آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان پر 11 رنز سے فتح

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ انڈیا نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات محمد شامی کی آخری اوور میں ہیٹرک تھی۔

لائیو کوریج

شجاع ملک، محمد صہیب

  1. انڈیا کی جانب سے بولنگ کا آغاز محمد شامی کر رہے ہیں

    یہ اس ورلڈ کپ میں محمد شامی کا پہلا میچ ہے۔ انھیں پچھلے میچ میں زخمی ہونے والے بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  2. بریکنگ, افغانستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز حضرت اللہ زازائی اور کپتان گلبدین نائب کر رہے ہیں

  3. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اننگز کی تعمیرِ نو میں مصروف

    آج کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے ابتدائی نقصان کے بعد اب اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش جاری کی ہوئی ہے۔ انھوں نے دس اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بنائے ہیں۔

  4. اننگز کے بہترین بولر

    محمد نبی نے نو اوورز دو وکٹیں حاصل کر کہ صرف 33 رنز دیے۔ انھوں نے وراٹ کوہلی اور لوکیش راہل کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔

  5. اننگز کے بہترین بلے باز

    انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔ انھوں نے یہ سکور چھ چوکوں کی مدد سے بنایا۔

  6. افغان سپنرز کی فاسٹ بولرز سے بہتر بولنگ

    اننگز کے پہلے اوور سے ہی سپنرز کو پچ سے مدد مل رہی تھی۔

    جس کی وجہ سے سپنرز نے اننگز میں پچاس میں 34 اوورز کروائے جس میں انھوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور صرف 119 رنز دیے۔

    اس کے برعکس فاسٹ بولرز نے 16 اوورز میں 105 رنز دیے اور صرف تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  7. افغانستان کو کامیابی کے لیے 225 رنز کا ہدف

  8. بریکنگ, یادوو آؤٹ

    کیدر یادوو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انڈیا کی اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ انڈیا کو یہ آٹھواں نقصان تھا۔

  9. بریکنگ, شامی بولڈ!, انڈیا کی ساتویں وکٹ گر گئی

    محمد شامی اننگز کے آخری اوور میں ایک رن کے سکور پر گلبدین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ گلبدین کی یہ آج کی پہلی وکٹ تھی۔

  10. کامیابیاں سپنرز کی مگر افغانی کپتان کا فاسٹ بولرز استعمال کرنے پر اصرار!

  11. بریکنگ, یادوو کی نصف سنچری

    کیدر یادو نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66 گیندوں پر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

  12. انڈیا کا سکور: 49 اوورز، چھ وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز, کیدر یادو 49، محمد شامی 1

  13. بریکنگ, ہاردک پانڈیا آؤٹ

    ہاردک پانڈیا آفتاب عالم کی گیند پر نو گیندوں پر سات رنز بنا کر وکٹ کیپر اکرام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

  14. راشد خان کی کارکردگی بہتر ہوگئی

    راشد خان نے اپنے آخری پانچ اوورز میں 12 رنز دیے جبکہ انھوں نے دھونی کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کی۔

  15. بریکنگ, نیوزی لینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کا بہترین آغاز

    آج کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے بولرز نے انھیں ایک بہترین آغاز دیا ہے اور پہلے اوور میں ہی کوٹرل نے دونوں اوپنر کو آؤٹ کر دیا۔

    اب سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کا سکور 2 اوور کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 14 رنز تھا۔

    اس میچ کے تفصیلی سکور کارڈ کے لیے یہاں کلک کریں۔

  16. انڈیا کا سکور: 48 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز, کیدر یادو 47، ہاردک پاندڈیا 4

  17. انڈیا کا سکور: 47 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز, کیدر یادو 43، ہاردک پاندڈیا 1

  18. بریکنگ, یادوو کے خلاف ریوو ناکام

    راشد خان کی گیند پر آن فیلڈ امپائر نے تو یادوو کو ایل بی ڈبلیو آوٹ دے دیا مگر ریوو میں تھرڈ امائر نے انھیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

  19. انڈیا کا سکور: 46 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز, کیدر یادو 43 ہاردک پاندڈیا 1