پہلے الیمنیٹر میں پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب

لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمینیٹر مقابلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔

لائیو کوریج

شجاع ملک

  1. بریکنگ, خوبصورت یارکر پر پریرا نے وہاب ریاض کو بولڈ کر دیا ہے

    انھوں نے 15 رنز بنائے تھے

  2. آخری اوور پریرا کروائیں گے

  3. بریکنگ, پشاور زلمی: 154/8، 19 اوورز, سکور: وہاب ریاض 15، حسن علی 3

  4. حسن خان کو چوٹ لگ گئی

    انھیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔ بظاہر ان کے ناک پر چوٹ لگی ہے

  5. اوور تھرو پر چوکا!

  6. اور دوسری گیند پر وہاب ریاض کا دوسرا چوکا!

  7. میر حمزہ کی واپسی، پہلی گیند پر چوکا!

  8. بریکنگ, پشاور زلمی: 137/8، 18 اوورز, سکور: وہاب ریاض 0، حسن علی 0

  9. راحت علی کے چار اوور مکمل، انتہائی شاندار سپل

    انھوں نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  10. وہاب ریاض کا ساتھ دینے کے لیے حسن علی کریز پر آئے ہیں

  11. ڈاسن آؤٹ!

    راحت علی کی چوتھی وکٹ، کیپر کا کیچ۔۔۔ڈاسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ ڈاسن کا آؤٹ ہونا زلمی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

  12. پشاور کے لیے وہاب ریاض بیٹنگ کے لیے آئے ہیں

    لاہور

    ،تصویر کا ذریعہPSL

  13. کپتان سیمی آؤٹ!

  14. راحت اپنا آخری اوور کروائیں گے

  15. بریکنگ, پشاور زلمی: 135/6، 17 اوورز, سکور: لیئم ڈاسن 61، ڈیرن سیمی 1

    ڈاسن جارحانہ بیٹنگ کر رہے ہیں اور پریرا کے پہلے اوور میں دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز سکور کیے۔

  16. اور 5ویں گیند پر ایک اور چھکا

    پریرا کے پہلے اوور میں انھیں اب تک 21 رنز پڑ چکے ہیں

  17. پریرا کا پہلا اوور مہنگا پڑ رہا ہے!

    اس اوور میں اب تک دو چوکے اور ایک چھکا لگ چکا ہے

  18. بریکنگ, ڈاسن کا ایک اور چھکا، نصف سنچری مکمل!

  19. ہماری کوشش ہے 170 تک پہنچیں: محمد حفیظ

    ’اگر ہم 165 تک کر گئے تو اچھا چانس ہے!‘