ورلڈ کپ فائنل کی آخری 60 گیندیں باقی، انگلینڈ کو مزید 72 رنز درکار, سکور 170/4 ، 40 اوورز مکمل
میٹ ہینری نے اپنے دس اوورز کا سپیل مکمل کر لیا جس میں انھوں نے دو میڈن کرائے اور 40 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ سٹوکس اور جوز بٹلر کی شراکت اب 80 رنز سے تجاوز کر گئی ہے اور ان دونوں نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کی راہ پر رکھا ہے۔ بٹلر نے اپنے خاص کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہینری کی آخری گیند پر ریورس سکوپ کے ذریعے چار رنز حاصل کیے اور اس اوور میں آٹھ رنز حاصل کیے۔