آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان پر 11 رنز سے فتح

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ انڈیا نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات محمد شامی کی آخری اوور میں ہیٹرک تھی۔

لائیو کوریج

شجاع ملک، محمد صہیب

  1. انڈیا کی طرف سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے

    انڈیا نے اپنا پچھلا میچ پاکستان سے جیتنے کے بعد اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد شامی کو بھوریشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یاد رہے کہ انڈین اوپنر شکھر دھون انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد انڈیا نے ان کی جگہ لوکیش راہل سے اننگز کا آغاز کروایا تھا۔

    انڈیا نے شکھر دھون کی جگہ سکواڈ میں رشھب پنٹ کو شامل کیا ہے۔

  2. بریکنگ, انڈیا کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ٹاس کے موقعے پر وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ انڈیا کسی ٹیم کو بھی ہلکی ٹیم نہیں تصور کرتا اور ان کی توجہ اپنی قابلیت پر ہوتی ہے۔