نیوزی لینڈ کی رن بنانے کی اوسط کم ہو کر 4.18, سکور 134/3، 32 اوورز مکمل
عادل رشید نے اپنے آٹھویں اوور میں صرف چار رنز دیے اور اب تک ان کی بولنگ پر کل 39 رنز بن چکے ہیں۔ ٹام لیتھم اور راس ٹیلر مجبور ہیں کہ وہ احتیاط سے بیٹنگ کریں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ انتہائی ڈرامائی انداز میں سپر اوور تک گیا جہاں دوبارہ سکور ٹائی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈری لگانے پر ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا گیا۔
عابد حسین and محمد صہیب
عادل رشید نے اپنے آٹھویں اوور میں صرف چار رنز دیے اور اب تک ان کی بولنگ پر کل 39 رنز بن چکے ہیں۔ ٹام لیتھم اور راس ٹیلر مجبور ہیں کہ وہ احتیاط سے بیٹنگ کریں۔
لیام پلینکٹ کے سات اوورز کے بعد بین سٹوکس بولنگ کے لیے آئے اور انھوں نے چار رنز دیے۔
30 اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اب تک تین وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ہیں۔
جب نیوزی لینڈ کو کپتان ولیمسن کی صورت میں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا تو ایسا لگ رہا تھا کہ اب یہ میچ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔
اور پھر ہینری نکولز اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پلنکٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
پلنکٹ کی ان دو وکٹوں نے میچ کا پانسہ انگلینڈ کے حق میں پلٹ دیا ہے۔
دوسری جانب 35 برس کے راس ٹیلر اپنے تجربے کی مدد سے نیوزی لینڈ کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیلر نے انڈی ا کے خلاف سیمی فائنل میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے تھے۔
ان کا ساتھ وکٹ کیپر ٹام لیتھم دے رہے ہیں جنھوں نے اب تک اس ورلڈ کپ میں اپنی یٹنگ کے جوہر نہیں دکھائے۔
نیوزی لینڈ کو اس جوڑی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں جیمز نیشم، کولن ڈی گرانڈ ہوم اور مچل سینٹنر جارحانے انداز میں بلے بازی کرتے ہیں۔
ایسے میں اس جوڑی کو ذمہ دارانہ بلے بازی کرنے کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کے پاس اس وقت بقیہ 20 اوورز میں کرس ووکس، پلنکٹ اور عادل رشید کے تین تین جبکہ جوفرا آرچر کے پانچ اور مارک وڈ کے چھ اوورز موجود ہیں۔
لیام پلنکٹ نے انتہائی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اپنے ساتویں اوور میں بھی صرف ایک رن دیا اور اب تک 27 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد عادل رشید نے عمدہ بولنگ کی ہے اور کسی بلے باز کو جارحانہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا ہے۔
صحافی ایاز میمن کا کہنا ہے کہ ولیمسن کی صورت میں انگلینڈ کے سامنے سے سب سے بڑی رکاوٹ ہٹ گئی ہے۔
اب نیوزی لینڈ کے باقی بلے بازوں کا کڑا امتحان ہو گا۔
لیم پلنکٹ کی ایک اور وکٹ! اس بار انھوں نے ففٹی کرنے والے ہینری نکولز کو بولڈ کر دیا۔ انھوں نے 55 رنز بنائے اور ان کی ٹیم کو امید تھی کہ وہ شاید ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر جمے رہیں لیکن پلنکٹ نے ان امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ آگے پڑنے والی گیند کو انھوں نے ڈرائیو کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کا اندرونی کنارہ لیتے ہوئے وکٹوں کو جا لگی۔
ہینری نکولز نے آعاز میں مشکلات کے بعد اپنی نویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ عادل رشید کو لانگ آن پر کھیل کر انھوں نے اپنی ففٹی مکمل کی۔ انھوں نے یہ سنگِ میل 71 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے عبور کیا ہے۔ ہینری نکولز اس پورے ٹورنامنٹ میں مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ آج بھی آغاز میں وہ کرس ووکس کے عمدہ سپیل کے دوران ایک کامیاب ریویو کی بدولت آؤٹ ہونے سے بال بال بچے۔
گذشتہ اوور کے کامیاب بولر لیم پلنکٹ نے صرف ایک رن دیا۔
عادل رشید کے اوور میں نئے آنے والے بلے باز راس ٹیلر نے لیگ سائیڈ پر کھیل کر دو رنز حاصل کیے لیکن باقی اوور میں بھی بغیر کسی دقت کے بیٹنگ کی۔
لیام پلنکٹ نے اپنی فاسٹ بولنگ سے انگلینڈ کو انتہائی اہم ترین کامیبای دلوا دی جب 23ویں اوور کی چوتھی گیند پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو انھوں نے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ولیمسن نے 53 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور وہ ایک ایسے موقع پر آؤٹ ہو گئے جب لگ رہا تھا کہ وہ نکولز کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ کو بڑے سکور تک لے جائیں گے۔
عادل رشید نے اس بار اوور میں اچھی گیند کی اور ولیمسن کو مسلسل فلائٹ دی تاکہ وہ لالچ میں آ کر اونچا شاٹ کھیلیں لیکن ایسا نہ ہوا۔ اس اوور میں چار رنز حاصل کر کے کیویز نے مجموعی طور پر اننگز کی سنچری مکمل کر لی ہے۔
کرک وز کے مطابق مارک وڈ کی بولنگ کی رفتار کی اوسط اس سپیل میں 146 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
مارک ووڈ کے چوتھے اوور میں کیوی بلے بازوں نے اچھے شاٹ کھیلے اور اوور میں سات رنز حاصل کیے۔ اس طرح آخری تیس گیندوں پر یہ دونوں تیس رنز بنا چکے ہیں اور ان دونوں کا اپنی شراکت 68 رنز کی ہو چکی ہے۔
لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ ٹریفالگر سکوائر میں بڑی سکرین پر میچ دیکھنے کے لیے جمع ہیں۔
20ویں اوور کی پہلی گیند پر ولیمسن نے عادل رشید کو مڈ وکٹ کی جانب اونچا شاٹ مار کر ایک چوکا حاصل کیا اور اس کے بعد فائن لیگ پرکھیل کر دو رنز مزید حاصل کیے۔ کیوی بلے بازوں کی حکمت عملی سے لگ رہا ہے کہ ولیمسن کوشش کریں گے کہ عادل رشید ردھم میں نہ آئیں۔
ایک طرف نکولز پر اعتماد بیٹنگ کر رہے ہیں تو وہیں مارک ووڈ نے اپنی گیند کرنے کی رفتار تیز کی ہے اور اس اوور میں ایک چوکا کھانے کے بعد نکولز کو ایک زبردست باؤنسر کرائی۔
کرکٹ پر تجزیے اور تبصرے کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اپنی پہلی 30 گیندوں پر آج سے پہلے ایک دفعہ کم رنز بنائے ہیں۔ آج انھوں نے اپنی پہلی 30 گیندوں پر صرف نو رنز بنائے۔