آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان پر 11 رنز سے فتح

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ انڈیا نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات محمد شامی کی آخری اوور میں ہیٹرک تھی۔

لائیو کوریج

شجاع ملک، محمد صہیب

  1. بریکنگ, افغانستان کا سکور: 44 اوورز، چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز, محمد نبی 30، نجیب اللہ زدران 7

    افغانستان کو جیتنے کے لیے 36 گیندوں پر 49 رنز درکار ہیں۔

  2. بریکنگ, افغانستان کا سکور: 43 اوورز، چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز, محمد نبی 29، نجیب اللہ زدران 4

    افغانستان کو جیتنے کے لیے 42 گیندوں پر 53 رنز درکار ہیں۔

  3. ’میرا نہیں خیال تھا کہ افغانستان میچ کو اتنا قریب لے آئے گا‘

  4. بریکنگ, پانڈیا کے اوورز مکمل

    ہاردک پانڈیا نے اپنے دس اوورز میں 51 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

  5. بریکنگ, نجیب اللہ زدران آؤٹ

    پانڈیا نے نجیب اللہ زدران کو آؤٹ کر کہ میچ میں اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی۔ نجیب اللہ نے 23 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں دو چوکے شامل تھے۔

    انھوں نے ایک ایسے وقت میں مڈ وکٹ پر کھڑے چہل کو کیچ دیا جب افغانستان کو وکٹیں ہاتھ میں رکھنے کی ضرورت تھی۔

  6. افغانستان کے لیے اچھا اوور, افغانستان کو جیت کے لیے 54 گیندوں پر 60 رنز درکار

    اننگز کے 41واں اوور انڈیا کو مہنگا پڑا جب محمد شامی نے اپنے 7ویں اوور میں 9 رنز دیے ہیں۔

  7. آخری دس اوورز میں افغانستان کو 68 رنز درکار

    میچ دلچسپ مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ افغانستان کو آخری 10 اوورز میں 68 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ محمد نبی اور نجیب اللہ زدران اس وقت کریز پر موجود ہیں اور دونوں جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنا جانتے ہیں۔

  8. بریکنگ, نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا ہے

    نیوزی لینڈ کی جانب سے سب کامیاب بلے باز کین ولیمسن رہے جنھوں نے 154 گیندوں پر 148 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کامیاب ترین بولر کوٹرل رہے جنھوں نے اپنے دس اوورز میں 56 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

  9. افغانستان کے 150 رنز مکمل

    افغانستان کو اس وقت جیت کے لیے 66 گیندوں پر 74 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

  10. افغان شائقین اب بھی پرامید

  11. افغانستان کو جیتنے کے لیے 72 گیندوں پر 82 رنز درکار, نجیب اللہ 6 ، محمد نبی 22

  12. بریکنگ, افغانستان کا سکور: 37 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز, محمد نبی 20 ، نجیب اللہ زدران 5

    افغانستان کو جیتنے کے لیے 78 گیندوں پر 85 رنز درکار ہیں۔

  13. نجیب اللہ کا آخری اوورز میں عمدہ سٹرائک ریٹ

  14. بریکنگ, محمد شامی بولنگ اٹیک میں واپس

  15. بریکنگ, افغانستان کا سکور: 36 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز, محمد نبی 19 ، نجیب اللہ زدران 3

  16. کپتان کوہلی پرجوش

    انڈیا کو ایک ہی اوور میں بمرا کی بدولت یکِ بعد دیگرے دو وکٹیں ملیں جس کے باعث کپتان کوہلی جو اب سے کچھ دیر پہلے تک اپمائرز کے فیصلوں سے ناخوش نظر آ رہے تھے ایک مرتبہ پھر پر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

  17. بریکنگ, اصغر افغان آؤٹ, افغانستان کا سکور: 35 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز

    اصغر افغان آٹھ رنز بنا کر چہل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انھوں نے 19 گیندوں کا سامنا کیا۔

    افغانستان کو اب بھی کے لیے 95 رنز درکار ہیں۔

  18. شامی کی بولنگ اٹیک میں واپسی کی ضرورت

    انڈیا کے سپنرز نے اب تک کوئی بھی وکٹ نہیں لی۔ اس کے برعکس افغان سپنرز نے پانچ انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اب شامی کو بولنگ اٹیک میں واپس لانے کی اشد ضرورت ہے جنھوں نے ابھی مزید چھ اوورز کرانے ہیں۔

  19. بریکنگ, افغانستان کا سکور: 33 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز, محمد نبی 8، اصغر افغان 6