آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

تاریخی مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پہلا ورلڈ کپ جیت لیا

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ انتہائی ڈرامائی انداز میں سپر اوور تک گیا جہاں دوبارہ سکور ٹائی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈری لگانے پر ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا گیا۔

لائیو کوریج

عابد حسین and محمد صہیب

  1. بریکنگ, کرس ووکس واپس آئے اور وکٹ لے اڑے!, سکور 220/6، 47 اوورز مکمل

    کرس ووکس اپنے بولنگ سپیل کو مکمل کرنے کے لیے واپس آئے اور آتے ہی انھوں نے اپنے اوور میں کولن ڈی گرانڈ ہوم کو 16 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

  2. آرچر کی عمدہ بولنگ جاری!, سکور 214/5، 46 اوورز مکمل

    جوفرا آرچر نے مسلسل بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ایسے وقت میں جب بیٹس مین بھرپور اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں، انھوں نے اپنے آٹھویں اوور میں صرف تین رنز دیے۔

  3. دوسری جانب سلور سٹون میں شائقین کا رش!, فارمولا ون، برطانوی گرانڈ پری، سلور سٹون

  4. تمام کھیل ایک ساتھ دیکھنے کا طریقہ!

  5. ٹام لیتھم کا ایک اور چھکا!, سکور 211/5، 45 اوورز

    انگلینڈ بولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تیز کھیلنے میں دشواری ہو رہی ہے لیکن ٹام لیتھم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ سکور کو آگے لے جا سکیں۔ مارک ووڈ کے آخری اوور میں انھوں نے وائیڈ لانگ آن پر خوبصورت چھکا لگایا۔

  6. کیویز کے 200 رنز مکمل, سکور 204/5، 44 اوورز مکمل

    جوفرا آرچر کے اس اوور میں انھوں نے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کو جارحانہ شاٹ کھیلنے سے تو باز رکھا مگر وائیڈ گیندیں کر گئے اور نتیجتاً اوور میں آٹھ رنز دیے۔

  7. مارک ووڈ کے اوور میں دس رنز, سکور 196/5، 43 اوورز مکمل

    اننگز کے 43ویں اوور میں مارک ووڈ نے اپنی تیز بولنگ جاری رکھی لیکن ان کی بدقسمتی رہی کہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے اور نیوزی لینڈ نے اس اوور میں دس رنز حاصل کر لیے۔

  8. جوفرا آرچر بولنگ کے لیے واپس, سکور 186/5، 42 اوورز مکمل

    اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے بہترین بولر، 19 وکٹیں حاصل کرنے والے جوفرا آرچر بولنگ کے لیے دوبارہ آ گئے اپنے چھٹا اوور کرانے کے لیے جس میں انھوں نے رنز دیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اب کولن ڈی گرانڈ ہوم کریز پر ٹام لیتھم کا ساتھ دینے کے لیے موجود ہیں۔

  9. پلنکٹ کا عمدہ سپیل مکمل!, سکور 181/5، 41 اوورز مکمل

    لائم پلنکٹ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور انگلینڈ کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی ہے۔ انھوں نے اپنے دس اوورز میں 42 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  10. آخری دس اوورز کا کھیل باقی!, سکور 179/5، 40 اوورز مکمل

    لائم پلنکٹ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ آلراؤنڈر جیمز نیشم کو بھی آؤٹ کر دیا ہے۔

    اب نیوزی لینڈ کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے اور کولن ڈی گرانڈ ہوم اور ٹام لیتھم کریز پر موجود ہیں۔

    ایسے میں نیوزی لینڈ کو کم از کم 250 رنز کا ہدف زہن میں رکھ کر کھیلنا ہو گا لیکن اس بات کو بھی یقینی بنانا ہو گا کہ وہ مقررہ پچاس اوورز سے پہلے ہی آؤٹ نہ ہو جائیں۔ اس وقت انگلینڈ کا میچ میں پلڑہ بھاری ہے۔

  11. بریکنگ, جمی نیشم تیز کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ, سکور 173/5، 39 اوورز مکمل

    لائم پلینکٹ کے سپیل نے صحیح معنوں میں انگلینڈ کے لیے میچ بنایا ہے۔ اپنے نویں اوور میں انھوں نے جمی نیشم سے ایک چوکا کھایا لیکن اوور کی آخری گیند پر وہ تیز کھیلنے کی کوشش میں ایک اونچا شاٹ کھیل گئے اور یہ جانچ نہ سکے کہ یہ سلو گیند تھی۔ نتیجتاً مڈ آن پر کھڑے جو رووٹ نے ان کا آسان کیچ پکڑ لیا۔ نیشم نے 25 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔

  12. آج برطانیہ میں کھیلوں کا مصروف دن!

    آج برطانیہ میں نہ صرف کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے بلکہ خواتین کا نیٹ بال ورلڈ کپ بھی جاری ہے۔

    اس کے علاوہ آج برطانوی گرانڈ پری اور ومبلڈن کا فائنل بھی ہو رہا ہے۔

  13. لیتھم کا عمدہ چوکا!, سکور 159/4، 37 اوورز مکمل

    ٹام لیتھم نے لائم پلنکٹ کو سکوائر لیگ باؤنڈری کی جانب چوکا لگایا ہے۔

    یہ شراکت نیوزی لینڈ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

  14. نیشم کے دو چوکے!, سکور 152/4، 35 اوورز مکمل

    جیمز نیشم نے بین سٹوکس کو 93 گیندوں کے بعد چوکا مار کر نیوزی لینڈ کو دباؤ سے نکالا ہے۔

    سٹوکس کے اس اوور میں 11 رنز بنے اور نیوزی لینڈ نے 150 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔

  15. ’ریویو کا صحیح استعمال بہت اہم ہے‘

  16. ’اس پچ پر 260/270 ایک اچھا سکور ثابت ہو گا‘

    کرک وز نے اس پچ کو 6.3 کی ریٹنگ دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کی سب سے مشکل پچوں میں آٹھویں نمبر پر ہے اور یہاں 260 یا 270 کا ٹوٹل اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔

  17. بریکنگ, راس ٹیلر بھی آؤٹ! ووڈ کا میڈن وکٹ اوور, سکور 141/4، 34 اوورز مکمل

    کیوی امیدوں کو سخت دھچکہ، مارک ووڈ نے اپنے نئے سپیل کی پہلی ہی گیند پر راس ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جنھوں نے 31 گدیندوں پر صرف 15 رنز بنائے۔ ٹیلر بد قسمت رہے کیونکہ گیند ان کے پیڈ پر لگی اور واضح تھا کہ وہ سٹمپس کے اوپر جا رہی ہے لیکن امپائر ایراسمس نے انھیں آؤٹ قرار دیا اور نیوزی لینڈ کے پاس کوئی ریویو نہیں تھا کہ وہ اس کو چیلنج کر سکیں۔ مارک ووڈ کا یہ اوور میڈن گیا جو کہ اننگز کا پہلا میڈن بھی تھا۔

  18. سٹوکس کے اوور میں سات رنز, سکور 141/3، 33 اوورز مکمل

    بین سٹوکس کے اگلے اوور میں دونوں بلے بازوں نے سنگلز اور ڈبل کی مدد سے سات رنز بنائے۔ کیا ان دونوں کی شراکت کیویز کو اچھے سکور تک لے جا سکے گی؟

  19. ٹیلر کا انگلینڈ کے خلاف شاندار ریکارڈ!

    کرک وز کے مطابق راس ٹیلر اس انگلینڈ بولنگ اٹیک کے خلاف 119.8 کی اوسط سے رنز بناتے ہیں۔

  20. لائم پلنکٹ مڈل اوورز کے بادشاہ!

    لائم پلنکٹ نے اپریل 2015 کے بعد سے 11 سے 40 اوورز کے درمیان سب سے زیادہ 56 آؤٹ کر رکھے ہیں۔

    آج بھی انھوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور نصف سنچری بنانے والے اوپنر ہینری نکولز کی اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔