آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

تاریخی مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پہلا ورلڈ کپ جیت لیا

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ انتہائی ڈرامائی انداز میں سپر اوور تک گیا جہاں دوبارہ سکور ٹائی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈری لگانے پر ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا گیا۔

لائیو کوریج

عابد حسین and محمد صہیب

  1. دھرماسینا کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر غلط فیصلہ!

    یہ فیصلہ شاید اتنا برا نہیں تھا جتنا سیمی فائنل میں جیسن رائے کو غلط آؤٹ دینا تھا۔ لیکن بہرحال نیوزی لینڈ آعاز میں نقصان سے بچ گیا۔

  2. ووکس کے اوور میں دو صرف دو رن, سکور 24/0، پانچ اوورز مکمل

    آرچر کے پچھلے اوور میں 12 رنز حاصل کرنے کے بعد اس بار نکولز نے ووکس کو احتیاط سے کھیلا اور اوور میں دو رنز حاصل کیے۔

  3. بریکنگ, میچ کا پہلا چھکا!, سکور 22/0، چار اوورز مکمل

    جوفرا آرچر کے دوسرے اوور میں مارٹن گپٹل نے خوبصورتی کے ساتھ گیند کو تھرڈ مین کی طرف اونچا کھیلا اور چھ رن حاصل کیے۔ دو گیند بعد انھوں نے مڈ آف کی جانب زور دار شاٹ مار کر چوکا لگایا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ گپٹل نے اپنی فارم فائنل کے لیے بچا کر رکھی ہوئی تھی۔ اپنے ساتھی نکولز کے مقابلے میں وہ کافی پر اعتماد بیٹنگ کر رہے ہیں۔

  4. دو لیجنڈ بلے بھی لارڈز میں موجود!

  5. ووکس کا اچھا اوور، نکولس بچ گئے, سکور 10/0، تین اوورز مکمل

    کرس ووکس نے اس ورلڈ کپ میں اپنے سپیل کا عمدہ آغاز کیا اور اس بار بھی کیوی بلے باز مشکل میں تھے لیکن وہ امپائر ریویو کی نتیجے میں بچ گئے۔

  6. نیوزی لینڈ کے لیے اچھے شگن!

  7. بریکنگ, نکولز کو امپائر نے آؤٹ دے دیا!, بلے باز کی جانب سے ریویو!

    اور نیوزی لینڈ کے اوپنر بچ گئے!! پہلے دیکھتے ہوئے محسوس ہوا کہ وہ بالکل ایل بی ڈبلیو ہوگئے لیک ریویو میں نظر آیا کہ گیند ان کے پچھلے پیر کے پیڈ پر لگی لیکن وہ وکٹوں سے اوپر جا رہا تھی جس کے نیتجے میں وہ ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے۔

  8. بریکنگ, جوفرا آرچر کے پہلے اوور میں گپٹل بچ گئے!, سکور 8/0، دوسرا اوور مکمل

    اپنا پہلا فائنل کھیلنے والے جوفرا آرچر نے ایک بار پھر عمدہ آغاز کیا اور اوور کی پانچویں گیند پر گپٹل کے کیچ کی زوردار اپیل کی لیکن امپائر نے اسے مسترد کر دیا۔

  9. آرچر کی پہلے دس اوورز میں سب سے زیادہ وکٹیں!

    جوفرا آرچر نے انگلینڈ کے لیے اپنا پہلا میچ رواں سال مئی میں کھیلا تھا۔

    پہلے دس اوورز میں جوفرا آرچر نے اب تک اس ورلڈ کپ میں سات وکٹیں لے رکھی ہیں۔

  10. کیا فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنا سودمند ہوگا؟

    اب تک کھیلے گئے 11 ورلڈ کپ کے فائنلس میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے سات دفعہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چار بر ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں نے مقابلہ جیتا ہے۔ تاہم آخری دونوں ورلڈ کپس کے فائنلز میں جیت ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں نے جیتا تھا۔

  11. بریکنگ, فائنل میچ کا پہلا چوکا!, نیوزی لینڈ: پہلا اوور 5/0

    نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے کرس ووکس کے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر پوائنٹ کے پیچھے سے چوکا مارا ہے۔

    فائنل میچ کی پہلی گیند وائڈ رہی، اور مجموعی طور پر اوور میں پانچ رنز بنے۔

  12. ’میں بھی یہاں پہلے بولنگ کرنا چاہوں گا‘

    انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ وہ بھی یہاں بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے اگر نیوزی لینڈ یہاں ایک اچھا ٹوٹل کر لیتا ہے تو وہ پر اعتماد ہوں گے کے نیوزی لینڈ کو جلدی آؤٹ کر سکیں۔

  13. بریکنگ, نیوزی لینڈ کے اوپنرز میدان میں!, کرس ووکس بولنگ کا آغاز کریں گے

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہینری نکولز اور مارٹن گپٹل پچ پر ہیں اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو اچھا آغاز دینے کے لیے پر عظم ہیں۔

    دوسری جانب کرس ووکس جنھوں نے اس ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے انگلینڈ کی جانب سے بولنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔

  14. دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیموں میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم: مارٹن گپٹل، ہینری نکولز، کین ولیمسن (کپتان)، راس ٹیلر، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، جمی نیشم، کالن ڈی گرانڈہوم، مچل سیٹنر، مارک ہینری، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ۔

    انگلینڈ کی ٹیم: جیسن رائے، جونی بیئرسٹو، جو روٹ، اوئن مارگن (کپتان)، بین سٹوکس، جاس بٹلر (وکٹ کیپر)، لائم پلنکٹ، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک وڈ۔

  15. کھیل شروع ہونے سے قبل کھلاڑی وارم اپ کرتے ہوئے

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹاس سے پہلے وارم اپ کرتے ہوئے۔

  16. بریکنگ, نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ!

    نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں نے اپنی سیمی فائنل کی ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن پچ دیکھ کر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم اور بادلوں کے باعث یہ ایک بہت مشکل پچ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا ہے ہم انڈیا کو ہرانے کے بعد خاصے پر اعتماد ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم آج بھی اچھا کھیل پیش کر سکیں گے۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان اوئن مارگن کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر کوئی بھی فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن مجھے ٹاس ہار کر مایوسی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج بھی ہو وہ انھیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

  17. لارڈز کے باہر رنگ برنگے کرتب!

  18. ّڈیرک پرنگل بھی لارڈّز میں!

  19. لارڈز کے باہر گہما گہمی!

  20. انگلینڈ کرکٹ کے لیے ایک بڑا دن!