آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان پر 11 رنز سے فتح
کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ انڈیا نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات محمد شامی کی آخری اوور میں ہیٹرک تھی۔
لائیو کوریج
شجاع ملک، محمد صہیب
افغانستان کا سکور: 21 اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز, رحمت شاہ 23 ، ہشمت اللہ شاہدی 4
افغانستان کا سکور: 20 اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز, رحمت شاہ 19 ، ہشمت اللہ شاہدی 3
پانڈیا کا میڈن اوور, افغانستان کا سکور: 19 اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز
یہ اس میچ کا تیسرا میڈن اوور ہے۔ ہاردک پانڈیا نے اسں سے پچھلے اوور میں افغان کپتان کو پویلین واپس پہنچایا تھا۔
افغانستان کا سکور: 18 اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز, رحمت شاہ 17 ، ہشمت اللہ شاہدی 1
نئے بیٹسمین ہشمت اللہ شاہدی
ہشمت اللہ شاہدی کا ایک روزہ میچوں میں سٹرائک ریٹ تو صرف 64 اعشاریہ سات کا ہے لیکن اس وقت افغانستان کو ایک ایسے بلے باز کی ضرورت ہے جو کریز پر دیر تک کھڑے ہو کر صبر سے کھیل سکے۔
کپتان گلبدین نائب آؤٹ!
انڈین سپنرز کے خلاف محتاط بیٹنگ کرنے کے بعد افغان کپتان نے ہاردک پانڈیا کو پل شاٹ مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وجے شنکر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
بریکنگ, ہاردک پانڈیا کی بولنگ میں واپسی
ہاردک پانڈیا کے پہلے دو اوور خاصے مہنگے رہے جن میں انھیں 20 رنز پڑے اور وہ کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کر سکے۔
پانی کا وقفہ
پانی کے وقفہ تک افغان بلے باز انڈین سپنرز کو محتاط انداز میں کھیل رہے ہیں۔ اب تک کلدیپ یادو اور یوزویندرا چہل نے اپنے چھ اوورز میں صرف 15 رنز دیے ہیں۔
افغانستان کا سکور: 16 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز, رحمت شاہ 13 ، گلبدین نائب 26
افغانستان کا سکور: 15 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز, رحمت شاہ 11 ، گلبدین نائب 24
دونوں جانب سے سپنرز کی بولنگ جاری
افغانستان کا سکور: 14 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز, رحمت شاہ 11 ، گلبدین نائب 23
’راشد خان بیٹنگ کے لیے فٹ قرار‘
افغانستان کا سکور: 13 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز, رحمت شاہ 11 ، گلبدین نائب 22
افغانستان کا سکور: 12 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رنز, رحمت شاہ 11 ، گلبدین نائب 24
افغانستان کے پچاس رنز مکمل
افغانستان نے 12ویں اوور میں 50 رنز کا سنگِ میل ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا۔ اب تک اننگز میں چار چوکے لگائے گئے ہیں۔
معاملات اب سنجیدہ ہوگئے ہیں!
افغانستان کا سکور: 11 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 42 رنز, رحمت شاہ 10 ، گلبدین نائب 10