عادل رشید بولنگ اٹیک میں!, سکور 77/1، 18 اوورز مکمل
انگلینڈ کی جانب سے واحد سپنر اور ٹورنامنٹ میں 11 وکٹیں حاص کرنے والے عادل رشید کو کپتان مورگن نے بولنگ کے لیے بلایا جن کے خلاف ولیمسن نے پراعتماد اندز اپناتے ہوئے دو جارحانہ شاٹ لگائے لیکن کوئی باؤنڈری حاصل نہیں کی۔ عادل رشید کے پہلے اوور میں سات رنز بنے۔ ولیمسن اس وقت 15 اور نکولز 35 رنز پر کھیل رہے ہیں۔