آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

تاریخی مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پہلا ورلڈ کپ جیت لیا

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ انتہائی ڈرامائی انداز میں سپر اوور تک گیا جہاں دوبارہ سکور ٹائی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈری لگانے پر ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا گیا۔

لائیو کوریج

عابد حسین and محمد صہیب

  1. مورگن بمقابلہ شارٹ بولنگ!

  2. بریکنگ, روٹ دباؤ برداشت نہ کر سکے، آؤٹ ہو گئے!, سکور 60/2، 17 اوورز مکمل

    روٹ کے صبر کا پیمانہ بالآخر لبریز ہو گیا اور انھوں نے کولن ڈی گرانڈ ہوم کی وائڈ گیند پر جارحانہ شاٹ مارنے کی کوشش کی اور کیپر ٹام لیتھم نے ان کا آسان کیچ پکڑ لیا۔ روٹ نے 30 گیندوں پر سات رنز بنائے۔

  3. لوکی فرگیوسن بولنگ اٹیک میں!, سکور 59/1، 16 اوورز مکمل

    یہ اس میچ کا اہم موقع ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لوکی فرگیوسن کو بولنگ اٹیک میں لایا گیا ہے۔

    انھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف تین رنز دیے۔

  4. بریکنگ, انگلینڈ کے پچاس رنز مکمل!, سکور 51/1 ، 14 اوورز مکمل

    انگلینڈ نے 14ویں اوور میں پچاس رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اس اوور میں بیئرسٹو نے دو چوکے مارے جن میں سے ایک خوش قسمتی سے ان کی وکٹوں کے قریب سے ہوتا ہوا فائن لیگ باؤنڈری پار کر گیا۔

  5. بریکنگ, لگاتار تیسرا میڈن!

    نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے اپنے چھٹے اوور میں بھی کوئی رن نہیں بننے دیا۔ اس طرح اب تک انگلینڈ نے پچھلی 19 گیندوں میں کوئی رن نہیں بنایا۔

    دباؤ بڑھ رہا ہے، کبھی بھی بلے بازوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔

  6. بریکنگ, ڈی گرانڈ ہوم نے بیئرسٹو کا کیچ چھوڑ دیا!

    نیوزی لینڈ کے بولرز نے آہستہ آہستہ انگلینڈ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے اور ڈی گرانڈ ہوم نے اپنا پہلا اوور میڈن تو کرایا لیکن اوور کی آخری گیند پر انھوں نے جونی بیئرسٹو کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

  7. اننگز کا پہلا میڈن!, سکور 39/1، 10 اوورز مکمل

    میٹ ہینری نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پانچویں اوور میڈن کرایا ہے۔

    انھوں نے اب تک صرف 13 رنز دیے ہیں اور ایک وکٹ بھی حاصل کی ہے۔

  8. بیئر سٹو کے ورلڈ کپ میں 500 رنز مکمل!, سکور 39/1 ، نو اوورز مکمل

    بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق جانی بیرسٹو نے ورلڈ کپ کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف صفر سے کیا تھا لیکن اس کے بعد وہ اس ورلڈ کپ میں 500 رنز مکمل کر چکے ہیں۔ وہ اس وقت 18 رنز پر کھڑے ہیں اور چار چوکے لگا چکے ہیں۔

  9. ہینری کی عمدہ بولنگ جاری!, سکور 34/1، آٹھ اوورز مکمل

    ہینری بہترین بولنگ کا مظاہرہ کر رہےہیں اور انگلش بلے بازوں کو بری گیندیں نہیں کروا رہے جس کے باعث انگلینڈ کے بلے بازوں پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ان کے چوتھے اوور میں صرف ایک رن بنا۔

  10. ہینری کی خوبصورت بولنگ!

    رائے کے جارحانہ انداز کے باوجود ہینری نے آگے گیند کرانے کو ترجیح دی اور اس اننگز کی تیسری سب سے زیادہ سوئنگ والی گیند کرا کہ جیسن رائے کو آؤٹ کیا۔

  11. بریکنگ, انگلینڈ کو پہلا نقصان، رائے آؤٹ!, سکور 28/1، چھ اوورز مکمل

    میٹ ہینری کو بالآخر اپنی اچھی بولنگ کا صلہ مل گیا اور انھوں نے جیسن رائے خطرناک بلے باز کو آؤٹ کر دیا ہے۔

    انھوں نے تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔

  12. ہینری کا ایک اور اچھا اوور!, سکور 16/0، چار اوورز مکمل

    نیوزی لینڈ کے بولرز عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن فی الحال ان کی قسمت ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔ اس اوورمیں بھی صرف چار رنز بنے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہیں ہو سکی۔

  13. اننگز کا پہلا چوکا!, سکور 5/0، دو اوورز مکمل

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری طرف سے میٹ ہینری گیند کرانے آئے ہیں اور انھوں نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہویے پہلی پانچ گیندوں میں تو جیسن رائے کو باندھے رکھا، لیکن آحری بال پر رائے نے انھیں خوبصورت سٹریٹ ڈرائیو مار کر اننگز کا پہلا چوکا لگا دیا۔

  14. بریکنگ, نیوزی لینڈ کا پہلی گیند پر ناکام ریویو!, سکور 1/0، ایک اوور مکمل

    نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے پہلی ہی گیند پر جیسن رائے کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی لیکن انھیں مرے اریسمس نے آؤٹ نہیں دیا۔

    جس جح بعد کین ولیمسن نے ریویو لیا لیکن امپائرز کال کی بنا پر اسے آؤٹ نہیں دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کا ریویو ضائع تو نہیں ہوا لیکن اگر امپائر یہ آؤٹ دے دیتا تو یہ آؤٹ ہوتا۔

  15. یہ ’اتنا برا سکور نہیں‘

  16. بریکنگ, انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے درمیان 242 رنز!

    کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے ہیں۔

    نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز تو اچھا کیا اور ایک وقت پر ان کو 103 رنز پر صرف مارٹن گپٹل کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

    لیکن پھر فاسٹ بولر لائم پلنکٹ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کپتان کین ولیمسن کو آؤٹ کیا بلکہ نصف سنچری بنانے والے اوپنر ہینری نکولز کو بھی پویلین واپس پہنچا دیا۔

    ایسے میں ٹام لیتھم اور جیمز نیشم نے 35 گیندوں پر 32 رنز کی شراکت بنا کر نیوزی لینڈ کی امیدیں بحال کیں۔

    لیکن ایک مرتبہ پھر پلنکٹ نے نیشم کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے بھی تین آؤٹ کیےجبکہ آرچر اور مارک ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نکولز 55 اور ٹام لیتھم 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میچ کے تفصیلی سکور کارڈ کے لیے یہا کلک کریں۔

    کیا انگلینڈ بالآخر اپنا پہلا ورلڈ کپ جیت پائے گا، یا یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے پاس جائے گا؟

  17. بریکنگ, ورلڈ کپ جیتنے کے لیے انگلینڈ کو 242 رنز درکار, سکور 241/8 ، 50 اوورز مکمل

    جوفرا آرچر اننگز کا آخری اوور کرانے آئے ہیں اور ان کی پہلی گیند پر سانٹنر شاٹ نہ کھیل سکے۔ دوسری گیند پر انھوں نے آف سائیڈ پر شاٹ کھیلا اور رن آؤٹ ہوتے ہوتے بچ گئے۔ وائیڈ کرنے کے بعد جو تیسری گیند کرائی اس پر میٹ ہینری بولڈ ہو گئے۔ یہ آرچر کی اس ورلڈ کپ میں 20ویں وکٹ تھی۔ اس طرح آرچر نے اننگز کے آخری اوور میں صرف تین رنز دیے اور انگلینڈ کو میچ میں جیت حاصل کرنے کے لیے اب صرف 242 رنز کی ضرورت ہے۔

  18. بریکنگ, کرس ووکس کی تیسری وکٹ, سکور 238/7، 49 اوورز مکمل

    نیوزی لینڈ کی آخری امید ٹام لیتھم اپنے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور انھوں نے ووکس کی آہستہ کرائی ہوئی گیند پر جیمز ونس کو 47 رنز پر کیچ دے دیا۔ اس اوور کی پہلی گیند پر ان کے خلاف ایک ایل بی ڈبلیو کی اپیل بھی ہوئی تھی لیکن وہ گیند لیگ سٹمپ کے باہر گری تھی۔ ووکس نے اوور میں ایک نو بال بھی کرائی لیکن فری ہٹ پر مچل سانٹنر فائدہ نہ اٹھا سکے۔ مگر اس کے بعد آخری گیند پر میٹ ہینری نے ڈیپ مڈ وکٹ پر زور دار شاٹ مار کر چوکا حاصل کر لیا۔

  19. آرچر کا کفایتی اوور!, سکور 225/6، 48 اوورز مکمل

    جوفرا آرچر نے اپنے نویں اوور میں صرف پانچ رنز دیے اور ٹام لیتھم کو جارحانہ انداز اپنانے نہیں دیا۔

  20. ڈی گرانڈہوم کے کریئر کی سست ترین اننگز!

    کولن ڈی گرانڈہوم نے 28 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔