آپ کے خیال میں پشاور کوئٹہ کو کتنا ہدف دے گا؟
اپنے اندازے ہمیں بھیجنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج یا ٹوئٹر ہینڈل (@BBCUrdu) پر پیغام بھیجیں!
لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمینیٹر مقابلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔
شجاع ملک
اپنے اندازے ہمیں بھیجنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج یا ٹوئٹر ہینڈل (@BBCUrdu) پر پیغام بھیجیں!
اس اوور میں چار گیندیں حفیظ نے کھیلیں اور پانچ رنز سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔
کوئٹہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فاسٹ بولرز کی جگہ اب سپین کو متعارف کروایا جائے۔
محمد حفیظ نے تین لگاتار چوکے مارے اور زلمی پر سے دباؤ کم کیا لیکن ابھی تو میچ شروع ہوا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے قذافی سٹیڈیم میں 148 رنز سکور کیے تھے اور وہ جیتے تھے۔
انسائڈ ایج وکٹوں سے بچ کر باؤنڈری پر چلا گیا۔
چوتھے اوور کی خاص بات تمیم اقبال کی عمدہ بیٹنگ جنھوں نے راحت علی کو دو چوکے مارے۔
ابھی تک 60 میٹر کی باؤنڈری کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی نے چھکا نہیں مارا۔
ان کے لیے سکوائر لیگ کے پیچھے کا مقام آج پسندیدہ معلوم ہوتا ہے!
تھریسا پریرا کا یہ کیچ یاد رہے گا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
آندرے فلیچر نے محمد نواز کی گیند پر شاٹ ماری جو سرکل سے باہر گئی۔ لیکن پریرا کے لیے یہ گیند باہر نہیں گئی اور انھوں نے پیچھے بھاگتے ہوئے باؤنڈری کے قریب کیچ پکڑا۔
زلمی کو ایک اور بڑا نقصان۔
وہ بائیں ہاتھ سے گیند کرتے ہیں۔ دونوں اینڈ سے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ذمہداریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔
راحت علی کا شاندار اوور مکمل!
راحت اس پی ایس ایل میں کافی تیز گیند کروا رہے ہیں اور یہ صاف واضح تھا کہ فارم میں بلے باز کامران اکمل وقت پر گیند کو نہ کھیل پائے۔
چند شامیں قبل سینچری سکور کرنے والے کامران اکمل راحت علی کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔