا گیا۔

لائیو کوریج

عابد حسین and محمد صہیب

  1. بریکنگ, میچ 15 منٹ تاخیر سے شروع ہو گا

    لندن میں آج صبح بوندا باندی کے باعث ٹاس 15 منٹ تاخیر سے ہو گا یعنی پاکستان کے وقت کے مطابق 2:15 منٹ پر۔

    البتہ مجموعی اوورز میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔

  2. فائنل کے ’غیر سرکاری‘ ٹکٹ نہ خریدنے کی ہدایت

    کرکٹ کے شائقین اور خاص طور پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے حامیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ لاڈرز کے میدان پر اتوار کو ہونے والے فائنل کے بلیک میں غیر سرکاری ویب سائٹس سےخریدے گئے تمام ٹکٹوں کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

    یہ تنبیہہ کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ان تمام شائقین کرکٹ کو جاری کی گئی جو اتوار کو انگلینڈ کی ٹیم کو1992 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے آخری وقت میں مہنگے داموں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  3. کچھ بھی کروا لیں لیکن فائنل کا ٹکٹ دے دیں

  4. امپائر علیم ڈار سیمی فائنلز کے بعد فائنل سے بھی باہر

    ’آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کے روز ہونے والے فائنل کے لیے جن میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق علیم ڈار کو ریزرو امپائر رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بھی علیم ڈار ریزرو امپائر تھے۔‘

    ایسا کیوں ہے کہ 2011 کے ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک علیم ڈار نے کسی بھی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض نہیں سنبھالے؟ جانیے رشید الشکور کی اس تحریر میں۔

  5. نیوزی لینڈ انگلینڈ کو کس طرح ہرا سکتا ہے؟

    ’نیوزی لینڈ کو نئی گیند کو احتیاط سے کھیلنا کیونکہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اور خاص طور پر لارڈز کے میدان پر یہ انتہائی اہم ہے کیونکہ ان کنڈیشنز سے کرس ووکس، جوفرا آرچر اور بین سٹوکس واقف ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لیے 14 جولائی کا دن اپنے کام کو اچھی طرح انجام دینے کا دن ہے۔

    نیوزی لینڈ کے لیے یہ پہلا بڑا چیلنج ہے کیونکہ ان کے ایک اوپنر مارٹن گپٹل پورے ٹورنا منٹ میں جدوجہد کرتے نظر آئے ہیں اور وہ نو اننگز میں اب تک صرف 167 رنز ہی بنا سکے ہیں۔‘

  6. کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل آج لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

    دونوں ٹیموں نے اب تک کھیلے گئے 11 ورلڈ کپس میں سے کوئی بھی اپنے نام نہیں کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انڈیا کو پہلے سیمی فائنل میں سنسنسی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دی تھی۔

    جبکہ انگلینڈ نے روایتی حریف آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 27 سال بعد ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

    اس سلسلے میں بی بی سی کی ورلڈ کپ سے متعلق تفصیلی کوریج بی بی سی کے خصوصی ٰضمیمے میں پڑھی جا سکتی ہیں۔